yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صحت کے معاملے میں خواتین کی 10 سنگین غلطیاں

Web Editor October 25, 2018 1 min read
10 serious mistakes of women in health
Share this:

خوبصورت نظر آنے کے لیے خواتین دنیا بھر کے جتن کرتی ہیں لیکن اکثر کو شکایت رہتی ہے کہ انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ فوٹو؛ فائل

کراچی: اچھی صحت اور خوبصورت نظر آنے کے لیے خواتین دنیا بھر کے جتن کرتی ہیں لیکن اکثر کو شکایت رہتی ہے کہ انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اگر آپ کو بھی یہی شکایت ہے تو جائزہ لیجئے کہ کہیں آپ بھی یہ غلطیاں کرکے اپنی صحت اور خوبصورتی کو داؤ پر نہیں لگارہیں۔

1۔ کم پانی پینا

مناسب مقدار میں پانی پینا ہم سب کی صحت کے لیے مفید اور ضروری ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ہمیں روزانہ کم از کم 8 گلاس (2 لیٹر) پانی پینا چاہیے تاکہ جسم میں پانی کی صحیح مقدار موجود رہے لیکن اکثر خواتین اس سادہ سے مشورے کو نظرانداز کردیتی ہیں اور اس وقت بھی پانی نہیں پیتیں کہ جب انہیں پیاس لگ رہی ہوتی ہے۔ ضرورت سے کم پانی پینے کے نتیجے میں آپ کو نہ صرف ڈی ہائیڈریشن (جسم میں پانی کی کمی) کی شکایت ہوسکتی ہے بلکہ اس سے جلدی تھکن، چڑچڑا پن اور قبض جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

2 کھانا چھوڑ دینا

بہت سی خواتین ’’ڈائٹنگ‘‘ کے نام پر ایک وقت کا کھانا چھوڑ دیتی ہیں لیکن اس سے ان کی صحت کو فائدے کے بجائے نقصان ہی پہنچتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جب آپ ایک وقت کھانا نہیں کھاتیں تو لمبے وقفے کے نتیجے میں آپ کو شدید بھوک لگتی ہے اور آپ ایک ہی وقت میں معمول سے زیادہ کھاتی ہیں جو وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ وقت پر کھانا کھائیے لیکن مناسب مقدار میں۔ کیونکہ اس طرح آپ کی بھوک قابو میں رہنے کے علاوہ صحت بھی اچھی رہے گی۔

3 متوازن غذا نہ کھانا

وقت پر اور صحیح مقدار میں کھانا کھانے والی خواتین بھی اکثر صحت کے مسائل کی شکایت کرتی ہیں لیکن اس کا تعلق کھانے کی مقدار اور وقت سے نہیں بلکہ کھانے کے معیار سے ہے۔ ضروری ہے کہ آپ کی غذا متوازن بھی ہو یعنی اس میں دالیں، سبزیاں، پھل، خشک میوہ جات اور فائبر سے بھرپور اناج (خاص کر بھوسی یعنی bran کی مناسب مقدار والا آٹا) بھی شامل ہو۔ متوازن غذا کی بدولت آپ کے جسم میں زیادہ چربی جمع نہیں ہونے پاتی جب کہ ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اور آپ سارا دن خود کو چاق و چوبند محسوس کرتی ہیں۔

4ناکافی پروٹین

متوازن غذا کے اہم اجزاء میں ’’پروٹین‘‘ (لحمیات) بھی شامل ہیں جو خواتین و حضرات دونوں کے لیے ضروری ہیں۔ لیکن بیشتر خواتین اس کا خیال نہیں رکھتیں اور ضرورت سے کم مقدار میں پروٹین استعمال کرتی ہیں۔ پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں انڈا، مچھلی، مرغی، دہی اور دودھ بطورِ خاص قابلِ ذکر ہیں۔ اگر روزانہ ممکن نہ بھی ہو تو ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ ان پر مشتمل کھانے پکائے جاسکتے ہیں اور جسم میں پروٹین کی مقدار پوری رکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ پروٹین سے نہ صرف جسم چست (اسمارٹ) رہتا ہے بلکہ یہ خون میں شکر کی مقدار (شوگر لیول) بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

