yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

افغانستان میں پناہ گزین پاکستانیوں کی حالت زار، آپریشن سے بچ کر بھاگنے والے افغانی میزبانوں کی سخت روی کا شکار

MH Kazmi June 20, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان صوبے خوست کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم پاکستانی خاندان وطن واپسی کا منتظر ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ لوگ شمالی وزیرستان اورقبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد افغانستان نقل مکانی کر گئے تھے۔ فوجی آپریشن کے باعث مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد نے گھر بار چھوڑ کر انتہائی بے سروسامانی کے حالت میں نقل مکانی کی۔ اس وقت زیادہ تر لوگ بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں حتیٰ کہ اسلام آباد تک پہنچ گئے تھے۔زیادہ تر لوگوں نے تو مختلف شہروں اور قصبوں میں اپنے عزیز و اقارب کے ہاں پناہ لی تھی جب کہ بہت سے لوگوں نے کرایے کے مکانات میں سکونت اختیار کی تھی۔ لیکن کم آمدنی والے لوگوں کے لیے حکومت نے بنوں کے قریب عارضی طور پر بکاخیل کیمپ قائم کر دیا تھا جس میں اب بھی دو ہزار سے زیادہ خاندان آباد ہیں۔

اس دوران شمالی وزیرستان سے ملحقہ افغانستان کے سرحدی صوبے خوست میں بھی ہزاروں خاندان منتقل ہو گئے تھے۔ خوست منتقل ہونے والے قبائلیوں کا تعلق دتہ خیل اور مداخیل قبائل سے تھا۔ 2014 کے وسط میں جب شمالی وزیرستان سے قبائلیوں نے نقل مکانی کی تو اس وقت خوست کے گورنر عبدالجبار نعیمی تھے جنہوں نے پاکستان میں کافی وقت گزارا تھا۔امریکی خبررساں ادارے کو خوست کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم جمشید خان نے بتایا کہ زیادہ تر نقل مکانی کرنے والے خاندان وطن واپس جانا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے وہ مختلف اوقات میں قبائلی جرگے میں شامل ممبران اور منتخب نمائندوں کے ذریعے حکومت سے اپیل بھی کرتے رہتے ہیں مگر حکومت کی جانب سے انتہائی سرد مہری کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جمشید کی طرح پاکستان کے قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن کے باعث ملک کے دیگر حصوں اور افغانستان نقل مکانی کرنے والے ہزاروں شہری اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کے منتظر ہیں۔ ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ کئی سال سے نامساعد حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں لہذٰا حکومت اُن کی واپسی کے عمل کو تیز کرے۔ پاکستان کی فوج نے 2014 میں افغانستان سے ملحقہ قبائلی اضلاع میں آپریشن ‘ضرب عضب’ شروع کیا تھا جس کے بعد شمالی وزیرستان اور دیگر قبائلی اضلاع سے ہزاروں پاکستانی باشندے بھی عارضی طور پر افغانستان نقل مکانی کر گئے تھے۔ پاکستانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ان میں ایسے قبائلی گروہ بھی شامل ہیں جو پاکستان میں پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ افراد بھی واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ان کی واپسی کے حوالے سے بھی پاکستان کی حکومت شش و پنج کا شکار ہے۔ پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر ان افراد کی واپسی کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔ افغانستان نقل مکانی کرنے والوں کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ ان میں تقریباً پانچ ہزار خاندانوں کی واپسی ہوئی ہے جب کہ 10 ہزار کے قریب ابھی تک افغانستان میں موجود ہیں جن کی واپسی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم شمالی وزیرستان کے مداخیل قبیلے کے سرحد پار خوست کے علاقے ‘گربز’ میں رہائش پذیر ملک جمشید خان کا کہنا ہے کہ 12 سے 14 ہزار خاندان وطن واپسی کے لیے بے تاب ہیں۔ افغانستان کے صوبہ خوست کے ضلع گربز کے انتظامی سربراہ اولسول یونس زردان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں میں تقریباً سات ہزار کے قریب خاندان گربز سمیت تین خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر ہیں۔ زیادہ تر لوگ خوست سمیت افغانستان کے مختلف سرحدی علاقوں میں عارضی طور پر رہائش پذیر ہیں۔ جمشید خان نے کہا کہ جون 2014 میں نقل مکانی کرنے کے بعد افغان حکومت نے ان لوگوں کی رہائش کے لیے مختلف مقامات پر خیمہ بستیاں قائم کی تھیں۔ ان میں سے تین اب بھی قائم ہیں۔ پہلے ان لوگوں کو یو این ایچ سی آر نے خیمے فراہم کر دیے مگر بعد میں ان لوگوں نے سردی، بارش اور برف باری سے بچاؤ کے لیے مٹی کے تودوں سے کچے گھر بنائے۔ نقل مکانی کرنے والوں کو افغان حکومت اور یو این ایچ سی آر کی جانب سے آٹا، گھی، دالیں، چینی اور دیگر خوردنی اشیا فراہم کی جاتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

