yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بھارتی حکومت انتہا پسندی میں اندھی ہوگئی، دہلی کے معمربااثر مسلمان شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک کہ انسانیت شرما جائے

MH Kazmi May 4, 2020May 4, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردونیوز) بھارتی حکومت انتہا پسند آر ایس ایس نظریے کی اندھا دھند تقلید میں مصروف ہے، جس پر دہلی کی انسانی حقوق کی تنظیموں اورکارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے دہلی اقلیتی کمیشن کے معمرچیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام پر محض اس لیے بغاوت کا مقدمہ بنا دیا گیا کیونکہ انھوں نے سوشل میڈیا پر بھارت میں جاری اقلیتوں کیخلاف نفرت انگیز مہم کو بے نقاب کیا تھا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور کارکنوں نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے خلاف پولیس کی جانب سے بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کے کارکنوں اور بالخصوص اقلیتوں کو ہراساں کرنے سے تعبیر کیا ہے۔ حالیہ دنوں بھارت میں جن مسلمانوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، ان میں ڈاکٹر ظفر الاسلام خان سب سے معمر ہیں۔ ڈاکٹر ظفر کی عمر 75 سال ہو چکی ہے اور وہ ایک آئینی منصب پر بھی فائز ہیں۔ وہ ایک شہرت یافتہ اسلامی اسکالر، صحافی اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن ہیں اور ایک انگریزی اخبار ‘ملی گزٹ’ کے ایڈیٹر بھی ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ظفر الاسلام نے نئی دہلی میں فسادات کے بعد متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فسادات ایک منظم سازش کا نتیجہ تھے۔ اس میں یا تو دہلی کے باہر کے یا اس علاقے کے باہر کے لوگ ملوث تھے، جنہوں نے دو روز تک مسلسل فساد برپا کیے رکھا تھا۔بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے الزام لگایا تھا کہ دہلی میں سیکڑوں مسجدیں سرکاری زمین پر غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی ہیں۔ ڈاکٹر ظفر الاسلام نے اس الزام کی جانچ کرانے کے بعد ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی اور بتایا تھا کہ پرویش ورما کا یہ الزام بے بنیاد ہے۔ کہیں بھی سرکاری زمین پر قبضہ کر کے کوئی مسجد نہیں بنائی گئی۔حال ہی میں تبلیغی جماعت کے کچھ لوگوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد بھارت میں تبلیغی جماعت پر کرونا وائرس پھیلانے کے الزامات لگائے جا رہے تھے۔ اس پر بھی ظفر الاسلام خان نے سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔انہوں نے تبلیغی جماعت کے بہت سے اراکین کو ایک ماہ سے زائد عرصے تک قرنطینہ میں رکھے جانے پر دہلی کے وزیر صحت کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا اور اپیل کی تھی کہ انہیں فوری طور پر وہاں سے جانے کی اجازت دی جائے۔دہلی پولیس اسپیشل سیل کے جوائنٹ کمشنر نیرج کمار کے مطابق ظفر الاسلام خان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 124-اے (بغاوت) اور 153-اے (دو فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے) کے تحت وسنت کنج کے ایک باشندے کی شکایت پر کارروائی کی گئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورت حال اطمینان بخش نہیں ہے۔ اختلافی آواز اٹھانے والوں کے خلاف بغاوت، ہتک عزت اور انسداد دہشت گردی کے قانون ‘یو اے پی اے’ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انہیں حراست میں بھی لیا جا رہا ہے۔ تاکہ ان کی آواز دبائی جا سکے۔انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق مسلمانوں کے خلاف ایک نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے اور ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے خلاف کارروائی بھی اسی مہم کا حصہ ہے۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ‘ساؤتھ ایشیا ہیومن رائٹس ڈاکومنٹیشن سینٹر’ کے چیئرمین روی نائر نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے دہلی پولیس کی اس کارروائی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر الاسلام کے خلاف درج کردہ ایف آئی آر میں دم نہیں ہے۔ یہ بے بنیاد مقدمہ ہے جو عدالت سے جلد خارج ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ظفر الاسلام خان نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے بہت کام کیا ہے اور اب بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے جس طرح اقلیتوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے، اس سے بہت سے لوگ خوش نہیں ہیں۔روی نائر کے بقول ڈاکٹر ظفر کے عہدے کی تین سالہ مدت رواں سال جولائی میں ختم ہو رہی ہے اور کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ وہ دوبارہ اس عہدے پر فائز ہوں۔ اس لیے انہوں نے ایک سازش کے تحت یہ کارروائی کرائی ہے۔روی نائر نے ڈاکٹر ظفر کے خلاف بغاوت کے مقدمے کا ذمہ دار مرکزی حکومت کو ٹھیرایا ہے۔’ساؤتھ ایشیا ہیومن رائٹس ڈاکومنٹیشن سینٹر’ کے چیئرمین روی نائر کے مطابق ظفر الاسلام خان اور اس سے قبل جامعہ ملیہ اسلامیہ اور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلبہ کے خلاف پولیس کی کارروائی دراصل حکومت کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل پاپولیشن رجسٹر (این پی آر) کے خلاف جو لوگ احتجاج کر رہے تھے، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔روی نائر کے بقول حکومت لاک ڈاؤن کی آڑ میں کارروائیاں کر رہی ہے لیکن جب بھی حکومت ان قوانین کو نافذ کرنے کی کوشش کرے گی، اس کے خلاف ایک بار پھر آواز بلند کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال اطمینان بخش نہیں ہے۔ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک کا سیکولر کردار متاثر ہو رہا ہے۔انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک اور تنظیم ‘فورم فور سول رائٹس’ کے چیئرمین سید منصور آغا نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی شکایت پر ڈاکٹر ظفر کے خلاف کارروائی کی۔ جب کہ بی جے پی کے رہنماؤں نے فروری میں جو اشتعال انگیزی کی تھی، جس کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دہلی ہائی کورٹ نے دیا تھا، ان کے خلاف تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ظفر الاسلام خان کے کارروائی ملک میں جاری اسلاموفوبیا کے تحت کی گئی ہے۔ منصور آغا کے مطابق یہ کارروائی ڈاکٹر ظفر کی آواز دبانے کے لیے کی گئی ہے۔ انہوں نے گزشتہ تین برسوں میں جو کارنامے انجام دیے ہیں وہ بہت سے لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہے۔

