yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قارئین سے سوال

Yes 2 Webmaster December 14, 2014 1 min read
PTI
Share this:
PTI
PTI

تحریر: پروفیسررفعت مظہر
ایک لکھاری کے لیے سب سے زیادہ محترم اُس کا قاری ہی ہوتا ہے کیونکہ اُسی کی تنقید و تنقیص سے ہی لکھاری کو حوصلہ ملتا ہے۔ بعض لکھاری تو اِس بات پربھی بہت خوش ہوتے ہیں کہ سوشل میڈیاپر سب سے زیادہ گالیاں اُنہی کو پڑتی ہیں۔ گویا ”بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہو گا”۔تحریکِ انصاف پر تنقیدی کالم لکھنا تو بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے کیونکہ ”سونامیہ ”خواہ کہیںکابھی ہو ہروقت ”چارج”ہی رہتاہے شاید اسی لیے میرے قارئین مجھے اکثر ڈی چوک اسلام آباد سے باہرنکلنے کا مشورہ دیتے رہتے ہیں۔قارئین کا حکم سَر آنکھوں پر ،سوال مگر یہ کہ بندہ لکھے تو کیا اور کِس موضوع پرلکھے ؟۔پرویزمشرف کا مقدمہ قصۂ پارینہ بن چکا۔

اِس گھسے پٹے موضوع پر بات کرنے کی اِس لیے ضرورت نہیںکہ اب یہ معاملہ اتنا لٹک چکا کہ ہماری زندگی میں تو اِس کا فیصلہ ممکن نہیں ۔اللہ پرویزمشرف کے طبلے سارنگی کو قائم ودائم رکھے ،راوی اُن کے لیے عیش ہی عیش لکھتاہے ۔۔۔تھَر کے مظلوموں ،مجبوروں اور مقہوروں کا ذکر اِس لیے نہیں کیا جاسکتا کہ بقول وزیرِاعلیٰ سندھ سیّدقائم علی شاہ یہ سب الیکٹرانک میڈیا کی ”ڈرامے بازی”ہے۔وہ کہتے ہیں کہ تھَر میں پہلے بھی بچے مرتے رہتے تھے لیکن اُس وقت الیکٹرانک میڈیا نہیں تھا ۔جب ہماری باری آئی تو الیکٹرانک میڈیا ٹپک پڑا اور ہمیں ”ایویں خوامخواہ” وقفِ مصیبت کردیا ۔ایک خبرکے مطابق تھَر میں ہونے والی اموات کا جائزہ لینے کے لیے 230 پروفیسرز ،سینئر اور ینگ ڈاکٹرز جذبۂ ہمدردی کے تحت تھَر میں پہنچے لیکن وہاں کی پولیس نے اُنہیں تین گھنٹوں کے اندر تھَرپارکر چھوڑنے کا حکم صادرفرما دیا ۔اُن ڈاکٹرزکو اتنا خوفزدہ کیا گیا کہ خواتین ڈاکٹرز تو باقاعدہ رونے لگیں۔

بندہ اِن ڈاکٹرز سے پوچھے کہ اُنہیں”پنگا”لینے کی کیا ضرورت تھی ۔کیا وہ نہیں جانتے تھے کہ سندھ حکومت کا بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑنے والوں کا یہی حشرہوگا ۔ہماری طرف سے پولیس کی اِس بَروقت کارروائی پر شاباش اور مبارکباد۔تھَر کے مظلوموں جیسے ہی وزیرستان کے آئی ڈی پیزہیں۔بے یارومددگارآئی ڈی پیز کو بے جرم وخطا یہ سزا دی جارہی ہے لیکن قصورخیبرپختونخوا حکومت کا بھی نہیںکیونکہ وہ خاںصاحب کے ساتھ مل کر نئے پاکستان کی بنیادیں اُٹھانے میں مصروف ہے۔جب نیاپاکستان بن جائے گا توپھرزندہ بچ رہنے والے آئی ڈی پیز کی طرف ضرور دھیان دیا جائے گا۔ اِس لیے معزز قارئین نیا پاکستان بننے کاانتظار کریں تاکہ اِس موضوع پر بھی خامہ فرسائی کی جاسکے ۔ویسے یہ بھی ممکن ہے کہ نئے پاکستان میں وزیرستان کی گنجائش ہی نہ ہوکیونکہ الطاف بھائی اور علامہ قادری تو ڈھیروںڈھیرصوبے بنانے کے چکر میں ہیں لیکن کچھ لوگ ڈھیروںڈھیرپاکستان بنانے کی تگ ودَو بھی کر رہے ہیں ۔ ۔۔جب دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضربِ عضب شروع نہیں ہوا تھا تب ہم نے طالبان کے خلاف کئی کالم لکھے لیکن اب ہمارے جری جوان دہشت گردوںکا خوب خوب ”مَکوٹھَپ”رہے ہیں ،90 فیصد سے زائدعلاقہ خالی کروا لیاگیااورانشاء اللہ جلد پورے وزیرستان میں ایک دفعہ پھر سبزہلالی پرچم لہرانے لگے گا۔

