yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بھارت نے جمہوری ملک کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی صلاحیت کو ترک کر کے مساوی حقوق کی قیمت پر تنگ نظر ہندو قوم پرست مفادات کو ترجیح دی، امریکی رپورٹ

MH Kazmi March 4, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت نے جمہوری ملک کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی صلاحیت کو ترک کر کے مساوی حقوق کی قیمت پر تنگ نظر ہندو قوم پرست مفادات کو ترجیح دینا شروع کردی ہے، امریکی رپورٹ میں بھارت کے آزاد اقوام کی صفوں سے نکلنے پر افسوس کے اظہار کے بعد امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں آمریت پسندی اور قوم پرستی عروج پر ہے۔ امریکی حکومت کے فنڈ سے چلنے والے تھنک ٹینک فریڈم ہاؤس کی تیار کردہ ورلڈ 2021 رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کے تحت ایسا لگتا ہے کہ بھارت نے عالمی جمہوری رہنما کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی اپنی صلاحیت کو ترک کر دیا ہے جس میں ان کے بنیادی اقدار اور سب کے لیے مساوی حقوق کی قیمت پر تنگ نظر ہندو قوم پرست مفادات کو بلند کیا گیا ہے’۔ سیکریٹری ٹونی بلنکن نے اپنی پہلی خارجہ پالیسی تقریر میں اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘دنیا بھر میں آمریت اور قوم پرستی عروج پر ہے، حکومتیں کم شفاف ہوتی جارہی ہیں اور لوگوں کا اعتماد کھو چکی ہیں’۔انہوں نے جنوری میں اپنے ملک میں انتخابات کے بعد ہونے والے تشدد کا بھی حوالہ دیا جب ایک ہجوم نے انتخابی نتائج کو کالعدم بنانے کے لیے کانگریس پر حملہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘انتخابات میں تشدد تیزی سے فلیش پوائنٹ بن رہے ہیں، کرپشن بڑھ رہی ہے اور وبائی امراض نے ان میں سے بہت سے رجحانات کو تیز کردیا ہے، جمہوریت کا خاتمہ نہ صرف دیگر مقامات پر ہورہا ہے بلکہ یہ یہاں امریکا میں بھی ہو رہا ہے’۔ ‘فریڈم ان ورلڈ’ کے نام سے رپورٹ میں امریکی اسکور گزشتہ دہائی کے دوران 11 پوائنٹس کم اور صرف 2020 میں 3 پوائنٹس کم ہوا ہے۔ 2021 میں عالمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ میں ‘آزاد ممالک کے اعلیٰ درجے سے بھارت کے نکلنے’ پر افسوس کا اظہار کیا گیا جس کے حوالے سے خبردار کیا گیا کہ اس سے ‘عالمی جمہوری معیاروں پر خاص طور پر نقصان دہ اثر پڑ سکتا ہے’۔اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ دسمبر 2020 میں بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش نے ایک ایسے قانون کی منظوری دی، جس کے تحت بین المذاہب شادی کے ذریعے جبری مذہبی تبدیلی پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے ناقدین کو خوف ہے کہ یہ بین المذاہب شادی کو مؤثر طور پر روکے گا۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہندو خواتین کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کرنے کے الزام میں بھارتی حکام متعدد مسلمان مردوں کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔سیکریٹری ٹونی بلنکن نے کہا کہ سابق امریکی صدر کے برعکس جو بائیڈن انتظامیہ پوری دنیا میں جمہوریت کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے تاہم ایسا کرنے کے لیے امریکا کی فوجی قوت کو استعمال نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم دوسروں کو اہم اصلاحات کرنے، خراب قوانین کو ختم کرنے، بدعنوانی کے خلاف جنگ اور ناجائز عمل کو روکنے کی ترغیب دیں گے، ہم جمہوری طرز عمل کو فروغ دیں گے’۔ انہوں نے کہا کہ ‘لیکن ہم فوجی مداخلت کے ذریعے یا طاقت کے ذریعے آمرانہ حکومتوں کو ختم کرنے کی کوششوں کو فروغ نہیں دیں گے، ماضی میں ہم نے اچھی نیت سے یہ حربے آزمائے ہیں تاہم انہوں نے یہ کام نہیں کیے’۔ انہوں نے کہا کہ فوجی مداخلت نے ‘جمہوریت کے فروغ کو ایک برا نام دیا’ اور امریکی عوام کا اعتماد کھو گیا، ہم اب مختلف طریقے سے کام کریں گے’۔اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘2014 میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے ملک میں سیاسی حقوق اور شہری آزادی کی صورتحال خراب ہونا شروع ہوگئی، انسانی حقوق کی تنظیموں پر دباؤ بڑھا، قابل لوگوں اور صحافیوں کو دھمکیوں میں اضافہ ہوا اور مسلمانوں کے قتل سمیت تعصب انگیز حملوں میں اضافہ ہوا’۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مودی کے 2019 میں دوبارہ انتخاب کے بعد ہی اس زوال میں تیزی آئی اور گزشتہ سال بھارتی حکومت نے امتیازی شہریت قانون کے مخالف مظاہرین پر اپنا کریک ڈاؤن تیز کیا اور ایسے درجنوں صحافیوں کو گرفتار کیا جنہوں نے سرکاری وبائی ردعمل پر تنقید کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘عدلیہ کی آزادی بھی دباؤ میں آگئی ہے، ایک معاملے میں نئی دہلی میں فسادات کے دوران کوئی کارروائی نہ کرنے پر پولیس کی سرزنش کرنے والے جج کو فوری طور پر تبدیل کردیا گیا تھا، جن فسادات میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے زیادہ تر مسلمان تھے’۔

India Downgraded From ‘Free’ to ‘Partly Free’ by US Think Tank
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان اور ناروے کے درمیان کاروباری تعلقات حوصلہ افزا ہیں,وزیرخارجہ کا نارویجن ہم منصب کیساتھ ٹیلی فونک رابطہ
Next Post امریکہ/جوبائیڈن انتظامیہ میں ایک اور پاکستانی کا اضافہ، اہم عہدے پر پاکستانی امریکی دلاور سید کی نامزدگی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.