yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کالے کو کالا کہنے کی جرات کہاں سے لائیں؟ امتیاز عالم

MH Kazmi September 10, 2016 1 min read
good-manners-can-lift-up-your-business2
Share this:
good-manners-can-lift-up-your-business2
good-manners-can-lift-up-your-business2

جہاں  کالے کو کالا کہنے میں کاروکاری کا امکان ہو، وہاں دم سادھ کر بیٹھنے کو ہی غنیمت جانا جاتا ہے۔ لیکن جمعرات کے بابرکت روز سینیٹ میں چھوٹے صوبوں والے سینیٹرز پھٹ پڑے اور ہر طرف ہا ہا کار مچ گئی۔ موضوع ہی کچھ اتنا دلخراش تھا کہ ضبط کے دامن نے چھوٹنا ہی تھا۔ معزز سینیٹرز کے سامنے معاملہ کوئٹہ اور مردان میں ہونے والے حالیہ سانحات کا تھا جن کی غمناکی ابھی بھی فضا کو اُداس کئے ہوئےہے۔اخبارات کی رپورٹ کے مطابق جو کچھ سینیٹرز نے کہا اُس کا انٹرو میں لبِ لباب یہ تھا: ’’ارکانِ سینیٹ نے نہایت جذباتی انداز میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم کب تک مذمتی بیانات دیتے رہیں گے۔ ذمہ داروں کے بارے میں کون بتائے گا۔ کالعدم تنظیموں اور ریاستی اداروں کا گٹھ جوڑ کب ختم ہوگا۔ دہشت گردی، کرپشن گٹھ جوڑہوگا، مگر ثبوت نہیں ملا۔ مگر جنگجو تنظیموں کے ریاستی اداروں سے تعلقات کے ثبوت آ چکے ہیں۔ بتایا جائے مدرسوں اور ریاستی دفاتر سے کتنے دہشت گرد پکڑے گئے۔ ’را‘ (RAW) پر ذمہ داری ڈال کر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ’را‘ ملوث ہے تو عالمی سطح پر ثبوت پیش کیے جائیں۔ ہمیں پالیسیوں کو بدلنے کی ضرورت ہے۔‘‘ یہ نہایت ہی سنجیدہ الزامات ہیں اور اگر سچ ہیں تو اِنہیں بردباری سے دُور کرنے کی ضرورت ہے اور اگر غلط ہیں تو ثابت کرنے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ خیبرپختون خوا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا: ’’حقیقی ایشو سے نظریں چرا کر نام نہاد کرپشن اور عسکریت پسندی پر توجہ دینے کی پالیسی پر سوالات اُٹھتے ہیں۔ جب دہشت گرد حملہ ہوتا ہے تو پالیسی بیان آتا ہے اور اب بھی آیا ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ ہے۔ بلاشبہ ملک میں دہشت گردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ ہوگا، تاہم اس گٹھ جوڑ کا کوئی ثبوت سامنے نہیں لایا گیا۔ مگر اِس سے بڑھ کے ایک گٹھ جوڑ ہے، جو دہشت گرد تنظیموں اور ریاست کے اداروں کا ہے۔ ریاستی اداروں کے بعض لوگوں کا دہشت گرد تنظیموں سے گٹھ جوڑ ثابت ہو چکا ہے۔ یہ بات اب راز نہیں رہی کہ ریاست اور عسکریت پسندوں کے درمیان تعلقات ہیں۔ ابھی حال ہی میں یہ بات بھی ظاہر ہو چکی ہے کہ ملا منصور اختر نہ صرف یہ کہ اپنا نام بدل کر پاکستان میں رہتا تھا بلکہ اس کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی تھا۔ جب کالعدم تنظیمیں وفاقی دارالحکومت میں ریلیاں نکالتی ہیں اور چندہ جمع کرتی ہیں، تو اس کے بعد یہ تعلق کیسے جھٹلایا جا سکتا ہے؟ وقت آ گیا ہے کہ ہم کالے کو کالا کہیں اور اس قسم کے تعلقات ختم کریں؟ فرحت اللہ بابر نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارے تذویراتی گیرائی کے نظریہ میں ابھی تبدیلی نہیں آئی۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ’’یہ مسلح تنظیمیں کس نے بنائیں، ان کے مراکز کہاں ہیں اور اُن کو کہاں پر بھیجا جاتا تھا۔ ان مسلح تنظیموں کو بنانے اور اُن کی سرپرستی کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے۔‘‘ بلوچستان سے سینیٹر ڈاکٹر جمال دینی جن کے فرزند سنگت شہید کر دیئے گئے نے بھی اِسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔ ان اقتباسات کو پیش کرنے کا مطلب فقط یہ تھا کہ اِن سنجیدہ آوازوں پہ کان دھرا جائے، پالیسیوں میں جو ابہام ہیں اُنہیں دُور کیا جائے اور اگر سینیٹر حضرات غلط فہمیوں کا شکار ہیں تو اُنہیں دُور کیا جائے۔ اصل معاملہ ایوانِ بالا جو وفاق کی علامت ہے اور ایوانِ زیریں میں ان سوالات پر سیر حاصل بحث کی جائے اور اس کے تناظر میں جہاں ضروری سمجھا جائے ہماری پالیسیوں پر نظرثانی کی جائے۔ اِن آوازوں کو دبانے یا ان کا تمسخر اُڑانے سے کام نہیں چلے گا۔ سنجیدہ خود احتسابی کی ضرورت ہے کہ یہ مادرِ وطن کے چین اور علاقائی سکون کے لئے ضروری ہے۔ سینیٹ ہی کا ذکر ہوا ہے تو اس بات پر اصرار کی ضرورت ہے کہ وفاقِ پاکستان کی علامت کے ادارے کو امریکہ کی سینیٹ کی طرح کیوں نہ طاقتور بنایا جائے کہ یہ ایک موثر منتخب ادارہ بن سکے۔ باوجودیکہ سینیٹ کا انتخاب بالواسطہ ہے اور سیٹوں کی تقسیم پارٹیوں کو ملنے والے ووٹوں کے تناسب سے ہے، سینیٹ نے ہمیشہ قانون سازی میں زیادہ مؤثر کردار ادا کیا ہے، حالانکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹ کے طوطی کی آواز کبھی کبھار گم بھی ہو جاتی ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے ایک وفاقی نظام میں! سینیٹ کی نشستیں بڑھانی چاہئیں اور اس کا انتخاب براہِ راست لسٹ سسٹم کے تحت اس طرح کیا جائے کہ رائے دہندگان کو معلوم ہو کہ وہ اپنے صوبے کی نمائندگی کے لئے وفاق میں کسے بھیج رہے ہیں؟ اور اس کے لئے باقاعدہ بیلٹ پیپرز ہوں اور اُن پر ووٹ کاسٹ کئے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی سینیٹ کو قومی اسمبلی کے ہم پلہ بنا دیا جائے اور اسے مالیاتی اُمور میں رائے دینے کا استحقاق بھی مل جائے۔ اگر ایسا ہو تو وفاق اور مضبوط ہو جائے گا اور علیحدگی کے رجحانات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ پچھلے ہی دنوں سینیٹ کے چیئرمین جناب رضا ربانی نے شاہراہِ آئین کے حوالے سے بڑی پتے کی باتیں کی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین، جمہوریت، وفاق اور انسانی حقوق کے لئے جو جدوجہد کی گئی ہے اور یہ بیش بہا قربانیوں سے حاصل کی گئی ہیں، اسے نذرانۂ عقیدت پیش کرنے اور جمہوری جدوجہد کے رہنمائوں اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہنے کا بندوبست ہونا چاہئے۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ نئی پود کو معلوم ہی نہیں کہ یہ ملک کس طرح جمہوری جدوجہد سے قائم ہوا، قائداعظم نے آئین ساز اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کیا سیاسی و نظریاتی بنیاد فراہم کی اور جمہوریت اور انسانی حقوق کیلئے آمریت کے خون آشام سالوں میں سیاسی و سماجی کارکنوں نے کونسی قربانیاں ہیں کہ پیش نہیں کیں۔ جمہوریت اور آئینی نظام کو کیوں بار بار ایک ہی طرح کے بہانوں سے پٹری سے اُتارا جاتا رہا اور فوجی آمریتوں نے کیا تباہیاں تھیں کہ سرزد نہ کیں۔ آج بھی پھر جمہوریت کو پٹری سے اُتارنے کی مہم چل رہی ہے۔ معاملہ کرپشن کی روک تھام کا ہوتا تو پارلیمانی جماعتوں کو مؤثر قانون سازی کے فریضے پہ توجہ دینی چاہئے تھی۔ حکومت کے انکار پر پُرامن احتجاج کیا جاتا۔ لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ اور ہے۔ جمہوریت کا تختہ کر کے کیا لانے کا ارادہ ہے؟ احتجاجیوں سے پوچھنے کی ضرورت ہے۔ کیا وہ مارشل لا چاہتے ہیں جس سے جنرل راحیل شریف کا واسطہ نہیں؟ کیا وہ وسط مدتی انتخابات چاہتے ہیں؟ کیا وہ ایک خونیں انقلاب چاہتے ہیں جس میں نچلے طبقے بالائی طبقوں کا تختہ اُلٹ دیتے ہیں؟ ان سوالوں پہ احتجاجی خاموش ہیں اور اُن کی خاموشی کوئی ایسی معنی خیز نہیں۔ کیونکہ صاف ظاہر ہے کہ وہ جمہوری و آئینی نظام کا انہدام چاہتے ہیں۔ اور اس نظام کو گرا کر اُن کے پاس کوئی متبادل نہیں۔ تو ایسی لایعنی تحریک میں کود کر عوام کیوں اپنا وقت ضائع کریں گے۔ رہی بات کرپشن کی تو اس کے لئے کوئی جامعہ اور مستند نظام لایا جائے جس سے کوئی کرپٹ بچ نہ پائے۔ لیکن احتساب کی آڑ میں جمہوری نظام کو چلتا کرنے والوں کی اس بار چلنے والی نہیں۔ کالے کو کالا کہنے میں حرج ہی کیا ہے، چاہے کسی کو بُرا لگے۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Quaid-e-Azam-Offering Prayers
Previous Post بونوں کے درمیان ایک قدآور شخصیت
Next Post پنجاب میں رینجرز خوش آمدید، حذیفہ رحمان

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.