yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

روشن راہیں، نابینا رہبر

Yes 2 Webmaster January 2, 2016 1 min read
Journalist
Share this:
Journalist
Journalist

تحریر: عقیل خان
صحافی ایک ایسے شخص کو کہاجاتا ہے جو مختلف خبریں لاتے ہیں مختلف ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے لئے اور در بہ در گھوم پھر کے مختلف تازہ ترین خبریں دیتے ہیں۔اس کام کو صحافت کہا جاتا ہے۔ پاکستان اس شعبے میں کافی ترقی کر رہا ہے ۔ایک صحافی معاشرے میں بیداری پیدا کرنے میں بڑا کردار ادا کرسکتا ہے اور ایک خبر کو وہاں پہنچاتا ہے جہاں شاید عام انسان کے لئے ناممکن ہو۔ تو یہ طے ہوا کہ صحافی معاشرے کا وہ فرد ہوتا ہے جو عوام کو معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے علمی ذوق کے اضافے کا سبب بھی بنتا ہے ـ یعنی صحافی بننا کوئی معمولی بات نہیں، یہ ایک ایسی ذمہ داری ہے جسے نبھانے کے لیے ایک خاص قسم کی علمیت اور سمجھ درکار ہےـ

صحافیوں نے اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف نام سے تنظیمیں بنائی ہوئی ہیں جو صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہی نہیں ہر شہر میں صحافیوں نے پریس کلب بھی بنائے ہوئے ہیں جہاں سب صحافی ملکر کام کرتے ہیں۔ بہت سے شہروں میں ایک کی بجائے مختلف ناموں سے کئی پریس کلب بھی بنے ہوئے ہیں۔ کچھ دن پہلے ایک دوست نے فون کیا اور مجھے لاہور آنے کی دعوت دی جب میں نے اس سے لاہور آنے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ پریس کلب کا الیکشن ہے۔

وہاں پر سب دوست اکٹھے ہونگے تو آپ بھی تشریف لے آئیں ۔میں نے بھی بہت چرچا سنا تھا کہ لاہورپریس کلب کے الیکشن کے بارے میں مگر دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا سو میں نے بھی فوراً ہاں بھر لی۔ 30 دسمبر کے دن الحمرا ادبی بیٹھک میں الیکشن ہونا تھا اس لیے 30 دسمبر کو میں الحمرا پہنچ گیا۔ میں اور افسانہ نگار محمد علی رانا دونوں جب الحمرا میں داخل ہوئے تو سب سے پہلے کالمسٹ شاہد محمود سے ملاقات ہوئی ۔گپ شپ کرتے جب ادبی بیٹھک کے قریب پہنچے تو ادھر بڑے بھائی اور دن نیوز گروپ کے ایڈیٹر ایثار رانا صاحب سے ملاقات ہوئی ان سے سلام دعا کے بعد آگے بڑھا تو فیملی میگزین کے رائٹر سید بدر سعید صاحب سے تشریف فرما تھے ان سے سلام دعا ہوئی۔

Roznama Jinnah
Roznama Jinnah

اسی طرح بہت سے دوستوں سے ملتا رہا جن میں فرخ شہبازوڑائچ، روز نامہ جناح کے میگزین ایڈیٹر طاہر انجم، کالمسٹ حبیب اللہ سلفی، کالمسٹ ماجد امجدثمر اورنامور اداکار بالخصوص ڈرامہ عینک والاجن کا مرکزی کردار ”ہامون جادوگر”حسیب پاشا بھائی بھی شامل تھے۔ حسیب بھائی نے اتنی محبت دی کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اپنے تجربے کی رو سے بہت سے ٹپس بھی دیے۔ ان سے مختلف اداکاروں کے بارے میں تفصیلی گفتگو بھی کی بالخصوص زکوٹاجن ۔میں اور رانا صاحب چاربجے کے قریب الحمرا سے واپس کچھ دوسرے دوستوں سے ملنے کے لیے نکل آئے۔ اسی دوران روزنامہ خبریں کے میگزین ایڈیٹر اور کالمسٹ ندیم نظر صاحب کی کال آگئی اور حکم صادر کردیا کہ جناب آپ جدھر بھی ہو فوری الحمرا میں واپس پہنچے۔ بھائی کے حکم کو ٹال نہ سکے اور ہم واپس الحمرا آگئے۔ ابھی ہم لوگ کیفے ٹیریا میں چائے پی ہی رہے تھے کہ باہر شور شرابا ہوا۔ باہر نکل کردیکھا تو وہ لوگ جوباشعور اور دوسروں کو امن کا درس دیتے تھے وہ خود سیخ پا نظرآرہے تھے۔

