yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کالم نگاروں سے ڈکیتی

Yes 1 Webmaster March 5, 2016 1 min read
Columnist
Share this:
Columnist
Columnist

تحریر : ایم سرور صدیقی
ایک کالم کیا چوری ہوا انہوں نے” رولا”ڈال دیا رولا بھی ایسا کہ سب کے سب کالم نویس، قاری اور اخبارات کے مدیران جو بھی پڑھتا ہے کالم چور کو لعن طعن کرنے لگتا ہے بے چارہ کالم چور حیران پریشان ہے کہ میں یہ کیا کر بیٹھا ہوں کسے چھیڑ لیا کہ جان بچانا مشکل ہو گئی ہے۔۔ ہر اخبار کے ادارتی صفحات،Facebook،سوشل میڈیا میں کالم چور کی ٹھکائی ہو رہی ہے ایسے میں ایک صاحب نے کمنٹس دیتے ہوئے مشور دیا ہے کہ ” ساڈے حکمران پورا ملک لوٹ کر کھا گئے اوئے تیرا ایک کالم چوری ہوا ہے تو پچھے ای پے گیا ایں بس کر یار” اب ایسے لوگوں پر کیا تبصرہ کیا جائے۔۔۔ ویسے ایسا پہلی بار نہیں ہوا اکثر کالم چور ایسا ہی کرتے ہیں جن کو لکھنا نہیں آتا وہ چوری نہ کریں تو پھر کیا کریں چوری کے ساتھ سینہ زوری کا اپنا ہی ایک مزاہے اور کالم چور مفت میں ایک ٹکٹ میں دو دو مزے لیتے ہیں یہ تو ایسے ہی ہے۔

منگویں دیوے روشن کر کے او ذہناں دیاں قبراں تے
شاعر نیئں پر شاعر بن کے پھردے روز ادیباں نال

خودہمارے ساتھ بھی کئی ایسی” وارداتیں”ہوچکی ہیں کالم چوروں کی دیدہ دلیری دیکھئے سیم ٹو سیم لفظ بہ لفظ کالم اپنے نام پر ایسے چھپوالیتے ہیں کیا مجال جو ایک حرف بھی آگے پیچھے کرنے کی جسارت کی ہو یہ لوگ ہمارا کالم اس اہتمام سے شائع کرواتے ہیںجیسے باپ کا مال ہو اور اس پر اس قدر اتراتے پھرتے ہیں کہ توبہ ہی بھلی۔۔خوشاب سے ملک نذیر اعوان، میاں چنوں کے الیاس محمد حسین اور نہ جانے کتنے کالمسٹ دہائی دیتے ہیں کہ ہمارے ساتھ عرصہ دراز سے سرقہ بالجبرکی وارداتیں ہورہی ہیں اورہم ان چور ڈاکووئں کا کچھ بیگاڑ بھی نہیں سکتے فیصل آباد، کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کے کئی اخبارات میں ہمارے کالم دوسروں کے نام سے چھپ چکے ہیں پہل پہل ہم نے سوچا شاید ایسا ادارتی مدیر سے کوئی فروگذاشت ہو گئی ہے پھر تواترسے سلسلہ درازہوا تو ماتھا ٹھنکا سمجھ آئی مگر ہم جیسے بھولے بھالے کالم نگارکو دیر سے سمجھ آئی کہ یہ غلطی نہیں ہمارے ساتھ” ڈکیتی ”ہو رہی ہے۔

پاکستان میں کاپی رائٹ کا قانون مؤثرہوتا تو ہم نہ جانے کتنے کالم چوروں سے ہرجانہ وصول کر چکے ہوتے۔ ہم کالم چرا کر اپنے نام پر چھپوانے والوں کی اس قبیح حرکت پر رولا ہی ڈال سکتے ہیں دھرنا دینے کی سکت ہم میں نہیں کہ کئی مرتبہ اخبارات کے دفاتر کے آگے ہمیں دھرنا دینے کا خیال ہی آیا لیکن کسی سیانے نے سمجھایا کہ اگر عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی دھرنوںکی طرح یہ دھرنا پھیلتاہی گیا تو پھر کیا کرو گے۔

ہم ڈر گئے کہ کہیں دھرنا گلے ہی نہ پڑ جائے۔۔۔اور پھر خوفزدہ ہوکر ایسا کرنے کا ارادہ ترک کردیا ایک بارہم نے کالم چوروںکی گوشمالی کیلئے ان کی تصویروںپر نظر دوڑائی یقین جانئے انہوں نے ایسے ایسے اندازسے پوزبنائے ہوئے تھے جیسے وہ سقراط، بقراط یا ارسطو کے ہم پلہ ہوں یا پھر علامہ اقبال نے ان سے انداز مستعار لے رکھا ہو نام بھی ایسے فصیح، بلیغ اورنادر کہ جیسے دستار ِ فضیلت کے حقدارہوں پھر دل نے کہا دوسروںکا حق مارنے والے اتنی عزت کے حقدارتو نہیں ہو سکتے۔

ان کو تو ناک ڈبونے کیلئے چلو بھر پانی ہی کافی ہوتاہے۔۔۔جیسے ایک سیاستدان نے کہا تھا ڈگری ۔۔ ڈگری ہوتی ہے اصلی یا نقلی کیافرق پڑتاہے لگتاہے کالم چوروںکا بھی یہی مسلک ہے۔۔۔ کالم چرانے والوں کو ایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ کسی کا مال ہتھیانے کی کوشش کرنے سے بہتر ہے کہ آپ لکھنے کیلئے اپنے آپ کو تیار کریں اچھے کالم نگاروں اور مضمون نویسوں کا مطالعہ کرتے رہیں ابتدا میں حالات ِ حاضرہ چھوٹی چھوٹی تحریر لکھنے کی پریکٹس کریں ایک موضوع چن کر اس پر طبع ازمائی کریں کچھ دنوں بعد صفحات کی تعداد بڑھاتے جائیں خیالات پختہ ہو جائیں تو انہیں مختلف اخبارات کو چھپوانے کیلئے ای میل کرتے رہیں کوشش ، محنت اور لگن سے آپ بھی اچھے رائٹر بن سکتے ہیں دنیا کا کوئی رائٹر ماں کے پیٹ سے رائٹر بن کر پیدا نہیں ہوا۔

