
فیصل آباد (یس ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولز کی مانیٹرنگ کرنے والے اہلکاروں کیلئے نیاہدایت نامہ جاری کردیا۔ مانیٹرنگ ایویلیوایشن اسسٹنٹس سکول ٹائمنگ کے دوران پہلے تیس منٹ میں اور آخری تیس منٹ میں سکول وزٹ نہیں کریں گے۔ چالیس منٹ تاخیر سے آنے والا ٹیچر غیر حاضر تصور ہوگا۔

