yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان کا دانشوارانہ اور صحافتی المیہ

Web Editor May 11, 2018 1 min read
Pakistan's intellectual and journalism illusion
Share this:

ادب، علم کی وہ شاخ ہے جو ذہنوں کی بلوغت اور نشوونما میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم حاصل کرتے دوران یاتعلیم سے فراغت کے بعد انسان کتابوں سے بڑی حد تک متاثر بھی ہوتا ہے اور ان سے اپنی سوچ و فکر بھی مستعار لیتا ہے۔ تعلیم کے شعبے سے متعلق اساتذہ بھی زیادہ تر اپنے اپنے عہد کے ناول نگاروں، تجزیہ نگاروں اور لکھاریوں کی سوچ سے متاثر ہوکر انہی نظریات کو معاشرے کے تعلیمی نظام کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہوئے آنے والی نسلوں کی نشوونما میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

ہماری ادبی تاریخ بھی دیگر شعبہ جات کی طرح اجارہ داری اور نرگسیت سے بھرپور دکھائی دیتی ہے۔ قیام پاکستان کے بعد ریاست کے دفاعی اور مذہبی بیانیے کو عام ذہنوں سے ہم آہنگ کرنے کےلیے جہاں بہت سے شعبوں کا بیڑہ غرق کیا گیا ان میں سے ایک اردو ادب اور اردو صحافت کا بھی شعبہ ہے۔ قائداعظم محمدعلی جناحؒ کی وفات کے بعد اور خاص طور پر ایوب خان کے مارشل لا کے بعد جہاں ملک میں تنگ نظری اور عدم برداشت کو فروغ ملا وہیں اردو ادب اور اردو صحافت کے شعبے میں بھی بدقسمتی سے تنگ نظری کی ایک چھتری آہسته آہستہ بنتی چلی گئی اور نتیجتاً ہم اردو ادب و صحافت میں شاہ دولہ کے چوہوں کو ناول نگاری اور تجزیہ نگاری کا علم اٹھائے دیکھا اور دیکھ رہے ہیں۔

عصمت چغتائی، امرتا پریتم اور سعادت حسن منٹو جیسے ادیب ناپید ہوگئے اور ان کی جگہ مذہبی لکھاریوں نے لے لی جنہوں نے افسانوی اور رومانوی کرداروں کو بھی مسلمان اور کافر کی جنگ بنا دیا۔ قدرت اللہ شہاب اور الطاف گوہر جیسے بیورو کریٹس جو ساری زندگی آمروں کا دم بھرتے رہے اور ان کی غلط پالیسیوں کو من و عن ہمارے معاشرے پر تھوپنے کے جرم میں برابر کے شریک رہے، انہوں نے روحانیت کا لبادہ اوڑھا اور بس پھر گویا اردو ادب نے ہی ایک طرح سے یہ لبادہ اوڑھ لیا۔

ایسے تمام لکھاری جو اس سوچ سے اختلاف رکھتے تھے، ان کی کتابوں کو اول تو پبلشر ہی میسر نہ ہوتا، اور اگر خوش قسمتی سے کوئی بھولا بھٹکا کاتب مل بھی جاتا تو دکانوں کے شیلف سے کتابیں اٹھوا دی جاتیں۔ افغان جہاد کے دوران ضیاء الحق کے دور میں تو اردو ادب کو عوام کے ذہنوں سے کھیلنے کےلیے ریاستی طور پر استعمال کیا گیا۔ نسیم حجازی اور طارق اسماعیل ساگر جیسے لکھاری جو محض مسلمان کافر جنگ اور عہد گم گشتہ کے جنگ و قتال کی معلومات رکھتے تھے، ان کو مصنوعی طریقے سے قارئین پر تھوپا گیا۔ جنہوں نے ایک مسخ شدہ تاریخ ذہنوں کو ازبر کروا دی۔ آج بھی ہمارے ہاں لکھنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد ان لکھاریوں سے متاثر نظر آتی ہے۔ عمیرہ احمد اور ان جیسے لکھاری اس کی تازہ مثال ہیں۔

دور جدید میں جب سائنس، ٹیکنالوجی اور نفسیاتی علوم میں بے پناہ ترقی کے بعد انسانی خیالات اور سوچ کا محور انتہائی سبک رفتاری سے تبدیل ہوا ہے، وہاں اب بھی ہمارے ہاں یہ لکھاری مذہبی چورن اور تصوف کو بنیاد بنا کر ایک ہی عنوان کو بار بار مختلف تحریروں میں ڈھال کر اس جمود سے باہر آنے کو تیار دکھائی نہیں دیتے۔

