yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسپین کا سچا اور دل دہلا دینے والا واقعہ

MH Kazmi June 4, 2019 1 min read
Spain's true and heartbreaking event
Share this:

Spain's true and heartbreaking event

لوک داستانیں دنیا کی تاریخ کا ھمیشہ سے ایک اھم حصہ رہی ہیں ـ ان کو پڑھنے سے معاشرے کےحقائق کچھ منفرد طریقے سے اجاگر ہوتے ہیں جو کہ پہلے کسی فرد کے ذہن میں نہی ہوتے اور انکی وجہ سے انسان کو کچھ نئی طرز کی سوچ ملتی ہے اور وہ زندگی کے مختلف تاریک پہلؤوں کو روشن نگاہ سے دیکھتا ہے ـ ایسی ہی ایک کہانی پیش خدمت ہے:کہا جاتا ہے کہ سپین میں ایک بادشاہ تھا جس نے ایک بوڑھے آدمی کو سزا دی کہ اسکو تا حیات جیل میں ڈال کر اسکا خوردونوش بالکل بند کر دیا جاے ـ چنانچہ اسکو ڈال دیا گیا اور اسکا خورد و نوش بھی بند کر دیا گیا ـ بوڑھے کی ایک ہی بیٹی تھی جس کی خاص درخواست پر بادشاہ نے اسکو اپنے باپ سے مل لینے کی اجازت دے دی ـ اب جب بھی وہ لڑکی اپنے باپ سے ملنے جاتی گیٹ پر اسکی سختی سے تلاشی لی جاتی کہ اسکے پاس کوئی بھی اشیاےء خوردونوش تونہیں ہیں ـ اسکے علاوہ بھی محافظ اور چوکیدار اسکی ملاقات کے دوران چوکس رہتے کہ کسی قسم کی خلاف حاکم بات نہ ہو جاۓـ آہستہ آہستہ بوڑھا آدمی مزید نحیف و کمزور ہونے لگاـ وہ لاغر ہو کر زمین پر گر جاتا اور پھر اٹھنے کے قابل نہ رہتا ـ اس کے جسم کے اعضاء ایک ایک کر کے اسکا ساتھ چھوڑنے لگ گئے ـ بیٹی دن بدن باپ کو گرتا جاتا دیکھ کر بہت پریشان اور آزردہ خاطر رہنے لگی ـ اسکو اپنے باپ کی صحت کی فکر کھائے جاتی تھی ـ وہ اس کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی مگراتنی بے بس تھی کہ کچھ بھی نہیں کر سکتی تھی ـ جب بھی لاغرونحیف باپ زمین پر گھسٹتا ہوا اس کے قریب آتا وہ آہیں بھرتی اور رونے لگ جاتی ـ ایک دن لڑکی معمول کے مطابق تیار ہوئی اور اپنی شیر خوار بچی کو گود میں لے کر گھر سے نکلی ـ سارے راستے باپ کی موت کے خوف نے اسکو گھیرے رکھاـ بالآخر جیل پہنچی ـ دروازے پر پہنچی اور اپنی چیکنگ کرانے کے بعد اندر گئی اورباپ سے ملاقات کی ـ باپ تو ایسے جیسے آخری دموں پہ تھا ـ اسکی آنکھیں اشکبار ہو گئیں ـ کچھ بھی سوچے بغیر اپنی چھاتی کو باپ کے منہ سے لگا دیا ـ حرام سوچا نہ حلال، گناہ سمجھا نہ نیکی، دن دیکھا نہ رات، سب باتوں سے بے نیاز ہو کر، اور بے خوف و خطر ہو کر اس نے یہ انوکھا کام کر ڈالا ـ اپنی شیر خوار بچی کا بھی حق بھی نہ آڑے آنے دیاـ دربانوں کے خوف سے بس نظر پیچھے رکھی اور اپنا کام جلدی جلدی مکمل کیا ـ اور گھر کو چل دی. دربانوں اور محافظوں کو اس بات کی حیرت تھی کہ بوڑھا کس طرح جانبر ہو رہا ہےـ آخر ایک دن ایک دربان نے چپکے سے یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ـ بس پھر کیا تھا، یہ بات بادشا سمیت پورے شہر میں جنگل کی آگ کی طرح بھیل گئی. شہر کے علماء نے لڑکی پر بدکرداری کے فتوے لگا دیئے اور عوام نے بہت تھو تھو کی اس لڑکی پر. شرفاء کے مطابق وہ ایک فاحشہ عورت تھی ـ جب بات بادشاہ تک پہنچی تو اسکو سزا دلانے کا سوال اٹھا ـ بادشاہ نے لڑکی کو بلایا اور اس سے کچھ سوالات کئےـ لڑکی نے کہا کہ میں اپنے باپ کو یوں سسکتا بلکتا مرتے نہیں دیکھ سکتی تھی، چنانچہ میں نے اس فعل کا ارتکاب کیاـ اب بادشاہ اسے جو چاہے سزا دے سکتے ہیں. وہ اسے قبول کرے گی مگر باپ کا یوں مرنا دیکھنا اس کو گوارا نہیں ـ بادشاہ اس لڑکی کی اپنے باپ سے بےپناہ محبت کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا، اور اسکو انعام و کرام دے کر اسکے باپ کو آزاد کر دیا ـ لڑکی کا گناہ جو انسانوں کی نظر میں ایک بہت بڑا گناہ تھا خدا کے ہاں قبولیت کے درجے پر پہنچ کے عبادت کے برابر رتبہ اختیار کر گیا ـاسی کہانی کی تصویر کشی ایک سپین کے مصور نے کی اور اسکو سپین کے عجائب گھر میں لگا دیاـ

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
India has emerged from within itself
Previous Post بھارت نے اندر سے ہی حقیقت کھل کر سامنے آگئی
Next Post سیاحوں کے لیے خوشخبری ۔۔۔ سوات ایکسپریس وے کو عوام کے لیے کھول دیا گیا
Good news for tourists ... Swat Expressway was opened to the public

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.