yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

اردو کا گمنام شاعر، نظام رامپوری

Yes 1 Webmaster January 12, 2016 1 min read
Anonymous City
Share this:
Anonymous City
Anonymous City

تحریر:ایم پی خان
اردوادب کی تاریخ میں دہلی ، لکھنو اوررام پورکو بہت بڑامقام حاصل ہے۔ دبستان دہلی اوردبستان لکھنو کے بعدجس علاقے میں شعروشاعری کو عروج حاصل ہوااورجس نے شعروسخن کو نئی تہذیبی دولت سے مالامال کیا، وہ رام پورہے۔ جب یہ دونوں دبستان یعنی دہلی اورلکھنو اجڑے توشعراء اوراہل علم کو رام پورمیں جگہ ملی ۔ جن میں مولانافضل حق خیرآبادی، مرزاغالب ، میرحسن تسکین، میرمظفرعلی اوربہت دوسرے شعراء وعلماء شامل تھے، نواب یوسف علی خان رامپوری کے دربارمیں جمع ہوئے۔ نواب صاحب چونکہ خودبھی شعروشاعری کے دلدادہ تھے ، اس لئے اس نے اپنے دربارمیں گنگاجمنی کردیا، یعنی دہلی اورلکھنو کے رنگ باہم ملاکر ایک نئے طرزکی بنیادڈالی۔چونکہ رامپور پٹھانوں کاعلاقہ تھا ، اس لئے یہاں تمام ترمحرکات پٹھانوں کی جبلت کے زیراثرہیں۔سادگی، خلوص ، انسان دوستی ، مہمان نوازی، قوت وطاقت، خودداری اورخوداعتمادی ان کی بنیادی خوبیاں ہیں۔ اس پرمستزاداہل رامپورکاغصہ اورانتقامی جذبہ بھی قابل ذکرہے۔

دبستان رامپورکی شاعری میں پٹھانوں کی اس تہذیب کے بڑے اثرات ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اس دبستان کی شاعری میں خوشی اورمسرت کی لہر، اس کانشہ اورغرور، مردانہ پن، بے ساختگی ،بے باکی اوربے نیازی ہے۔ اسکی شاعری میں صاف ستھری زبان استعمال ہوئی ہے ۔اپنی اس انفرادی رنگ کی بدولت بعض محققین اورناقدین رام پورکو علیحدہ دبستان تسلیم کرتے ہیں۔ شاہی سرپرستی ، اہل رامپورکامزاج شاعرانہ اور خوشی اورمسرت کی فراوانی نے رام پورکی فضاشعروسخن کے لئے نہایت سازگاربنادی تھی۔ شعروسخن کے اس دورعروج میں 1823 میں رام پور کے محلہ گھیرسخی میںحافظ سید احمدشاہ کے ہاں ایک لڑکانظام شاہ کی ولادت ہوئی۔نظام نے عربی اورفارسی کی تعلیم محلے کے ایک مدرسے میں حاصل کی۔انکے ابتدائی استادانکے پیرومرشدمیاں احمدعلی شاہ تھے لیکن صحیح معنوں میں ان کے استادعلی بخش بیمار تھے ۔

جومصحفی کے شاگرد تھے۔رامپورمیں شعروسخن کی اس فضامیں نظام نے بھی شاعری شروع کی۔نظام کے اساتذہ میں والئی رام پور نواب یوسف علی خان ناظم کانام بھی لیاجاتاہے۔رفتہ رفتہ نظام نے مشاعروں میں حصہ لیناشروع کیااورانکی شاعری میں خوب نکھارآئی۔انکی شاعری کااپناایک انفرادی رنگ ہے، جس میں بانکپن، شوخی، معاملہ گوئی ، ادابندی، اورسب سے بڑھ کرانکے کلام میں سلاست، سادگی اورایسی مٹھاس موجودہے کہ یہ گماں نہیں ہوتاکہ یہ اُس دورکی شاعری ہے۔انکامشہورزمانہ شہر آج بھی ہرزبان پرہے اورضرب المثل کی حیثیت رکھتاہے۔

انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھاکے ہاتھ
دیکھاجومجھ کوچھوڑدئے مسکراکے ہاتھ

نظام کی زبان میں جوسادگی ہے ، وہ انکی شاعری کی سب سے بڑی خصوصیت ہے ۔ جس دورمیں زبان میں مشکل پسندی کارجحان عام تھا، ایسے میں نظام نے نہایت صاف ، شائستہ اورسلیس زبان استعمال کرکے ، اپنی انفرادیت قائم رکھی۔ایسی زبان کااستعمال ، جسے دیکھ کرآج بھی میرتقی میر، احمدفراز اورناصرکاظمی کی شاعری کاگماں ہوتاہے۔یہی وجہ ہے کہ جب مرزاغالب رامپورگئے اوروہاں نظام کاکلام پڑھا توبے ساختہ منہ سے یہ الفاظ نکلے۔” یہ تو رام پورکے میرہیں”۔ نظام کے کلام میں دورقدیم اوردورجدیدکاحسین امتزاج موجودہے۔ وہ ایک ایسے موڑ پر کھڑے ہیں ، جہاں قدیم رنگ کے نقوش کے ساتھ ساتھ جدید رنگ کے چھاپے ابھرناشروع ہوگئے تھے۔ان کی شاعری میں آنے والے دورکی شاعری کارنگ نظرآتاہے۔ انکی شاعری مکالمہ نگاری، ہجرووصال، معاملہ بندی،ادابندی، جدت پسندی اورلطف زبان کی مکمل کائنات ہے۔انکے اشعارنظرسے گزرتے ہیں توخوشگوارسااحساس ہوتاہے ، دل امنگوں سے بھرجاتاہے اورترنگوں کے بحربیکراں میں موجیں مارنے لگتاہے۔ہروہ فرد، جس نے عشق کیاہے یااسے رومانوی زندگی کی ہلکی سے ہوالگی ہے، وہ نظام کاشیدائی ہوجاتاہے۔ اس میں کہیں شوخی نمایاں ہے ، کہیں حیادامن گیرہے ، کہیں مجبوری اورخوشی کی البیلی سی رومانیت ہے۔کہیں سادگی ہے اورکہیں پرکاری ہے۔

