گوجرانوالہ کے ایک مدرسہ میں مضر صحت شوارما کھانے سے 15طلبا اور اساتذہ سمیت 20افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ متاثرہ افراد کو نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

Gujranwala: The condition of 20 people is bad by eating hazardous health shawarma
میاں سانسی میں واقع مدرسہ میں محفل ہوئی جس کے اختتام پر طلبا اور اساتذہ کیلئے قریبی دکان سے شوارما منگوایا گیا جسے کھاتے ہی 15 طلبا اور اساتذہ سمیت 20 افراد کی حالت خراب ہوگئی۔ متاثرہ طلبا میں زیادہ تر کم سن طلبا شامل ہیں۔ تمام افراد کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی کلینک میں منتقل کردیا جہاں ڈاکٹر انہیں طبی امداد فراہم کررہے ہیں۔ تمام افراد کی خالت خطرے سے باہر ہے۔








