yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

بدلتا عالمی منظرنامہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت

Yes 1 Webmaster February 2, 2016February 2, 2016 1 min read
Kashmir Council EU
Share this:
Kashmir Council EU
Kashmir Council EU

تحریر: سید سبطین شاہ
جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے، مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے، آج کے دور کے بدلتے ہوئے عالمی تناظر میں بھی اس مسئلے کی اہمیت اور تازگی مدہم نہیں پڑی۔ خاص طور پر یورپ کے بااثر حلقوں میں آج بھی کشمیر کی آواز اٹھائی جاتی ہے۔

عالمی سیاست میں نت نئے طریقوں کی دریافت کے بعد سفارتکاری کے اندازبھی بدل گئے ہیں اور جو لوگ سفارتکاری کے نئے طریقوں نہیں اپناتے اور پرانااور روایتی طریقہ کارہی اپنائے رہتے ہیں، وہ آج کے دور کی ابھرتی ہوئی بین الاقوامی سیاست میں آگے نہیں جا سکتے۔

کئی قومیں اور ممالک عالمی سفارتکاری میں اس لیے پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ ان کے سفارتکارجدید دنیاکے ساتھ اب تک ہم آہنگ نہیں ہوسکے۔اس صورتحال کے باوجودمسئلہ کشمیرکی یورپ میں تازگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگ اپنی مددآپ کے تحت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیراجاگرکرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

کشمیر کے لیے پرامن جدوجہد پر یقین رکھنے والے یہ ایسے لوگ ہیں جو نت نئے طریقوں سے دنیاکی توجہ اس تنازعے کی طرف مبذول کرواناچاہتے ہیں۔ راقم نے اپنے حالیہ دورہ یورپ کے دوران کچھ ایسے لوگوں اوران کے کام کو قریب سے مشاہدہ کیا۔

کشمیر کونسل ای یو (یورپ) بھی ایسے ہی افراد کی ایک ٹیم ہے جو بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے مطابق، مسئلہ کشمیرکی اہمیت دنیاکے سامنے لارہی ہے۔ گذشتہ دنوں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹر اور بلجیم کے دارالحکومت برسلزجانے کا اتفاق ہوا۔یہ بات واضح ہے کہ جب سے برسلزیورپی یونین کا ہیڈکوارٹر بناہے۔ اس شہرکی رونقیں دوبالاہوگئی ہیں۔

یہ ایک عالمی مرکزہے جہاں سینکڑوں کی تعدادمیں دیگریورپی ممالک سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ ہیں اور یورپی پارلیمنٹ ،یورپی کمیشن اورکونسل کے ہزاروں کی تعدادمیں سٹاف اور ان اداروں سے وابستہ دیگرافراد کارفرماہیں۔دنیاکے دیگرخطوں کے ساتھ یورپ کے معاملات بھی یہیں طے ہوتے ہیں۔

Kashmir Council EU
Kashmir Council EU

آج دنیاکی نظریں یورپ کے ان اداروں اور ان اداروں کی نظریں دنیاپر ہیں۔ایسی صورتحال میںیہاں کسی بھی عالمی سطح کے حمایت میں لابی بنانا یااس مسئلے کے حق میں سفارتکاری کرنا آسان کام نہیں ۔ یعنی مقابلے کے اس دورمیں اورپھر یورپ جیسے دنیاکے مہنگے ترین ممالک میں رہ کرمظلوموں کی آوازبلندکرنابہت ہی مشکل اورمہنگا کام ہے۔

آج یورپ کی بلند ترین سفارتی سطح پر مظلوم کشمیریوں کی آوازکو اٹھانے کاسہرا کشمیری رہنماء اورکاروباری شخصیت علی رضاسید کی سربراہی میں قائم کشمیرکونسل یورپ کے سر ہے۔

کونسل کی ٹیم انتہائی قابل ستائش کام کررہی ہے۔یہ لوگ اپنی کاروباری مصروفیات سے قیمتی وقت نکال کرکشمیرکے لیے آوازبلند کررہے ہیں۔ان کی سفارتی سمجھ بوجھ اتنی گہری ہے کہ یہ جانتے ہیں کہ کس طرح اورکس طریقے سے یورپی کے بااثرلوگوں تک یہ آواز پہنچائی جا سکتی ہے۔

انکا کام اتنامنظم ہے کہ لوگ ان پر اعتبارکرتے ہیں اوران کی بات کوسمجھنے لگے ہیں ۔ راقم کے چند دن کے قیام کے دوران یورپی پارلیمنٹ اوربرسلزپارلیمنٹ جانے کاموقع ملا۔انہی ایام میں برسلزکی سٹی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیرکے حوالے سے ایک تقریب تھی جس کا عنوان ’’کشمیرکی ثقافت: مستقبل کے تناظرمیں‘‘ تھا۔