پاکستان سے ملحقہ افغان صوبے خوست کے پناہ گزین کیمپ میں مقیم جمشید خان اور ان کا خاندان چھ برس سے یہاں مقیم ہے۔ یہ خاندان 2014 میں شمالی وزیرستان اور قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد افغانستان نقل مکانی کر گیا تھا البتہ چھ سال گزر جانے کے باوجود بھی جمشید اور اُن کا خاندان وطن واپسی کا منتظر ہے۔
عبدالجبار نعیمی نے 90 کی دہائی کے اوائل یعنی 1992 سے 1996 کے آخر تک اور پھر نائن الیون کے بعد 2002 میں ایک مختصر عرصے تک اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت حانے میں فرسٹ سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں تھیں۔

اُنہوں نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی رہائش کے علاوہ دیگر علاقوں میں کیمپ قائم کر دیے اور اقوامِ متحدہ کے ذیلی اداروں کے تعاون سے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی۔

افغان تجزیہ کار بختیار ھمت نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی بڑی تعداد خوست میں رہائش پذیر ہے۔

اُن کے بقول خوست کے علاوہ جنوبی وزیرستان سے ملحقہ پکتیکا صوبے کے علاقے بیرمل اور غلام میں قائم کردہ خیمہ بستیوں میں بھی کئی افراد رہائش پذیر ہیں۔ شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی کے دوران نقل مکانی کرنے والوں کی محدود واپسی کا سلسلہ 2015 میں شروع ہوا تھا۔ تاہم 2016 اور 2017 میں بہت زیادہ لوگوں کی واپسی ہوئی تھی۔ اس دوران خوست افغانستان منتقل ہونے والوں کی واپسی کا سلسلہ پہلے غلام خان کی سرحدی گزرگاہ اور بعد میں کابل طورخم اور خرلاچی کے ذریعے ان کی واپسی ہوئی تھی۔

تاہم جولائی 2018 میں وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور عام انتخابات کے بعد افغانستان نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کا سلسلہ اب تک مکمل طور پر معطل ہے۔ اس سلسلے میں نہ صرف نقل مکانی کرنے والے قبائلی بلکہ شمالی وزیرستان کے قبائلی رہنما وقتاً فوقتا آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قبائلی رہنما ملک خالد خان داوڑ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اُنہوں نے کئی قبائلی رہنماؤں کے موجودگی میں انتظامیہ کے ساتھ اس مسئلے کو اُٹھایا ہے اور بار بار حکومت سے ان لوگوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے مگر حکومت اس بارے میں مکمل طور پر خاموش ہے۔

شمالی وزیرستان کے قبائلی رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدے دار ملک غلام خان جن کا چند روز قبل انتقال ہوا ہے۔ اُنہوں نے بھی شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کے لیے ایک مؤثر تحریک چلائی تھی اور اس سلسلے میں ان کی قیادت میں بنوں پشاور اور اسلام آباد میں مظاہرے کیے گئے تھے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب کے دوران نقل مکانی کرنے والوں میں سے اب تک تصدیق شدہ 110،000 خاندانوں کی واپسی ہوئی ہے جب کہ 15600 خاندان ابھی تک مختلف علاقوں میں رہ رہے ہیں۔ ان لوگوں میں 2040 خاندان بنوں بکاخیل کیمپ میں رہائش پذیر ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بلاول/بجٹ میں کورونا سے نمٹنے کیلئے ترجیحات شامل نہیں
Next Post سی پیک ٹو زیادہ سرعت کیساتھ مکمل ہوگا، پاکستان کا مکمل ڈھانچہ تبدیل ہوجائیگا، شاہ محمود قریشی

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.