yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کشمیر اور تاریخ کا سبق

Yes 2 Webmaster February 9, 2016 1 min read
Kashmir Protest
Share this:
Kashmir Protest
Kashmir Protest

تحریر : فرخ شہباز وڑائچ
”میں آج تک اس بزرگ کی آنکھوں کی سرخی نہیں بھول سکا، یہ پچھلے تین سال سے میرے معمول میں شامل ہو گیا کہ مصروفیت چاہے آسمان کو ہی نہ چھو رہی ہو مگر میں سال میں ایک مرتبہ جنت نظیر کشمیر ضرور جاتا ہوں ،یہ جولائی کی بات ہے ہم آزاد کشمیر میں گیسٹ ہائوس سے صبح سویرے سیر کے لیے نکل آئے راستے میں ایک کشمیری بزرگ سے ملاقات ہوئی تعارفی نشست ہوئی دوستوں کا تعارف ہوا کشمیری بزرگ کے کپڑے اس کی خستہ حالی کا پتہ دے رہے تھے،بابا جی بے تکلفی پر اتر آئے کولڈ ڈرنکس منگوا لیں یار دوست مشروب سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ایک دوست اپنی لاابالی طبیعت کو قابو میں نہ رکھ پایا گویا ہوا”بابا جی کشمیر والے پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا بھارت کے ساتھ جانا چاہتے ہیں” محفل میں اچانک خاموشی چھا گئی کسی کو بھی اچانک ایسے سوال کی توقع نہیں تھی بزرگ کی آنکھوں کی رنگت گہری سرخی میں تبدیل ہو رہی تھی جیسے اس مختصرسوال نے اسے مار ہی ڈالا ہو۔میرے دوست کو اس کے سوال کا جواب مل چکا تھا۔

اس کشمیری بزرگ کا جواب مجھے شہر لاہور کے اس وسیع و عریض ہال میں لے آیاجہاںمسئلہ کشمیر کی اہمیت اجاگر کرنے اور کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کیلئے پی ایف یو سی نے تصویری نمائش کا اہتمام کر رکھا تھا جس سے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ پوری قوم کا کشمیر کی آزادی کے ساتھ سمجھوتہ ہے اور مذکورہ نمائش کا اہتمام بھی اسی نظریے کو اجاگر کرتا ہے کہ ہمیں ہر قیمت پر کشمیریوں کی جدوجہد کو آزادی سے ہمکنار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومیں جنگ کے نتیجے میں برباد ہوا کرتی ہیں ، لہذا ضروری ہے کہ ٹیبل ٹاک کے ذریعے مسائل حل کیے جائیں۔

کشمیر ڈے پر کم و بیش سرحد کے دونوں اطراف اسی طرح کے جذبات پھرسے بیدار ہو جاتے ہیں مگر ابھی بھی اس طرح کے لوگ موجود ہیں جو جذبات کی رو میں بہنے کی بجائے تدبر کا ثبوت دیتے ہیں۔ شونی کمار چوپڑا کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے۔ ان کا تعلق بھارت کی سیاسی جماعت بھارتی جنتا پارٹی سے ہے۔ موصو ف رکن پارلیمنٹ منتخب ہوچکے ہیں۔رکن پارلیمنٹ کے علاوہ چوپڑا نئی دہلی سے شائع ہونے والے ایک ہندی اخبار کے ایڈیٹر بھی ہیں۔چوپڑا نے گزشتہ سال نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہئے کہ کشمیری عوام بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔اشونی کمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت سے پوری طرح آگاہ ہیں اور جانتے ہیں کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں اور ہمیں اس بارے میں سنجیدگی سے سوچنا چاہئے”۔

اب وقت آگیا ہے تعصب اور جانبداری سے نکل کرکشمیر پر بات کی جائے، کیوںنا اب کی بار مسائل کا حقیقت پسندانہ جائزہ لیا جائے۔اس گزرتے یوم کشمیر کے ساتھ ایسے مکالمے کا اہتمام کیا جائے جہاں یہ سوال اٹھایا جائے کہ کیوں امن پسند کشمیری اسلحہ اٹھانے پرمجبور ہو رہے ہیں؟کیونکر کشمیری نوجوان بھارتی فورسز پر حملہ آور ہوتے ہیں؟معروف تاریخ دان ول ڈیورانٹ اپنی کتاب Heros of History میں لکھتا ہے کہ انگلینڈ میں فرانس سے زیادہ غربت و افلاس تھی، بلکہ انگلینڈ کے لوگ تو پرانے چمڑوں کو ابال کر سوپ تیار کر کے زندگی گزارتے تھے، لیکن وہ سب لوگ فرانس کے عوام کی طرح سڑکوں پر نہیں نکلے۔

انہوں نے امراء کا قتل نہیں کیا۔ اس کی وجہ وہ یہ بیان کرتا ہے کہ انگلینڈ میں فرانس کے بادشاہوں کی طرح عوام کی غربت کا مذاق اڑانے والا کوئی نہ تھا۔ کسی ملکہ نے یہ الفاظ نہیں بولے تھے: ”لوگوں کو اگر روٹی نہیں ملتی تو وہ کیک کیوں نہیں کھاتے؟” یا پھر انگلینڈ میں فوج کے کسی سپہ سالار نے فرانس کے روہان کی طرح یہ فقرہ نہیں کہا تھا کہ لوگ بھوکے ہیں تو پورے فرانس میں اس قدر گھاس اُگی ہوئی ہے، وہ کیوں نہیں کھاتے؟” یہ وہی شخص ہے جسے لوگوں نے پکڑا، اس کے منہ میں گھاس بھری اور پھر گردن کاٹ دی۔

حیرت کی بات ہے کہ لوگ بھوک اور افلاس برداشت کرتے رہتے ہیں، لیکن اپنا تمسخر برداشت نہیں کرتے اور آتش فشاں کی طرح اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور قتل و غارت کی ایسی تاریخ رقم کرتے ہیں جس میں کوئی پوچھتا تک نہیں کہ کون قصور وار ہے اور کون نہیں؟ کاش بھارتی حکمران پارٹی ول ڈیورانٹ کی کھینچی گئی تصویر کو دیکھ سکے،کاش بھارت کے ارباب اختیارکشمیری مائوں کے جوان بیٹوں کے جنازے دیکھ سکیں،بھارتی آقائوں کو کشمیری بہنوں کی لٹتی عصمتیں اور دن دیہاڑے کم سن بچوں کے اغوا کے واقعات کا نوٹس لینا ہو گا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے تاریخ دان کہتا ہے کہ ”حیرت کی بات ہے کہ لوگ بھوک اور افلاس برداشت کرتے رہتے ہیں، لیکن اپنا تمسخر برداشت نہیں کرتے”۔

Farrukh Shahbaz Warraich
Farrukh Shahbaz Warraich

تحریر : فرخ شہباز وڑائچ

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Pakistani People
Previous Post کیا یہ وہ پاکستان ہے ؟
Next Post میڈیا ہائوسز پر حملے، لمحہ فکریہ
Protest

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.