yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

امریکی محکمہ خارجہ کا کشمیر پر بیان خطے کی متنازع حیثیت کے برعکس ہے، پاکستان

MH Kazmi March 5, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کے جموں و کشمیر سے متعلق اس بیان کو خطے کی متنازع حیثیت کے برعکس قرار دیا ہے جس میں بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے ‘بھارت کا وفاقی علاقہ’ کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق معمول کی بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھارت کی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کا حوالہ ‘بھارتی وفاقی علاقے’ کے الفاظ سے دیا، لیکن ساتھ ہی یہ واضح کیا کہ اس خطے کے بارے میں امریکہ کی
پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بریفنگ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان متنازع علاقے جموں و کشمیر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے بقول ہم بھارت کی جمہوری اقدار کے مطابق جموں و کشمیر کے ‘وفاقی علاقے’ کی اقتصادی اور سیاسی صورت حال کو پوری طرح معمول پر لانے
کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی بریفنگ میں یہ بھی کہا ہے کہ ہم جموں و کمشیر میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور ان کے بقول خطے کے بارے میں ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔ لیکن جب ترجمان نیڈ پرائس سے پوچھا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کی اپنے بھارتی ہم منصب سے ہونے والے والی بات چیت میں کیا جموں و کشمیر کا معاملہ زیر بحث آیا تھا، تو انہوں نے کہا کہ ایک دو بار بلنکن کو اپنے بھارتی ہم منصب سے بات چیت کا موقع ملا جس میں ان کے بقول دو طرفہ امور اور ‘کواڈ’ پر تبادلہ خیال ہوا۔ یادر ہے کہ کواڈ سیکیورٹی معاہدے میں امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان بھی شامل ہیں۔ امریکہ کے بھارت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکہ کے نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان کے ساتھ بھی اہم تعلقات ہیں، اور ان کے بقول دونوں ممالک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کی اپنی الگ نوعیت ہے۔ جب کہ گزشتہ روز معمول کی بریفنگ کے دوران پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان چودھری نے نیڈ پرائس کے تازہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے ہی امریکہ کو آگاہ کر چکے ہیں کہ جموں و کشمیر کے بارے امریکی دفتر خارجہ کا بیان خطے کی متنازع حیثیت کے برعکس ہے، جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی برداری تسلیم کرتی ہے۔ ترجمان کے بقول کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلے کے طورپر ایک طویل عرصے سے موجود ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے مزید کہا کہ کہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی و اقتصادی ترقی ان کے بقول اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کے حق خودارادیت کے حصول سے منسلک ہے۔ اگرچہ امریکہ کا یہ موقف رہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے اور واشنگٹن اسلام آباد اور نئی دہلی پر زور دیتا آ رہا ہے کہ وہ یہ معاملہ دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ لیکن گزشتہ ماہ نئی دہلی کی طرف سے اس متنازعہ علاقے میں ‘جی فور’ انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی و وسط ایشیا سے متعلق بیورو نے ایک ٹوئٹ میں اس متنازع علاقے کو ‘بھارت کا جموں و کشمیر’ قرار دیا۔ اس وقت پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ نے اس ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکہ کو باور کرایا تھا کہ یہ ٹوئٹ ان کے بقول خطے کی متنازع حیثیت سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نیڈ پرائس نے یہ کہا تھا کہ امریکہ کشمیر اور دیگر معاملات پر براہ راست بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔ ان کے بقول امریکہ تسلسل کے ساتھ لائن آف کنڑول پر تناؤ میں کمی اور دونوں ممالک کے درمیان 2003 میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے پر قائم رہنے پر زور دیتا آ رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے دونوں ممالک کے ساتھ تعمیری اور مفید تعلقات ہیں اور ان کے بقول ایک ملک کے ساتھ امریکہ کے تعلقات دوسرے ملک کے تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوتے۔

ان کے بقول جہاں تک بھارت کی بات ہے، بھارت کے ساتھ ہماری ایک عالمی جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے، لیکن دوسری طرف جہاں تک پاکستان کی بات ہے، خطے میں ہمارے ان کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں اور ان مشترکہ مفادت کے لیے ہم پاکستانی حکام سے مل کر کام جاری رکھیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سیکرٹری خارجہ کی زیر صدارت آسیان ممالک کے مشنزسربراہوں کا اجلاس، پاکستان اور وسطی ایشیا کے درمیان تعاون میں اضافے پر اتفاق
Next Post تاریخ رقم: وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.