yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

3 جنرل بدل گئے، ذرداری کا لب و لہجہ کیوں نہیں بدل رہا؟ کامران خان

Web Editor January 1, 2019 1 min read
3 General changed, why is not the change of speech changed? Kamran Khan
Share this:

کراچی (ویب ڈیسک) میزبان ‘دنیا کامران خان کے ساتھ’ کا کہنا ہے کہ زرداری کے اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوے جاری ہیں، طویل عرصے سے یہ دیکھ رہے ہیں کہ زرداری جب کسی کڑی مشکل میں پھنستے ہیں تو اس کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو قرار دیتے ہیں، اس کے لئے وہ عوامی اجتماعات کا رخ کرتے ہی جہاں پر وہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوے کرتے ہیں اور یہ معاملہ ختم ہونے میں نہیں آتا۔ 2009 سے اب 2019 آگیا ہے پورا ایک عشرہ بیت گیا، اسٹیبلشمنٹ کی کمان سنبھالنے والی تین شخصیات تبدیل ہو چکی ہیں لیکن زرداری کا لب و لہجہ نہیں بدل رہا۔ وہ کبھی 3 سالہ مدت کا طعنہ دیتے ہیں کبھی کٹھ پتلیوں کا ناچ نچانے کا ؟۔اس حوالے سے ممتاز سیاسی تجزیہ کار پروفیسر حسن عسکری نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری پر جب دباؤ ہوتا ہے تو وہ اس قسم کی گفتگو کرتے ہیں لیکن ایک بات سمجھنا ضروری ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت 3 سال ہوسکتی ہے لیکن آرمی چیف جس ادارے کی نمائندگی کرتے ہیں، اس کی مدت لا محدود ہوتی ہے اس کی سوچ کا ایک عمل ہوتا ہے مائنڈ سیٹ ہوتا ہے جس کی ترجمانی آرمی چیف کرتا ہے اور اس میں ہمیشہ تسلسل رہتا ہے اس لئے 3 سال کی بات کرنا ایک سیاسی نعرہ تو ہوسکتا ہے لیکن اصل مسئلہ کا حل نہیں۔میزبان کامران خان کے ساتھ کے مطابق سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی ہے، اس حوالے سے حکومت کے لئے سرپرائز تھا کہ عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی سے منسلک معاملات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چیف جسٹس نے 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے وفاقی کابینہ کے فیصلے پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے اور ای سی ایل کا معاملہ کابینہ کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزرا کے بیانات اور گورنر راج کی باتوں پر چیف جسٹس نے اظہار برہمی کیا۔ جے آئی ٹی والوں اور حکومت کے لئے بھی خوشگوار دن نہیں تھا۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے لیگل افیئرز کے کارسپانڈنٹ حسنات احمد نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ ملزموں کو قانون کے مطابق پورا موقع فراہم کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی اگلی سماعت بہت اہم ہوگی، چیف جسٹس ثاقب نثار 18 جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور غالب امکان ہے کہ 18 جنوری سے پہلے اس کیس کا فیصلہ ہو جائے گا۔ اس حوالے سے ممتاز قانون دان، پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ اس کیس کو مزید تحقیقات کے لئے متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے، حکومت نے 172 لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال کر انھیں پہلے ہی داغدار کر دیا۔ ریاستی آداب میں اداروں کی تکریم کرنا بھی واجب ہے عدالت نے بھی احتراماً کابینہ کو بھیجا ہے۔ انھوں نے کہا ابھی عدالت سے جے آئی ٹی رپورٹ کو پذیرائی حاصل نہیں ہوئی، سپریم کورٹ اس رپورٹ کو مسترد بھی کرسکتی ہے۔ جے آئی ٹی پر آج بھی ہمارے تحفظات ہیں کہ قانون میں اس کی گنجائش نہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Imran Khan's real opposition is not the League or PPP.
Previous Post ن) لیگ یا پیپلز پارٹی نہیں عمران خان کی اصل اپوزیشن تو یہ ہے ۔۔۔۔۔۔
Next Post پانی کو عزت دو : ڈیم نہ بنا تو لوگوں کے ساتھ ملکر یہ کام کروں گا۔۔۔۔۔ چیف جسٹس ثاقب نثار
Honor the water: Do not make a dam, I'll do this with people. Chief Justice Saqib

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.