5کاربوہائیڈریٹس کی نامناسب مقدار

پروٹین کی طرح کاربوہائیڈریٹس بھی ہماری روزمرہ غذا کے لازمی اجزاء میں شمار کیے جاتے ہیں لیکن بہت سی خواتین اس طرف توجہ نہیں دیتیں۔ کیلا، آلو، چقندر، نارنگی (اورنج)، گریپ فروٹ، سیب، لوبیہ، مختلف سبزیوں اور اناج میں کاربوہائیڈریٹس کی وافر مقدار ہوتی ہے جنہیں اپنے روزمرہ غذائی معمولات کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ البتہ کاربوہائیڈریٹس کے استعمال میں حد سے تجاوز بھی نہیں کرنا چاہیے جب کہ ان کی کم مقدار لینے سے چڑچڑے پن، تھکن، متلی، قبض، دردِ سر اور ضرورت سے زیادہ کھانے (اوور اِیٹنگ) جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

6چکنائی سے مکمل پرہیز

یہ مانا کہ زیادہ تیل اور گھی والی (یعنی مرغن) غذاؤں میں چکنائی کی وافر مقدار ہوتی ہے جو آپ کے جسم میں کولیسٹرول بڑھا سکتی ہے لیکن یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ چکنائی بھی ہمارے جسم کی اہم ضروریات میں شامل ہے۔ اس لیے روزمرہ غذا میں چکنائی کی مقدار کم ضرور رکھئے لیکن اسے بالکل ختم نہ کیجئے۔

7 بے وقت کھانا

غذا کتنی ہی متوازن اور غذائی اجزاء سے بھرپور کیوں نہ ہو، لیکن اگر بے وقت کھائی جائے تو فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ مشرقی گھرانوں میں دیکھا گیا ہے کہ خاتونِ خانہ پہلے سارے گھر والوں کو کھانا کھلاتی ہیں اور پھر برتن دھونے کے بعد خود کھانا کھاتی ہیں۔ یہ ان کی صحت کے لیے بری خبر ہے۔ انہیں چاہیے کہ صبح کے ناشتے سے لے کر رات کا کھانا تک صحیح وقت پر کھائیں۔ یاد رہے کہ ناشتے کا صحیح وقت علی الصبح یعنی طلوعِ آفتاب کے فوراً بعد، دوپہر کا کھانا دن کے 12 بجے سے 2 بجے کے درمیان کھا لینا چاہیے جب کہ رات کے کھانے کا موزوں ترین وقت سورج چھپنے سے پہلے تک کا ہے۔ بے وقت کھانے کا نتیجہ بدہضمی، موٹاپے اور صحت کے دوسرے کئی مسائل کی صورت میں ظاہر ہوسکتا ہے۔

8حد سے زیادہ ورزش

اگرچہ متوسط طبقے کی خواتین سارے دن گھر کے کام کاج ہی میں اتنی جسمانی مشقت کرلیتی ہیں کہ انہیں کسی ورزش کی ضرورت نہیں رہتی لیکن ایک آرام دہ اور پرآسائش زندگی گزارنے والی عورتیں خود کو ’’فٹ‘‘ رکھنے کے لیے طرح طرح کی ورزشیں کرتی ہیں۔ لیکن انہیں یہ جاننا چاہیے کہ جسمانی برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔ خواتین کو اسمارٹ اور چاق و چوبند رکھنے کے لیے پورے دن میں زیادہ سے زیادہ 60 منٹ تک کی ورزش کرنی چاہیے۔

9 ورزش سے گریز

اسی تصویر کا دوسرا رخ اُن خواتین کی شکل میں ہے جو بے حد آرام پسند ہوتی ہیں اور نہ تو وہ گھریلو کام کاج کرتی ہیں اور نہ ہی ورزش میں انہیں دلچسپی ہوتی ہے۔ ایسی خواتین کو یاد رہنا چاہیے کہ صرف صحت بخش اور متوازن غذا انہیں تندرست نہیں رکھ سکتی۔ ورزش نہ کرکے وہ اعصابی تناؤ، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، ناقص ہاضمے، موٹاپے اور درجنوں اقسام کے سنگین امراض کو دعوت دے رہی ہوتی ہیں۔

10 نیند کی کمی

روزانہ سات گھنٹے کی نیند صحت کےلیے بہت ضروری ہے لیکن اکثر خواتین اس سے کم وقت تک ہی سو پاتی ہیں جس کی عمومی وجہ گھریلو ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ نیند کی کمی انہیں متعدد امراض میں مبتلا کرسکتی ہے۔ لہذا خواتین کو اپنی روزانہ کی نیند پوری کرنی چاہئے اور اگر رات کے وقت پوری نیند ممکن نہ ہوسکے تو وہ دن کے وقت چند گھنٹوں کی نیند لے کر رات کی کسر پوری کرسکتی ہیں۔ تاہم اس کےلیے انہیں اپنے اہلِ خانہ کا تعاون درکار ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Closure to dental
Previous Post دانتوں سے خون آنا بند
Next Post چند غذاؤں کے فائدے کم نقصان زیادہ
The benefit of some foods is less harm

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.