yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عالم اسلام کی عظیم شخصیت مفتی محمد عبداللہ قادری اشرفی

Yes 1 Webmaster February 24, 2016February 24, 2016 1 min read
Mufti Mohammad Abdullah Qadri Ashrafi
Share this:
Mufti Mohammad Abdullah Qadri Ashrafi
Mufti Mohammad Abdullah Qadri Ashrafi

تحریر : عطاء محمد قصوری
شیخ الحدیث والتفسیر مظہرغوث اعظم، نائب اعلی حضرت ابوالعلا ء پیر مفتی محمد عبداللہ قادری، اشرفی، رضوی کا شمار اہلسنت کے ان عظیم رہبروں میں ہوتا ہے جنہوں نے دن رات اللہ کے دین کی سربلندی کیلئے کام کیا اور لاکھوں بھٹکے ہوئے مسلمانوں کو دین کا وہ راسطہ دیکھایا جو آقاء کریم ۖ کا بتایا ہوا ہے، ہزاروں کی تعداد میں غیر مسلموں کو اپنے خوبصورت انداز اور اپنے کردار سے دائرہ اسلام میں داخل کیا یوں تو قصور شہر اولیاء اکرام کی دھرتی ہے اور اسکی پہچان حضرت بابا بلھے شاہ کی وجہ سے بھی ہے اور اسے بابا جی کی نگری بھی کہا جاتا ہے مگر قصور شہر کو اس حوالہ سے بھی دیگر شہروں پرفوقیت حاصل ہے کہ یہاں کے قبرستانوں میں ہزاروں حفاظ اکرام مدفون ہیں۔

گویا یہاں کے رہنے والے شروع سے ہی دین اسلام کی طرف زیادہ مائل نظرآتے ہیں قیام پاکستان سے پہلے ہی حضرت وارث شاہ اور بابا بلھے شاہ جیسے اللہ کے برگزیدہ بزرگ یہاں دین اسلام کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آئے اور دن رات اللہ کی خوشنودی کیلئے کام کرتے کرتے امر ہوگئے مگر یہ سلسلہ یہاں ختم نہیں ہوا، جب قصور شہر میں دین اسلام کی حرمت پر انگلیاں اٹھائی جانے لگیں اور دنیا بے را روی کا شکار ہوتی ہوئی نظر آئی تو حضرت ابوالعلا ء پیر مفتی محمدعبداللہ قادری ،اشرفی، رضوی نے مرشد کامل سید ابوالبرکات سید احمد شاہ قادری ، پیرسید محمدمختار اشرف ، پیرسید مظاہر اشرف کی نظر عنائیت سے یہاں قادری جھنڈا لگا کر برصغیر کے عظیم روحانی ودینی مرکر جامعہ حنفیہ کی بنیاد رکھی تو یہاں موجود مسلک اہلسنت مخالفین کی رات کی نیندیں حرام ہو گئیں۔

شروع میں تو انہیں بے حد مشکلات کا سامن اکرنا پڑا اور کرنا بھی کیوں نہ پڑتا جب آقاء کریم ۖ نے دین اسلام کی بات کی تو ان پر پتھر تک پھینکے گئے اور سخت ترین ازیتوں سے دوچار کیا گیا مگر مفتی محمد عبداللہ قادری نے ہمت نہ ہاری اور دارالعلوم جامعہ حنفیہ سے آپ پوری ضلع قصور ہی نہیں بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے عظیم رہنماء بن گئے بچیوں کیلئے جامعہ اللبنات کی بنیاد رکھی، قائداہلسنت مولانا الشاہ احمد نورانی ہوں یا مولانا عبدالستار خان نیازی صاحب آپکی سب سے رفاقت تاریخی رہی ختم نبوت کی تاریخ ہو یانظام مصطفی کے تحریک آپکا کردار ہمیشہ بے مثال رہا۔

Mufti Akhtar Ali Qadri
Mufti Akhtar Ali Qadri

قصور میں ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں ہر ایک آپ کے جاری کردہ فتوں کو تسلیم کرنے لگا ، اور یہاںبیٹھ کر آپ نے عالم اسلام کی بہترین ترجمانی کی ، متعدد مناظروں کے فاتح رہے اور مسلک اہلسنت کے وفادار سپاسالار کے طور پر اپنی شناخت منواکر شیخ الحدیث والتفسیر ،مظہرغوث اعظم ،اورنائب اعلی کے القابات سے نوازے گئے حضرت محدث قصوری کو متعدد بار جیل میں بھی بند کیا گیا مگر دنیا کی ازیتیں ، مشکلات ، جیلیں اور تکالیف بھلا امام احمد رضاء خان فاضل بریلوی کے اس شیر کو کہاں تھکا سکتیں تھیں۔

جوانی سے بڑھاپے تک شیروں کی طرح نظرآنے والے اور آخری ایام میں بھی دین اسلام کیلئے محنت کرنیوالے مفتی محمد عبداللہ قادری بلاآخر 25فروری 1999کو اپنے خالق ِ حقیقی سے جاملے آپ نے وراثت میں اپنے بچوں کیساتھ ساتھ لاکھوں شاگرد، عقیدت مند، اور یاران طریقت چھوڑے ہیں۔

آپ کا 17واں سالانہ عرس مبارک آج 25 فروری کو قصور میں آپ کے مزار پرانور پر منایا جاتا ہے جس میں ظہر تا عصر قرآن خوانی،مغرب تامغرب غسل مبارک،مغرب تاعشاء لنگر شریف،اور بعد نماز عشاء خطابات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے جو ساری رات جاری رہتا ہے اور آخر میں ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی جاتی ہیں۔

عرس شریف میں آپ کے لاکھوں مریدین ، عقیدت مند، پاکستان کے جید علماء اکرام ، مشائخ عظام اور یاران طریقت بھرپور شرکت کرتے ہیں، عرس کی سرپرستی و صدارت مبلغ یورپ جانشین محدث قصوری پیرمفتی اختر علی قادری اشرفی کرتے ہیں جو اب بھی لند ن سے قصور میں عرس کی تاریخ ساز تقریبات میں شرکت کیلئے آستانہ عالیہ پر موجود ہیں۔

Atta Mohammad Kasuri
Atta Mohammad Kasuri

تحریر : عطاء محمد قصوری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Diary
Previous Post ڈائری کا سفر جاری ہے۔۔
Next Post ایک ہم ہیں
Social Media

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.