افسانہ نگار کا کام تخلیق کا ہوتا ہے اور تخلیقی مواد لکھنے کےلیے بے حد ضروری ہے کہ افسانہ نگار کی سوچ جامد نہ ہو اور نہ ہی اس کے خیالات کی وسعت محض ایک ہی خیال کے ارد گرد گھومتی رہے۔ ہمارے معاشرے میں سب سے آسان کام مذہب کے نام پر اپنا اپنا چورن بیچنا ہے جسے یہ لکھاری حضرات سب سے آسان گردانتے ہوئے اپنے موضوع کا حصہ بنا کر سستی شہرت حاصل کرنے کا زینہ سمجھتے ہیں۔

جب ایک قاری کو پڑھنے کےلیے نرگسیت اور عہد رفتہ سے جڑا مواد ملے تو اس کا رجحان فطری طور پر نرگسیت پسندی اور تعصب پرستی کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔ آپ عہد حاضر کے کسی بھی مصنف کی تحریریں اٹھا کر دیکھیے، آپ کو زیادہ تر مواد تخلیق سے عاری اسلاف پرستی یا مذہبی و قومی نرگسیت سے متعلق ملے گا۔ اکثر افسانوں کے مرکزی کردار ہیرو یا ہیروئن یا تو کٹر مذہبی ہوں گے یا پھر بیرونی سازشوں سے پاکستان کو بچاتے دکھائی دیں گے۔ نتیجتاً معاشرے کی مجموعی سوچ بھی کچھ ایسی ہی ہوتی چلی جارہی ہے۔

وہ معاشرتی موضوع اور مسائل جنہیں عبداللہ حسین یا منٹو جیسے لکھاری موضوع تحریر بناتے تھے، اب ناپید نظر آتے ہیں۔ ایک دوسرا انتہائی اہم موضوع کہ جو اکثر و بیشتر تحاریر میں نظر آتا ہے، وہ تصوف کا ہے۔ تصوف ہو یا مذہب، یہ اپنے اپنے سانچوں میں ڈھلے اچھے لگتے ہیں۔ ان کو افسانہ نگاری میں حد سے زیادہ شامل کرکے ایک طرح سے ادبی فرقہ واریت اور ادبی جمود میں اضافہ ہی کیا جاتا ہے۔ افسانہ نگار یا ناول نویسوں کو تو چھوڑیئے، حالات حاضرہ پر لکھنے والے دانشور اور تجزیہ نگار بھی اس سے آزاد نہیں نظر آتے۔ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر کالم تجزیہ لکھنے والے بھی نسیم حجازی اور طارق اسماعیل ساگر کا صحافتی ورژن دکھائی دیتے ہیں۔ جن کی تحریروں سے اگر نسیم حجازی کی افسانوی تاریخ نکال دی جائے تو شاید ان کے پاس لکھنے کو کچھ باقی نہیں بچے گا۔

یہ حضرات بجائے تجزیوں میں معروضی حالات و واقعات اور دلیل کا سہارا لینے کے ایک افسانوی تاریخ کے فرضی یا پھر من گھڑت واقعات اور کرداروں کو لے کر آج کی جدید دنیا سے تقابل کرکے تجزیات پیش کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ کیونکہ انسان فطری طور پر عہد رفتہ یا ماضی کو پسند کرتا ہے اس لیے یہ تحریریں ہاتھوں ہاتھ بکتی ہیں۔

دوسری جانب عہد حاضر کے تقاضوں اور حقیقتوں پر مبنی تحاریر کیونکہ تلخ ہوتی ہیں اس لیے پڑھنے والوں کو انہیں ہضم کرنا ذرا مشکل ہوتا ہے۔ نسیم حجازی جیسے مصنفین کے لکھنے کے اس اسلوب نے معاشرے کے زیادہ تر افراد کو قدامت پسندی اور لکیر کا فقیر بننے پر مجبور کر دیا ہے۔ گو نئے لکھنے والے اب اس جمود کو توڑنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن دلی ہنوز دور است۔

