yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

افغان صدر طالبان پر مہربان، عید الاضحیٰ پراپنے خطاب میں 500مزید طالبان قیدی رہا کردیے

MH Kazmi July 31, 2020 1 min read
AFGHAN, PRESIDENT, ASHRAF GHANI, ANNOUNCES, SPEEDY, RELEASING, OF, TALIBAN, PRISONERS
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) افغانستان میں فریقین کی طرف سے جنگ بندی کے بعد ایک اوربڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے خطاب میں جذبہ خیر سگالی کے تحت اضافی 500 طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ اشرف غنی نے کہا کہ مجھے ان 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے، جن پر سنگین جرائم کا الزام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان عمائدین کا اجتماع ان کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا کہ عسکریت پسندوں کو عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران آزاد کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمعہ سے قیدیوں کو آزاد کرنے کا عمل شروع ہوگا۔ اشرف غنی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 5 ہزار طالبان قیدیوں کا وعدہ پورا ہوجائے گا جو طالبان اور امریکا کے مابین معاہدہ میں طے پایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘طالبان نے 3 دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا اس لیے خیر سگالی کے تحت اضافی 500 طالبان قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد افغان امن عمل کو تیزی سے آگے بڑھانا بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے عید الاضحیٰ کے 3 دن کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور ردعمل پر افغان حکومت نے سیکیورٹی فورسز کو سیز فائر کا حکم دیا تھا۔ افغان حکومت کی جانب سے جو 500 قیدیوں کو رہائی نصیب ہورہی ہے وہ ان 5 ہزار قیدیوں کی فہرست سے الگ ہیں جو طالبان اور امریکا کے مابین معاہدے میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ کابل حکام نے 4 ہزار 600 قیدیوں کو پہلے ہی رہا کردیا ہے لیکن وہ 400 قیدیوں کی رہائی کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں کیونکہ حکام باقی ماندہ 400 قیدیوں کو خطرناک سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب ان 400 عسکریت پسندوں کی رہائی پر زور دینے والے طالبان نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ گزشتہ روز طالبان نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے تمام ایک ہزار افغان اہلکار قیدیوں کی رہائی مکمل کرلی ہے۔ امریکا اور طالبان کے درمیان رواں سال 29 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن معاہدہ ہوا تھا جس میں طے پایا تھا کہ افغان حکومت طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں طالبان حکومت کے ایک ہزار قیدی رہا کریں گے۔ قیدیوں کے تبادلے کا عمل 10 مارچ سے قبل مکمل ہونا تھا اور طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہونا تھا تاہم متعدد مسائل کی وجہ سے یہ عمل سست روی سے آگے بڑھا۔ تاہم افغانستان میں تشدد کی حالیہ لہر نے اس مسئلے کو مزید پیچیدہ کردیا ہے، جن میں سے کچھ حملوں بشمول 12 مئی کو میٹرنٹی ہسپتال میں کیے گئے حملے کو داعش سے منسوب کیا گیا۔ جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے خلاف جارحانہ کارروائی کے دوبارہ آغاز کا حکم دیا تھا، افغان حکومت کے اعلان کے ردعمل میں طالبان نے کہا تھا کہ وہ افغان فورسز کے حملوں کے جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ طالبان نے کہا تھا کہ اب سے مزید کشیدگی کی ذمہ داری کابل انتظامیہ کے کاندھوں پر ہوگی۔ 18 مئی کو قبل طالبان نے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ دہرایا تھا، دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ افغان مسئلے کا حل دوحہ معاہدے پر عمل میں ہے، قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل اور بین الافغان مذاکرات شروع ہونے چاہیئیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان انسانی حقوق کیلئے یورپی یونین کے ساتھ ہم قدم، بڑا پروگرام ترتیب دے دیا گیا، شیریں مزاری
Next Post افغان سرحد؍پاک فوج کی طرف سے افغان حکام کو مٹھائی کا تحفہ، محمد صادق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کا خراج تحسین
PAK ARMY, OFFICIALS, PRESENTING, SWEETS, AND, BANQUITS, TO, AFGHAN, OFFICIALS, AT, TOOR KHAM, BORDER

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.