counter easy hit

گوجرانوالہ: مضر صحت شوارما کھانے سے 20افراد کی حالت خراب

گوجرانوالہ: مضر صحت شوارما کھانے سے 20افراد کی حالت خراب

گوجرانوالہ کے ایک مدرسہ میں مضر صحت شوارما کھانے سے 15طلبا اور اساتذہ سمیت 20افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ میاں سانسی میں واقع مدرسہ میں محفل ہوئی جس کے اختتام پر طلبا اور اساتذہ کیلئے قریبی دکان سے شوارما منگوایا گیا جسے کھاتے ہی 15 […]

عرب امارات نے قطر کو مطالبات کی فہرست پیش کردی

عرب امارات نے قطر کو مطالبات کی فہرست پیش کردی

متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے قطر کو مطالبات کی ایک فہرست پیش کردی ہے اور کہا ہے کہ قطر اگر ان مطالبات کو پورا کردیتا ہے تو خلیجی ممالک اور مصر اس کا بائیکاٹ ختم کردیں گے۔ العربیہ کے مطابق قطر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ […]

لاہور: دو بسوں کے درمیان تصادم، 15 مسافر زخمی

لاہور: دو بسوں کے درمیان تصادم، 15 مسافر زخمی

لاہور کے علاقے سندر میں ملتان روڈ پر دو بسوں کے درمیان تصادم سے 15 مسافر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملتان روڈ پر شامکے گاؤں سندر کے قریب دو مسافر بسیں سامنے سے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں پندرہ مسافر زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 12زخمیوں کو موقع پر طبی […]

تھائی پارلیمنٹ نے مستقبل میں فوج کے کردار کا تعین کردیا

تھائی پارلیمنٹ نے مستقبل میں فوج کے کردار کا تعین کردیا

تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک مسودہٴ قرارداد کو منظور کر کے ملک میں مستقبل کی پالیسی سازی میں فوج کے کردار کا تعین کر دیا۔ اس نئی قانون سازی کے تحت ایک قومی اسٹرٹیجی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو آئندہ دو دہائیوں تک ملکی پالیسیوں پرنگاہ رکھے گی۔ اس کمیٹی میں ملکی فوج […]

ترک صدر کا سعودی فرمانروا اور نئے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر کا سعودی فرمانروا اور نئے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

ترک صدر رجب طیب ارد وان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بننے پر مبارکباد دی۔ ترک صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اردوان نے سعودی قیادت سے […]

خوراک سے لدا پہلا بحری جہاز ترکی سے قطر روانہ

خوراک سے لدا پہلا بحری جہاز ترکی سے قطر روانہ

ترکی نے چار ہزار ٹن خوراک سے لدا اپنا پہلا مال بردار بحری جہاز قطر کے لیے روانہ کر دیا۔ ازمیر کی بندرگاہ سے روانہ ہونے والے اس بحری جہاز پر سبزیاں، پھل اور خشک خوراک موجود ہے۔ اس سے قبل ترکی زمینی اور ہوائی راستوں سے بھی خلیجی ریاست قطر کو ضروری اشیاء اور […]

صدر، وزیر داخلہ اور دیگر رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

صدر، وزیر داخلہ اور دیگر رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

صدر مملکت ممنون حسین، وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور سابق صدرآصف زرداری نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ایک بیان میں کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے […]

کوئٹہ میں دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق

کوئٹہ میں دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق

کوئٹہ کے آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک پر بارودی مواد سے بھری گاڑی میں زور دار دھماکے سے 6پولیس اہلکاروں سمیت12افراد جاں بحق جبکہ 10سالہ بچی اور پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا کوئٹہ کے گلستان روڈ پر واقع آئی جی آفس کے سامنے شہداء چوک پراس وقت ہوا، جب پولیس […]

یمن میں خفیہ جیلوں کا انکشاف

یمن میں خفیہ جیلوں کا انکشاف

یمن میں خفیہ جیلوں کا انکشاف ہوا ہے جہاں امریکا اور یو اے ای کے اہلکار قیدیوں پر تشدد اور تفتیش کرتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی یمن میں کم از کم 18خفیہ قید خانوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے اہلکار القاعدہ کی ذیلی […]