غیرکے دھوکے میں قاصدسے میراخط لے کر
پڑھنے کو پڑھ تولیا، نام مگرچھوڑدیا

غیرسے وعدہ واقرارہوئے کیاکیاکچھ
میرے خوش کرنے کو ایک فقرہ ادھرچھوڑدیا

نظام سے ادب میں جدیدیت کی ابتدائی ہوئی ہے، کیونکہ ان سے پہلے کثرت سے جدت پسندی نہیں ملتی ، یااگرکہیں ملتی ہے توبرائے نام ہے۔کسی تصورکے اظہارکے لئے نئے الفاظ برتنابھی جدیدیت کے زمرے میں آتاہے۔نظام وقتی طورپر کلاسیکی شاعری کے کوچے میں بھی گئے ہیں اورانہوں نے وہ حقائق ورایات اور دردوغم اسی طرح تغزل میں پیش کئے ہیں ، جوہماری کلاسیکی شاعروں کے مزاج میں پائے جاتے ہیں ۔ انکے کلام میں جوسوزوگداز ہے ، وہ میرسے مشابہت رکھتاہے، چونکہ انکی اولادیں کبرسنی میں فوت ہوتی تھیں ۔ انکے آٹھ اولادیں ہوئی لیکن فوت ہوئیں، جس وجہ سے انکے کلام میں دردوغم کے اثرات بھی پائے جاتے ہیں جبکہ رنگ تغزل مومن کی طرح ہے۔مثلاً

تم سے کچھ کہنے کوتھا، بھول گیا
ہائے کیابات تھی کیابھول گیا

تمہیں یہ بھی کبھی خیال آیا
کہ کوئی راہ دیکھتاہوگا

ساقی کیاخطاہے ، قسمت ہے اپنی اپنی
جب اپنادورآیاخالی ہی جام نکلا

کس کس کی روزروزخوشامدکیاکرے
ہوتے ہیں ان کے درپہ تودربان نئے نئے

کس کس طرح ستاتے ہیں ، یہ بت ہمیں نظام
ہم ایسے ہیں کہ جیسے کسی کاخدانہ ہو

نظام رامپوری کے کلام کی خوبیاں دیکھ کریہ یقین ہوجاتاہے کہ وہ اپنے دوراوراس سے پہلے دورکے شعراء سے کسی طورکم نہ تھا۔ ان کے کلام میں دبستان دہلی اوردبستان لکھنوکی جملہ خوبیاں موجودتھیں۔ بعض محققین کہتے ہیں کہ نظام رامپوری کے رنگ میں رنگ کر نواب مرزاخان ، داغ بن گئے ۔داغ کاجملہ کلام نظام رامپوری کے کلام کے زیراثرپروان چڑھاہے بلکہ بعض مقامات میں داغ نے نظام کے کئی اشعارمیں معمولی تصرف کرکے اپنے نام کردئے ہیں۔لیکن داغ کو اردوشعروسخن میں وہ مقام ملاجوکسی اورکے حصے میں نہ آیاجبکہ نظام رامپوری گوشہ گمنامی میں چلے گئے۔اردواد ب کے اس عظیم شاعرنے1872میں رامپورمیں وفات پائی، جس وقت انکی عمر پچاس برس تھی۔یہ زمانے کے بے اعتنائی تھی یامحققین اورناقدین کاتعصب ، کہ نظام رامپوری کو وہ شہرت اورمقبولیت نہ ملی ، جس کے وہ حقدارتھے۔ کلب علی خان فائق نے نظام رامپوری کاپوارکلیات مجلس ترقی اردوکے تحت شائع کیاہے۔ دورجدیدمیں اردوادب کے طلبہ ، اساتذہ، محققین اورناقدین اردوادب کے پرانے کھنڈرات کی کھدائی کررہے ہیں اورایسے ایسے نوادرات انکے ہاتھ آرہے ہیں ، جواردوادب میں نئے نئے رجحانات کو پروان چڑھارہے ہیں۔نظام رامپوری پر تحقیق ہورہی ہے اوربہت جلد اردوادب کے آسمان پر نظام رامپوری کاستارہ پوری آب وتاب کے ساتھ چمکے گا۔

MP khan
MP khan

تحریر:ایم پی خان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Iftikhar Muhammad Chaudhry
Previous Post افتخار محمد چودھری سیاسی راہوں پر
Next Post ملازمتوں کے حصول کا مطالبہ:نابینا افراد دوسرے روز بھی سڑکوں پر

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.