ویسے تو پولنگ بوتھ کے باہر دونوں بڑے پینلز کی جانب سے دن بھرشدید نعرے بازی جاری رہی تھی مگرپولنگ کا وقت ختم ہونے سے کچھ دیر پہلے دونوں پینلز میں اختلافات شدت اختیار کر گئے۔اس جھگڑے کے دوران ادبی بیٹھک کا دروازہ بھی ٹوٹ گیا پروگریسو پینل کے لوگوں کا کہنا تھا کہ حکمراں جرنلسٹ پینل نے بہت سے ایسے افراد کو پریس کلب کی ممبر شپ دی ہے جن کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان نئے ممبران میں سے بیشتر سرکاری ملازمتیں بھی کرتے ہیں۔ان کا مزیدکہنا ہے کہ جعلی ووٹرز کی موجودگی میں شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے لہذا انتخابات ملتوی کیے جائیں۔دوسری جانب جرنلسٹ گروپ نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پولنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

وقت زیادہ ہو گیا تھا اور مجھے اپنے گھر پہنچنا تھا اس لیے میں ادھر سے نکل آیا ۔ تقریباً رات کے ساڑھے آٹھ بجے کے قریب میں گھر پہنچا تو مجھے ذرائع سے معلوم ہوا کہ لاہور پریس کلب کے انتخابات ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔دوبارہ الیکشن تک نگران سیٹ اپ لاہور پریس کلب کے انتظام سنبھالے گا۔

People Clash
People Clash

جیسے ہی میں نے یہ سنا تو مجھے دلی دکھ ہوااور میں سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ پڑھے لکھے، ادبی شخصیت اور تجزیہ نگاروں کے ہوتے ہوئے بھی ایسا ہوا ۔ جب جنرل الیکشن میں عوام لڑتی ہے تو ان پر یا ان سیاسی جماعتوں پر یہ لوگ کیسے انگلیاں اٹھا سکتے ہیں جو لوگ اپنے اندر شفافیت نہیں رکھ سکتے وہ دوسروں کے بارے میں کس حیثیت سے تنقید کرتے ہیں؟ کیا ہماری صحافت یہی درس دیتی ہے کہ ہم اکٹھا ہونے کی بجائے ایک دوسرے سے دست و گریباں ہوں؟ آج جو ماحول دیکھا گیا وہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔بہت سے دوستوں کو یہ کہتے سنا کہ وہ آئندہ سال سوچیں گے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے جانا چاہیے یا نہیں ؟۔

یہ صورتحال کیوں پیداہوئی؟ اس کا ذمہ دارکون ہے؟ انتخابات میں اختلاف رائے پہلے بھی ہوتا تھا مگر گلی محلوں کے بازوں والا ماحول نہیں دیکھا گیا تھا ۔ آج تو لگا کہ کسی دوردراز قصبے کے بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ۔ اگر یہ الیکشن کسی اور کمیونٹی کا ہوتا اور ایسا ڈرامہ لگتا تویہی میڈیاکے لوگ چنگاڑرہے ہوتے۔ اینکرز حضرات چیخ چیخ کر برا بھلا کہہ رہے ہوتے۔ سوال یہ ہے کیا معاشرے کے باشعور اور پڑھے لکھے طبقے کو ایسی حرکات زیب دیتی ہیں؟۔

خدارا سوچئے کہ ہم لوگ جو دوسروں کی تصحیح کرتے ہیں اپنے آپ کو کب سدھاریں گے۔ آج ہم نے عوام کو اپنے اوپر انگلیاں اٹھانے کا کیوں موقع دیا؟ ہمیں ملکر اپنے اندر سے ایسی کالی بھیڑوں کو نکالنا ہوگا جو ہماری بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ ابھی وقت ہے اس صحافت کو مقدس پیشہ رہنے دیں اس کو سیاسی نہ بنائیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تمام صحافی برادری کو ہدایت دے کہ وہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ ثابت کرنے کی توفیق دے آمین۔

Aqeel Khan
Aqeel Khan

تحریر: عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Earthquake in Pakistan
Previous Post قیامت خیز زلزلہ
Next Post احتساب قبول ہے لیکن انتقام قبول نہیں، مشیر اطلاعات سندھ

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.