yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وفاداریاں تبدیل کرنیوالے 14سینیٹرز کے نام منظر عام پر۔۔۔ بڑے بڑے نام جان کر پاکستانی ہل کر رہ گئے

MH Kazmi August 9, 2019 1 min read
14, senators, who, misled, their, parent, parties, are, soon, announced, their, names
Share this:

14, senators, who, misled, their,  parent, parties, are, soon, announced, their, names

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ چیئر مین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر چودہ سینیٹر زنے میر جعفر اور میر صادق کا کر دارادا کیا ہے، کس نے دباؤ ڈالا، تحقیقات ہونی چاہیے،چیئر مین سینٹ کیخلاف تحریک کے حق میں 64ارکان کھڑے ہوئے، باکس سے پچاس نکلے،2018ء میں  بھی ایسا ہوا تھا،بائیس فیصد ارکان نے ضمیر بیچ دیا،تحقیقات کیلئے سینیٹر رانا مقبول کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے، اپوزیشن کیساتھ ملکر سینیٹ کے انتخابات کے لئے ترامیم لائی جائیں گے،یکم اگست پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ دن کے طور پر یادرکھا جائے گا،پاکستان کا کوئی ادارہ ایسا نہیں کر سکتا، یہ پاکستان دشمن ایجنسیوں نے ایسا کیا ہوگا،پچاس لوگوں کی حرمت بچانے کیلئے چودہ لوگوں کو بے نقاب کریں گے۔ دوسری جانب ذرئع کا کہنا ہے کہ ان چودہ لوگوں میں مسلم لیگ ن کے اسد علی جونیجو، رانا محمود الحسن، دلاور خان، حافظ عبد الکریم، غوث محمد نیازی، صلاح الدین ترمذی ، آغا شاہ زیب دُرانی، عبد القیوم ، کلثوم پرین، راحیلہ مگسی ۔ پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد، امام الدین سوقین، اسلام الدین شیخ اور جمعیت علماءے اسلام کے طلحہٰ محمود شامل ہیں۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے مریم اور نگزیب اور احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہواجس میں گزشتہ روز چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے حوالے سے پیداہ ہونی والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ گزشتہ روز جو ہوا سب نے دیکھا،سنجرانی کے خلاف قرارداد ناکام ہوئی

،ڈپٹی چیئرمین پر بھی تحریک عدم اعتماد پر کارروائی ہونا تھی،100 لوگ ایوان میں موجود تھے،تحریک پر جو لوگ کھڑے ہوئے فیصلہ وہیں ہوگیا تھا،ضمیر عجیب و غریب چیز ہے،جو پہلے سو رہا تھا۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر برسٹر سیف کی بھی ویڈیو چل رہی ہے،اسکی تحقیقات ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیصلہ گزشتہ روز ہی ہوگیا کہ حکومت کی تحریک کی منظوری پر 32 اور ووٹ 34 نکلے تھے۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ 2018 جو میڈیٹ چوری ہوا وہی سینٹ میں ہوا،سوال یہ ہے کہ اسکا جمہوریت کو کتنا فائدہ ہوتا ہے؟تحقیقات ہورہی ہیں کہ کتنے اربوں روپے بٹے ہیں؟اگر ریاست کے کسی ادارہ سے جمہوریت کو نقصان ہورہا ہے اسکا ملک کو نقصان ہوتا ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ گماں یہ تھا کہ فقط انساں فروخت ہوتے ہیں۔اسموقع پر مشاہد اللہ خان نے شعر پڑھ کرسنائے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں نے اس ملک کی جمہوریت کو منڈی بنایا ہوا ہے،اپنے مقاصد کے لئے ملک و جمہوریت کو نقصان پہنچاتے ہیں،ہمارے لیڈران جیلوں میں ہیں،بے گناہ انہیں جیلوں پر ٹھونسا ہوا ہے الزام لگائے جارہے ہیں جو ثابت نہ ہوسکے۔احسن اقبال نے کہاکہ یکم اگست پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا

۔ انہوں نے کہاکہ جس نوعیت کی ہارس ٹریڈنگ سینیٹ میں ہوئی ویسے یونین کونسلز میں نہیں ہوتی،یہ 64 بلیک باکس کے اندر گئے جو 50 ہوکر نکلے،سوال یہ ہے کہ ان پر کس نے دباو ڈالا جو 50 ہوگئے،بڑے ایوان میں اگر 22 فیصد اراکین اپنا ضمیر بیچ دیں اس سے بڑی بدنامی کوئی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یکم اگست کو جمہوری اقدار کو خاک میں ملایا گیا ہے،گمان ہے پاکستان دشمن بیرونی ایجنسیوں نے مداخلت کی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا کوئی ادارہ ایسی کوئی کارروائی نہیں کرسکتا، کوئی پاکستانی آئین کی حلف کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا،تحقیقات کی جائیں اس معاملہ میں را تو ملوث نہیں؟۔ احسن اقبال نے کہاکہ گزشتہ روز جو عمل ہوا اس پر مسلم لیگ ن نے نوٹس لیا ہے،سوشل میڈیا پر ڈالی گئی لسٹ کی پرزور مزمت کرتا ہوں اسکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،یہ بھی حقیقت ہے 14 سینیٹرز نے میر صادق میر جعفر کا کردار ادا کیا،یہ ضمیر کس نے جگائے آج جنرل ضمیر کا بھی زمانہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)اس مکروہ فعل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی ہے،سینیٹر رانا مقبول کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کیساتھ ملکر سینیٹ کے انتخابات کے لئے ترامیم لائی جائیں گے،شو آف ہینڈ کے لئے ترامیم لائی جائیں گی،اے پی سی میں ترامیم کا فیصلہ ہوگا۔احسن اقبال نے کہاکہ فیصلہ ہوا تھا کہ ہر جماعت اپنی اپنی جماعت میں جھاڑو مارے گی،جو 50 لوگ اصول و نظریہ پر کھڑے رہے یہ ان کیلئے شرمندگی کا باعث بنے گی۔ احسن اقبال نے کہاکہ پٹریاٹ یا ق لیگ دیرپا نہیں ہوتے،ٹیسٹ ٹیوب والے زیادہ دیر نہیں رہتے،پی ٹی آئی بھی پٹرہاٹ اور ق لیگ بن چکی۔احسن اقبال نے کہاکہ بلوچستان میں بھی انھوں نے ہماری حکومت کو گرایا جو سی پیک کے دشمن ہیں۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ واضح کردیں ان سینیٹرز میں ہمارے سینیٹرز نمک کے برابر ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
famous, singer,, who's, son, have, married, to, her, sister, a column, by, khawar naeem hashmi
Previous Post پاکستان کی وہ نامور گلوکارہ جسکے بیٹے نے خالہ سے شادی کر ر کھی ہے ، یہ کون ہیں ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
Next Post بھارتی جارحیت سے جدوجہد آزادی کشمیر کو مزید تقویت ملے گی، بھارتی کالے قوانین کی کوئی حیثیت نہیں، چوہدری عبدالرحمن تارڑ
CH ABDUR RAHMAN TARRAR, VICE, PRESIDENT, OVERSEAS, UNITY, FRANCE, SAYS, INDIAN, TERRORIST, ACTS, WILL, STRENGTHEN, KASHMIR, FREEDOM, STRUGGLE

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.