yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

کرکٹ ، زیارت اور مینگو کے بعد ‘ماسک ڈپلومیسی’ کا آغاز

MH Kazmi May 21, 2020May 21, 2020 1 min read
Share this:

سفارت کاری یا ڈپلومیسی اگرچہ ایک مشکل اور پیچیدہ کام سمجھا جاتا ہے لیکن سفارت کاری کی دنیا میں کئی مواقع ایسے بھی آئے ہیں کہ مشکل سے مشکل صورت حال میں اسی سفارت کاری کے ذریعے بہتری کے مواقع پیدا کیے گئے ہیں۔
اس طرح کی سفارت کاری کو سفارتی زبان میں پبلک ڈپلومیسی کہا جاتا ہے۔ اس پبلک ڈپلومیسی کے ذریعے وہ کام کیے یا لیے جاتے ہیں جس سے ملکوں کے عوام ایک دوسرے کے قریب آ سکیں اور ان کے دل میں باہمی احترام کا جذبہ پیدا ہو اور ملکی تشخص میں بھی بہتری آئے۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچئن ٹرنر نے کورونا کی موجودہ صورت حال میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعاون اور دوستی کو اجاگر کرنے کے لیے فیس ماسک پہن کر اپنی تصویر ٹویٹر اپ لوڈ کی ہے۔
اس فیس ماسک کو انھوں نے ڈپلومیٹک فیس ماسک قرار دیا ہے جبکہ صارفین نے اسے ‘ماسک ڈپلومیسی’ قرار دیا ہے۔
سابق پاکستانی سفارتکار عبد الباسط کا کہنا ہے کہ ‘دیکھنے میں ماسک ڈپلومیسی ایک چھوٹا سا عمل ہے لیکن اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سے پاکستان میں برطانیہ کا تشخص تو بہتر ہوگا ہی برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی اور برطانوی عوام کے درمیان بھی تعلقات بہتر ہوں گے۔’
اردو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ‘سفارت کار آج کل اس طرح کی چیزیں کرتے رہتے ہیں۔ کورونا کی صورت حال کا اندازہ نہیں ہے کہ کب تک چلے گی۔ اس میں ایک دوسرے کو یقین دلانا ہوگا کہ ہم مل کر کام کرسکتے ہیں۔’
پاکستان کے تناظر میں اس طرح کی ڈپلومیسی کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو پاکستان نے اپنے قیام کے سات سال بعد 1954 میں لاہور میں ہونے والے پاک بھارت کرکٹ میچ میں بڑی تعداد میں انڈین شائقین کو ویزے جاری کرکے ‘کرکٹ ڈپلومیسی’ کا آغاز کیا تھا۔ اس میچ کو دیکھنے والوں میں بڑی تعداد ان انڈین شہریوں کی تھی جو تقسیم ہند کے وقت لاہور سے ہجرت کر کے گئے تھے۔
تاریخ سے تعلق رکھنے والے بتاتے ہیں کہ پاکستان کی اس ڈپلومیسی سے 1947 میں انڈین پنجاب سے ہجرت کرکے آنے والے مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان ہونے والے فسادات کی تلخیوں کو کم کرنے میں بڑی مدد تھی۔
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ ڈاکٹر آمنہ محمود کہتی ہیں کہ ‘تقسیم ہند کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان پنجاب سے ہجرت کر کے انڈیا جانے والے سکھوں کے اندر ہجرت کے فیصلے اور وہاں سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے مسلمانوں پر مظاپم پر پشیمانی کے جذبات پیدا کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔’
کرکٹ ڈپلومیسی کا یہ سلسلہ رکا نہیں بلکہ بعد میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات کے تناظر میں کئی بار استعمال کیا گیا۔
1987 میں جنرل ضیاء الحق کی جانب سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے باوجود انڈیا کے شہر جے پور میں پاک انڈیا کرکٹ میچ دیکھنے کا فیصلہ، راجیو گاندھی کے ساتھ مکالمہ اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کو بھی ‘کرکٹ ڈپلومیسی’ کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے۔


سابق سفارت کار عبد الباسط کہتے ہیں کہ ‘پاکستان نے کرکٹ ڈپلومیسی کا بہت استعمال کیا ہے۔ یہ دراصل پبلک ڈپلومیسی کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ کئی بار کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے کشیدگی کے حالات میں برف پگھلنے میں مدد ملی ہے۔ کرکٹ ڈپلومیسی قیادت کے درمیان ملاقات کو موقع فراہم کرتی ہے جس سے بہتری کے راستے نکلتے ہیں’
صرف کرکٹ ڈپلومیسی ہی نہیں پاکستان کی جانب سے ‘مینگو ڈپلومیسی’ کو بھی باہمی تعلقات کی بہتری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ عبدالباسط کے مطابق کرکٹ کے مقاملے میں ‘مینگو ڈپلومیسی’ کا استعمال کم ہوا ہے۔
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق صدر آصف علی زرداری کا تعلق چونکہ آم پیدا کرنے والے علاقوں سے ہے تو اپنے دور حکومت میں انہوں نے غیر ملکی سربراہان مملکت، وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ کو آموں کی پیٹیاں بطور تحفہ بھیجنے کی مقامی روایت کو بین الاقوامی سطح تک پہنچایا ہے۔
ایک موقع پر جب جاپان نے پاکستانی آموں کی درآمد پر پابندی عائد کی تو صدر زرداری نے جاپانی وزیر اعظم اور شہنشاہ کو بھی آموں کا تحفہ بھیجا۔ جس کے بعد جاپان نے عارضی طور پر پاکستانی آم پر سے پابندی ہٹا لی تھی۔
جولائی 2010 میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے جب پاکستان کا دورہ کیا تو اس وقت کے وزیر خارجہ نے آموں سے ان کی تواضع کی۔ جس کے بعد سے انہوں نے پاکستانی آموں کی امریکہ کی منڈیوں تک رسائی کے لیے ذاتی کاوش کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی اور اس حوالے سے عملی کام بھی کیا۔ جس کے بعد پاکستانی پھلوں کی امریکہ و یورپ برآمدگی میں بہت آسانی ہوئی۔
پاکستان کے سابق مشیر قومی سلامتی نے ڈپلومیسی کی دنیا میں ایک نیا رجحان متعارف کرایا۔ 2017 میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے ہمراہ ترکی کے دورے پر ترک وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ترک وزیر وزیر اعظم نے ناصر جنجوعہ کی سبز ٹائی کی تعریف کی تو انہوں نے اپنی ٹائی اتار کر ترک وزیر اعظم کو تحفے میں پیش کر دی۔ ترک وزیر اعظم بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے فوراً اپنی ٹائی اتار کر ناصر جنجوعہ کو دی۔ ٹائی کے تبادلے پر باضابطہ فوٹو بنوائے گئے اور یوں سفارت کاری کی دنیا میں ‘ٹائی ڈپلومیسی’ متعارف ہوئی۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post نیپال کی حمایت کرنے پر منیشا کوئرالہ کو بھارت سے نکل جانے کے طعنے
Next Post کرونا کے باوجود صدر ٹرمپ کی جی سیون اجلاس کی میزبانی کی پیشکش

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.