انگریزی ادب یا تجزیہ نگاری البتہ اس بیماری سے محفوظ ہیں اور محسن حمید جیسے کئی ناول نگار اپنی کاوشیں کرتے رہتے ہیں۔ لیکن انہیں یا تو بیرونی طاقتوں کا آلہ کار یا پھر دیسی لبرل کا لیبل لگا کر پڑھنے والوں کے ذہنوں میں شکوک و شبہات پیدا کیے جاتے ہیں۔ ادب و صحافت کے شعبہ جات نہ تو کسی کی جاگیر ہوتے ہیں اور نہ ہی انہیں مخصوص انداز فکر کا قیدی بنایا جاسکتا ہے۔

اگر چورن فروش اپنا چورن بیچنے میں آزاد ہیں تو تحقیق اور جستجو کرنے والے لکھاریوں کو بھی آزادی ملنی چاہیے کہ وہ بھی اپنے خیالات بنا کسی قدغن یا خوف کے عام ذہنوں تک پہنچائیں اور پھر فیصلہ قارئین پر چھوڑا جائے۔ حال ہی میں سوات میں بچیوں کے ساتھ پیش آنے والی ویڈیو سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو لے کر جس طرح چورن فروشوں نے آہ و بکا کی کہ دیکھئے ہم نہ کہتے تھے یہ بیرونی سازش ہے اور فرداً فرداً طالبان کے خلاف لکھنے اور بولنے والوں پر جو طنز و تنقید کے نشتر برسائے وہ اس سوچ کے تعصب زدہ اور کھوکھلا ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

کیا ایک لکھاری صرف اپنی انا کی جیت یا مؤقف کے درست ہونے کےلیے لکھتا ہے؟ یقیناً سب کا اپنا اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے اور بالخصوص تجزیاتی دنیا میں تجزیئے غلط بھی ہوجاتے ہیں۔ لیکن ایک اچھا تجزیہ گار یا لکھاری انہیں تسلیم کرکے آگے بڑھتا ہے کہ زمان و مکاں کی لامحدود وسعتوں میں انا کی جنگ بے معنی اور بے مصرف ہوتی ہے۔ ویسے بھی ادبی اور صحافتی چورن فروشوں کے ساتھ المیہ یہ ہے کہ ان کے خیالات اور سمجھ اس نقطے پر مرکوز و محدود ہے کہ جو کچھ یہ تحریر کریں، اسے من و عن نہ صرف تسلیم کیا جائے بلکہ اس پر صدق دل سے ایمان بھی لایا جائے۔

ایک ادیب یا تجزیہ نگار کا کام اپنی سوچ، معلومات اور نقطہ نظر کو عوام الناس تک پہنچانے کا ہوتا ہے۔ اس کے اچھے یا برا ہونے کا فیصلہ قارئین کو کرنا ہوتا ہے نہ کہ ان ادبی چورن فروشوں کو کہ جو محض اوراق کو قلم کی سیاہی سے سیاہ کرنے کو لکھنا سمجھتے ہیں۔ اب زمانہ تبدیل ہو رہا ہے اور ان ادبی و صحافتی چورن فروشوں کو یہ ادراک کرنا ہوگا کہ چورن فروشی کا دور گزر چکا ہے۔ یہ علم و تحقیق کا دور ہے جہاں دلائل اور منطق کی بنیاد پر کسی بھی تحریر یا نقطہ نظر کو قبول کیا جاتا ہے نہ کہ محض اندھی عقیدت یا پھر نرگسیت کے نام پر۔

ہمارے عہد کا المیہ ہے کہ ہماری سوچوں اور ان کے زاویوں کو قید کرکے انہیں ایک مصنوعی اور کبھی ختم نہ ہونے والے ذہنی بنجر پن اور قحط الرجال کا شکار بنا دیا گیا ہے۔ جب تخلیق کی جگہ تابعداری اور تحقیق کی جگہ تقلید کو مل جائے تو پھر ادب ہو یا صحافت، دونوں جمود کا شکار ہوکر بے کیف، بے اثر اور لایعنی ہوجایا کرتے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
PML-N decision to taking legal verdict against chairman NAB
Previous Post مسلم لیگ (ن) کا چئیرمین نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ
Next Post جیکولین فرنینڈس اپنی گاڑی سے رکشہ کو ٹکر مارنے کے بعد موقع سے بھاگ نکلیں
Jacqueline Fernandez run away from the occasion after hitting the Rickshaw from her car

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.