اس پروگرام کی میزبانی کی فرائض رکن برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹرمنظورالہی ظہورنے انجام دئیے جبکہ پروگرام کا اہتمام انٹرنیشنل کونسل فارہیومن ڈی ویلپمنٹ (آئی سی ایچ ڈی) اورکشمیرکونسل ای یو نے کیاتھا۔مقررین میں میزبان اور منتظم کے علاوہ برطانیہ سے رکن یورپی پارلیمنٹ راجہ افضل خان اور راقم تھے۔

ایک کانفرنس کے علاوہ کشمیرکے متعلق ثقافتی اور ادبی نمائش اس پروگرام کا حصہ تھی جس کا مقصد پرامن طریقے سے مسئلہ کشمیرکو اجاگرکرناتھا۔زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد جن میں اراکین یورپی پارلیمنٹ، اراکین برسلزپارلیمنٹ، سفارتکار، دانشور، طلباء اور میڈیا پرسزشامل تھے، پروگرام میں شریک ہوئی۔دیگرشرکاء میں برسلزپارلیمنٹ کی صدر جولی دی گروٹ اوردیگر اراکین پارلیمنٹ آندرے ڈیبوس اور نادیہ الیوسفی اوررکن ای یو پارلیمنٹ ڈاکٹر سجادکریم شامل تھے۔

اس تقریب کا مقصد کشمیرکی ثقافت کو پیش کرکے کشمیریوں کے مصائب کا اجاگرکرناتھا۔اسطرح کی تقریب کا مقصد بہت اہم ہوتاہے۔ آج کے دورمیں کسی بھی ایشو پر سفارتکاری کا موضوع اوراسے پیش کرنے کاانداز بہت اہم ہوتاہے اور اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ کس طریقے سے اور کتنے بہتر اندازمیں آپ اپنے موقف کو پیش کرتے ہیں۔

یہ تقریب اس لیے اہمیت کی حامل تھی کیونکہ اس کا انعقاد برسلزپارلیمنٹ کے اندرہوا اورپھر کئی یورپی پارلیمنٹرین اوراہم یورپی شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کرکے کشمیری ثقافتی اور ادبی نمائش دیکھی۔ نمائش میں کشمیریوں کی مظلومیت کے بارے میں تصاویر بھی نمایاں تھیں۔اس طرح کی تقریبات کسی بھی ایشوکااٹھانے کے لیے بہت معاون ہوتی ہیں۔اس طرح کی تقریبات کے علاوہ کشمیرکونسل یورپ ایک عرصے سے کشمیرپر ایک ملین دستخطی مہم چلا رہی ہے۔

اب تک بڑی تعدادمیں یورپ کے مختلف ممالک جن بلجیم، ہالینڈ، ناروے ، سویڈن، برطانیہ، فرانس اور جرمنی بھی شامل ہے، کے باشندوں سے کشمیرکے حق میں دستخط لئے جاچکے ہیں۔ مسئلہ کشمیرکوبھرطریقے سے اجاگرکرنے کا یہ ایک انوکھا طریقہ ہے کہ ایک ملین دستخط مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کے قواعد کے تحت کشمیرکے موضوع کوپارلیمنٹ میں پیش کیاجاسکے گا۔

Kashmir Council EU
Kashmir Council EU

کشمیر کونسل یورپ کا موقف ہے کہ اس کی جدوجہد کا مقصد مظلوموں کی آوازکو دنیاکے سامنے پیش کرناہے اورانہیں انصاف دلاناہے۔ کونسل کے اراکین کہتے ہیں کہ جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں مل جاتا، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ تو حقیقت ہے کہ کشمیری مظلوم ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت ان کا حق خودارادیت انہیں نہیں دے رہابلکہ ان پر روزبروزمظالم ڈھارہاہے۔ کشمیریوں کا جیناحرام کردیاگیاہے۔یہ بھی حقیقت ہے کہ بھارت ان مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے ہرحربہ استعمال کررہاہے۔ دنیاکے سامنے بھارت کا تعارف سب سے بڑی جمہوریت کے طورپر ہے۔ایسے حالا ت میں مسئلہ کشمیرکو دنیاکے سامنے احسن طریقے سے پیش کرنابہت محال ہوچکا ہے۔