سید منصور آغا کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن کی رپورٹ کا تجزیہ کرتی اور اس میں جو تشویش ظاہر کی گئی ہے، اسے دور کرتی۔ لیکن اس کے بجائے حکومت ان کاموں کو مزید آگے بڑھا رہی ہے۔ان کے مطابق انسانی حقوق کے سلسلے میں اور عوام کو دو حصوں میں باٹنے کی کوشش کے خلاف جو بھی آواز اٹھائی جاتی ہے، حکومت اسے دبانے کی کوشش کرتی ہے۔ خواہ سی اے اے اور این پی آر کا معاملہ ہو یا دیگر معاملات، سب میں حکومت کا یہی رویہ ہے۔انسانی حقوق کے ایک سرگرم کارکن اور سینئر تجزیہ کار اپوروانند نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے جو بیان دیا تھا وہ دراصل مسلمانوں میں پائی جانے والی مایوسی اور حالات کے پیش نظر ناراضگی کا مظہر تھا۔ ان کی ناراضگی بالکل درست تھی، اس کی بنیاد پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرنا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بار بار اپنے فیصلوں میں کہا ہے کہ اس طرح کسی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم نہیں کیا جا سکتا۔ صرف الزام لگا دینا ہی کافی نہیں ہے بلکہ اسے عدالت میں ثابت بھی کرنا ہو گا۔یک سماجی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے بھی ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں کے خلاف کارروائی کی مذمت کی ہے اور اسے ان کی کردار کشی سے تعبیر کیا ہے۔پی ایف آئی کے چیئرمین نے مرکزی حکومت اور دہلی پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ ظفر الاسلام خان کو نشانہ بنانا بند کریں اور ان کے خلاف درج مقدمہ واپس لیا جائے۔ملک کی 92 سرکردہ شخصیات نے بھی ایک مشترکہ بیان جاری کر کے دہلی پولیس کی اس کارروائی کی مذمت کی ہے اور حکومت سے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے ظفر الاسلام خان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اسرائیل لیکوڈ پارٹی طویل ترین اقتدار کا سورغ غروب ہونے والا؟
Next Post سینکڑوں مرتبہ متنازعہ علاقوں پرحق جتا کر چین اورپاکستان کے ہاتھوں حزیمت اٹھانے والا بھارت باز نہ آیا

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.