yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Web Editor November 27, 2017 1 min read
Hamkumat ,aur, Muzahrain, kay, Darmayan, Muzaqarat, Kamayab,
Share this:

حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Hamkumat ,aur, Muzahrain, kay, Darmayan, Muzaqarat, Kamayab,
Hamkumat ,aur, Muzahrain, kay, Darmayan, Muzaqarat, Kamayab,

اسلام آباد

وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد حکومت اور دھرنا قیادت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے اور 6 نکاتی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد مظاہرین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور دھرنا قیادت میں معاملات طے پا گئے۔ حکومت سے معاہدے کے بعد دھرنا قائدین کی مجلس شوری کا اجلاس ہوا جو ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا۔ تحریک لبیک کے رہنما خادم حسین نے حکومت سے معاہدے پر قائدین کو اعتماد میں لیا۔

تحریک لبیک نے گزشتہ 22 دنوں سے جاری اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال بھی واپس لے لی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا 12 گھنٹے بعد ختم کر دیا جائے گا، تمام گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے 12 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے جب کہ حکومت سے معاہدے میں پاکستان آرمی ضامن بنی۔

حکومت اور دھرنا قائدین کے درمیان 6 نکاتی معاہدہ ہوا جس پر حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا اور  تحریک لبیک کی جانب سے خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری اور وحید نور نے دستخط کیے۔ معاہدہ ہونے کے بعد دھرنا جلد ختم ہونے کا امکان ہے جب کہ مظاہرین نے اپنا سامان اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے اور اس کے ساتھ ہی دھرنے کے اطراف تعینات ایف سی، رینجرز کی نفری میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

حکومت اور دھرنا مظاہرین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت مذہبی جماعت زاہد حامد کے خلاف کوئی فتویٰ جاری نہیں کرے گی۔ راجہ ظفر الحق کی انکوائری رپورٹ 30 دن میں منظر عام پر لائے جائے گی۔  تین دن تک مذہبی جماعتوں کے تمام کارکنوں کو رہا کر دیا جائے گا۔ دھرنے پر حکومتی ایکشن کے خلاف 30 دن کے اندر اندر انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین بھی کیا جائے گا۔ سرکاری و غیر سرکاری املاک کا تمام نقصان وفاقی و صوبائی حکومتیں پورا کریں گی۔ مطالبات پر عملدرآمد کی صورت میں تحریک لبیک دھرنا ختم کرکے ملک بھر میں کارکنوں کو پرامن رہنے کی تلقین کرے گی۔ یہ معاہدہ آرمی چیف کے نمائندے میجر جنرل فیض حمید کی ثالثی میں طے پایا اور انہوں نے بھی دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لببیک کے رہنما خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے معاملے پر علماء و مشائخ کی کمیٹی قائم کردی گئی، رانا ثناء اللہ علماء ومشائخ کے سامنے پیش ہو کر بیان کی وضاحت کریں گے۔ دھرنا قائدین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد فیض آباد پر گزشتہ 22 دنوں سے موجود مظاہرین نے واپسی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد  تحریک لبیک یارسول اللہ نے کراچی میں جاری دھرنوں کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
PARTNER، FOR ،LIFE،best، Inspirational، video
Previous Post لائف پارٹنر کیسا ہونا چاہیے، بوڑھے آدمی کے ساتھ ملاقات نے میرے ہوش اڑا دیئے
Next Post پیپلز پارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ اور یس اردو نیوز کے مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد فاروقی کا جشن عید میلادالنبی ﷺ پر اپنے پیاروں کیلئے حسین تحفہ ، مقدس ماہ اپنے آبائی گائوں میں عزیز واقارب ،دوستوں کے ہمراہ عید میلاد النبی ﷺ کی مقدس محافل کیلئے وقف کرنے کا فیصلہ
Qari, Farooq, Ahmed, Farooqi, Managing, Editor, Yesurdu, news, and, Ex-Chief Organizer, PPP, France

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.