اس کے باوجودجو لوگ اس وقت مسئلہ کشمیرکویورپ میں اجاگرکررہے ہیں ، انہیں نہ صرف مالی حوالے سے طاقتوربھارتی لابی کا سامناہے بلکہ بعض اوقات بھارت کو اہمیت دینے والی عالمی برادری کے بعض عناصر حقیقت پر مبنی ان کی بات سننے کے لیے بھی تیارنہیں ہوتے۔ حالانکہ عالمی برادری کو یہ پتہ ہے کہ کشمیری کتنے مظلوم ہیں اور ان کی یہ مظلومیت بہت پرانی ہے جس کا مداوا آج کے دورمیں اشد ضروری ہو گیا ہے۔

کشمیریوں کی دیرینہ مظلومیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ علامہ اقبال جیسے فلسفی شاعر کشمیرکی بار ے میں اس وقت یہ کہنے پر مجبورہیں، ’’آج وہ کشمیرہے ، محکوم ومجبوروفقیر۔کل جسے اہل نظر کہتے تھے، ایران صغیر‘‘ اقبال نے کشمیرکے بارے میں یہ شاعری تقسیم ہند سے بہت پہلے کی اوراس شعرکا پہلا مصرہ کشمیرکی اس وقت کی صورتحال پر بتارہاہے کہ کشمیری آج محکوم اور مجبورہے اور دوسرا مصرہ کشمیرکی ثقافتی اہمیت بتارہاہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ اگرچہ کشمیرایک چھوٹاخطہ یا ملک ہے لیکن اس کی تمدنی اہمیت اتنی زیادہ ہے کہ لوگ اسے ایران صغیر کہتے تھے۔

چونکہ خطے میں ایران کی ثقافت اور تمدن کی قدمت اوراہمیت بہت زیادہ ہے، اس لیے علامہ اقبال نے اس تہذیبی اہمیت کے پیش نظرکشمیرکو ایران صغیر کا نام دیا۔ اقبال اسی نظم میں کشمیریوں کی اعلیٰ عقل و دانش کی بات بھی کرتے ہے اورکشمیریوں کے ساتھ ناانصافی کے بارے میں پھر یہ بھی کہتے ہیں کہ کشمیری کب تک انصاف کے منتظررہیں گے؟ یہ ایک ایسے فلسفی شاعر کی بات ہے کہ وہ آئندہ آنے والے زمانے کے حالات کو اپنی روحانی بصیرت سے مشاہدہ کرتاہے۔ یہ ایک ایسی دانشمندانہ شاعری ہے جو آج بھی قابل استفادہ ہے۔خصوصاً آج کے دورمیںآپ کشمیرکی ثقافت اور خوبصورتی کو سامنے لاکرکشمیریوں کی مظلومیت کو آسانی کے ساتھ دنیاکے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔

کتنی افسوس کی بات ہے کہ اقبال نے آٹھ دس عشرے قبل کشمیرپر شاعری کرکے کشمیریوں کی مظلومیت کوبیان کیالیکن افسوس کہ آج اکیسویں صدی میں بھی کشمیری انصاف کے منتظرہیں۔کشمیری کتنے مظلوم ہیں کہ دنیاکے کئی دیرینہ تنازعے حل ہوگئے لیکن مسئلہ کشمیرحل نہ ہو سکتا۔جب دنیا کشمیریوں کی مظلومیت کوسمجھ جائے گی تو مسئلہ کشمیرکے منصفانہ حل کے راستے خودبخودہموار ہوجائیں گے۔

پھر دنیایہ بھی جان جائے گی کہ کشمیرکے مسئلے کا حل نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے امن کوسنگین خطرہ لاحق ہے اور بھارت کے ایک سابقہ وزیراعظم جوہرلال نہرونے بہت عرصہ قبل اپنے دوراقتدارمیں کشمیریوں سے ان کا حق خودارادیت دیتے کا وعدہ کیا تھا لیکن بھارتی حکومتوں نے اب تک اس عہد کا ایفاء نہیں کیا۔ کشمیری عظیم ثقافت اور تاریخ رکھتے ہیں اور اس پہلوکو اجاگرکرنے کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔کشمیرپرسفارتکاری اس وقت ہی کامیاب ہوگی جب اسے موجودہ حالات سے ہم آہنگ کیا جائے۔

Sibtain Shah
Sibtain Shah

تحریر: سید سبطین شاہ
(پی ایچ ڈی ریسرچ سکالر )

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Kashmiri Solidarity
Previous Post یورپ میں کشمیریوں سے یکجہتی: پانچ فروری کو پلس لسمبرگ برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ ہوگا
Next Post سیاسی پناہ کے متلاشی افغان مہاجرین کو نکال دیں گے،جرمن وزیرداخلہ

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.