Column
Column

ہم کالم چوروں کو مشورہ مفت دے رہے ہیں پتہ نہیں وہ اس پر عمل کرتے بھی ہیں یا نہیں بہرحال اچھا مشورہ بھی امانت کی مانند ہوتاہے کالم چوروں کو اس مشورہ پر عمل کرنا چاہیے خواہ مخواہ کیوں ذلیل ہوتے پھرتے ہیں ۔۔۔ سناہے مفت کے مشورے پر عمل کرنے کو جی نہیں کرتا ۔۔ہاں ہاں نہ کریں آپس کی بات ہے ذلت و رسوائی سے بہتر ہے وہ کام کیا ہی نہ جائے ویسے ہم بھی ان کالم چوروں سے تنگ آچکے ہیں اس لئے ان کی شان میں ہمارا یہ دوسرا کالم ہے کیونکہ کالم چوروں کی ایفی شنسیاں کم ہونے میں ہی نہیں آرہیں ۔۔۔ہمارے کئی کرم فرما فون کرتے ہیں کہ فلاںاخبار میںکالم آپ کے لوگو کے ساتھ چھپاہے لیکن وہی کالم ایک اور اخبارمیں اگلے چند روز بعد کسی اور کے نام سے چھپ گیا ۔۔۔یہ کیا چکرہے؟ اب ہم کیا بتائیں کہ ہم تو کافی مہینوںسے پریشان ہیں بلکہ اپنے کالم کسی اور کے نام پرچھپنے پر ہمیں چکر پہ چکر آتے رہتے ہیں اور ہم فریادکرتے ہیں۔

الہی یہ ماجرا کیا ہے؟ ۔۔۔۔ویسے یہ کالم چور ہیں بڑے ”بھولے”یا پھر حد درجہ” ایماندار”۔۔۔ سیم ٹو سیم وہی الفاظ ۔۔وہی ترتیب۔۔۔حتیٰ کہ عنوان بھی وہی۔۔کیا مجال ایک لفظ بھی اِدھر ادھر ہوجائے یا شاید پھروہ نقل کیلئے عقل کا استعمال کرنے کے بھی قائل نہیں۔۔۔ایک مرتبہ ” یادوں کی برات” والے جوش ملیح آبادی کسی مشاعرے میں شریک تھے ان کی موجودگی میں ایک غیرمعروف شاعرنے ان کی ایک نظم بڑی ٹھاٹھ سے سناڈالی جس پر داد تو بہت ملی لیکن جوش ملیح آبادی کو بہت غصہ آیا۔۔۔انہوںنے شاعرکے قریب جاکر پوچھا کیوں میاں صاحبزادے ے کیا حرکت کی؟ کون سی کیسی حرکت؟ شاعر نے بھولے پن سے جواب دیا۔۔۔کمال ہے جوش ملیح آبادی نے کہا میری نظم میرے ہی سامنے پڑھ ڈالی اور کہتے ہو کون سی حرکت؟ دیکھئے۔۔ غیرمعروف شاعرنے کہا۔۔۔ہو سکتاہے آپ کے اور میرے خیالات ٹکرا گئے ہوں۔

دیکھ بے ۔۔۔جوش ملیح آبادی نے اس کا شانہ جھنجھوڑتے ہوئے کہا کبھی جہاز اور سائیکل کی بھی ٹکر ہوئی ہے۔۔ خود معلوم نہیں آپ ہمیں آپ خوش قسمت کہیں یا بدنصیب اب تک مختلف کالم چور ۔۔۔ ہمارے کالم چوری کرکرکے سلور جوبلی منا چکے ہیں برادرم شاہد شکیل کا ایک کالم کیا چوری ہوا انہوں نے” رولا”ڈال دیا خدا کی پناہ ہمارے تو 25 کالم چوری ہو چکے ہیں اس کا مطلب ہے ہمیں تو آسمان سر پر اٹھا لینا چاہیے ویسے یار کسی کی محنت پر ہاتھ صاف کرنا کس قدر بے شرمی۔۔ بے غیرتی اور ڈھٹائی والی بات ہے اب ہم کیا کریں کس سے داد فریاد کریں۔

چور کہیں کے نقلچو زمانہ بھر کے۔۔۔ اگر تمام کالم نویس اور مضمون نگار اتفاق کریں تو اخبارات ورسائل اور میڈیا کو مجبور کیا جا سکتا ہے جس پر کالم چوری کا الزام ثابت ہو جائے اسے بین کردیا جائے اس سلسلہ میں کالم نویسوں کی تنظیموں کو فعال کردار ادا کرنے کی انتہائی ضرورت ہے ورنہ جو مرضی کرلو کالم چوروں کو شرم نہیں آنے والی ہم ” متاثرین” یونہی کچیچیاں ڈالتے رہیں گے اورسرقہ بالجبر کرنے والے چوری کے ساتھ ساتھ سینہ زوری کرتے رہیں گے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Tolerance
Previous Post خوش رہنا مگر کیسے؟
Next Post تاریک نگر سے روشن نگر تک
Education

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.