yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

امریکہ،شعبہ صحت کے بعد شعبہ تعلیم کو کورونا ویکسین کیلئے ترجیح، جوبائیڈن

MH Kazmi March 4, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ میں شعبہ صحت کے بعد شعبہ تعلیم کو بھی ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین فراہم کی جائیگی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاستوں سے کہا ہے کہ سکولوں میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے اساتذہ کو ترجیح دی جائے تاکہ بچوں کی جلد اور محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر استاد کو کم از کم کورونا وائرس ویکسین کی ایک خوراک مارچ کے آخر تک دی جائے۔ بائیڈن نے یہ بھی اعلان کیا کہ دوا ساز کمپنی میرک اینڈ کمپنی حریف کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک والی کووڈ-19 ویکسین تیار کرنے میں مدد کرے گی۔ حریف کمپنیوں میں اس قسم کی شراکت داری دوسری عالمی جنگِ عظیم کے وقت دیکھی گئی تھی۔امریکہ میں کورونا وائرس کی تین قسم کی ویکسین دستیاب ہیں۔ صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ’امریکہ میں ہر شخص کے لیے مئی کے آخر تک کافی ویکسین دستیاب ہوں گی۔ بائیڈن کا اساتذہ کو ویکسین لگانے کا اعلان ایک ایسے سیاسی تنازع کے وقت آیا ہے جس کی وجہ سے والدین سکول کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اساتذہ کی یونینز، جن کی مدد سے بائیڈن وائٹ ہاؤس میں ہیں، سکول کھولنے کے خلاف ہیں، کیونکہ ان کا کہنا ہے اس میں اب بھی بہت خطرہ ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر نے مزید کہا کہ وہ پر امید تھے کہ وہ اپنے اقتدار کے پہلے سو دنوں میں سو ملین کورونا وائرس ویکسین کی خوراکیں دینے کے ہدف تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ 30 سے زیادہ ریاستوں نے پہلے ہی اساتذہ کو ویکسین دینے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے مکمل اختیار کو استعمال کرتے ہوئے باقی ریاستوں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں۔دوسری جانب ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ماسک پہننے کو لازمی نہ قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکساس کو مکمل طور پر کھول لیا جائے گا۔ گورنر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے آنے، تشخیص اور علاج کے بہتر ہونے سے پابندیاں اٹھا رہے ہیں۔ آٹھ ماہ قبل ٹیکساس کے گورنر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا تھا۔

UNITED STATES, PRESIDENT, ANNOUNCED, TO, GIVEN, PRIORITY, TO, TEACHERS, FOR, COVID, VACCINATION
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post افغان پناہ گزینوں کو یکم اپریل سے سمارٹ کارڈز کے اجرا کا آغاز، ، پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی بحالی کی طرف نیا قدم
Next Post پاکستان اور ناروے کے درمیان کاروباری تعلقات حوصلہ افزا ہیں,وزیرخارجہ کا نارویجن ہم منصب کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.