اِس لیے اِس موضوع پربھی مزیدلکھنے کی گنجائش نہیں ۔۔۔داعش نامی تنظیم ابھی اپنے پَرپُرزے نکال رہی ہے ،حکمرانوں کی بھی اِس پرکوئی توجہ نہیں اور ہمارا علم بھی اِس معاملے میں فی الحال ناقص ہی ہے ۔جب یہ تنظیم جَڑ پکڑ کر حکمرانوں کو ”وَخت”میں ڈال دے گی تو پھرہماراقلم بھی رواں ہوجائے گا۔
کالم نگار لکھ لکھ کر تھک بلکہ ”ہَپھ ”چکے لیکن مہنگائی، بیروزگاری ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں سَرِمو فرق نہیںآیا البتہ بین الاقوامی سرویزکے مطابق کرپٹ ترین ممالک کی فہرست میں ایک درجہ کمی ضرورآئی جس پر حکمران بغلیں بجارہے ہیں ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں محض اِس لیے کم ہوگئیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت گِرگئی ۔عمران خاںصاحب ”ایویںخوامخواہ”اِس کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔ پٹرول کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں دو روپے بتیس پیسے کمی ہوگئی۔ اب خاںصاحب اِس کا کریڈٹ لینے کی بھی کوشش کریںگے ۔۔۔الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاکو پیمرا جتنے جی چاہے ”ہدایت نامے”جاری کرلے اُس پرکچھ اثر نہیں ہونے والا۔جب چینل مالکان پیمرا کوبھی ”لفٹ”نہیںکرواتے تو پھر بھلا ہمارے لکھے سے نیوزچینلزپہ بیٹھے چائے کی پیالی پر طوفان اُٹھانے والے اپنی حرکتوںسے کیسے باز آجائیں گے۔اینکرز کو ریٹنگ کی ضرورت ہے اور چینل مالکان کو بھی کیونکہ ریٹنگ ہوگی تو دھڑادھڑ دولت آئے گی۔اُنہیںتو صرف اپنی تجوریاں بھرنے سے غرض ہے اِس سے کچھ غرض نہیں کہ اُن کے چینلزکی مہربانی سے ملک کا کیا حشر ہورہاہے ۔

چلیے تحریکِ انصاف اور نوازلیگ کے جھگڑے کو جانے دیتے ہیں کہ یہ اناؤں کا مسٔلہ ہے جس میں کسی قانون ،اصول اور ضابطے کی کوئی گنجائش نہیں۔ویسے بھی دونوں طرف سقراط ،بقراط ،افلاطون اور ارسطو بھرے پڑے ہیں اِس لیے اُن کے ”پھَڈے”میں ہم جیسے ”صلاح کاروں”کی مطلق گنجائش نہیں۔جب بھی کوئی معاملہ ”ٹھنڈاٹھار”ہونے لگتا ہے تو کسی نہ کسی طرف سے کوئی ”بقراط”ٹانگ اڑا دیتاہے ۔دھرنے اپنی موت آپ مرنے ہی والے تھے کہ فیصل آبادی ”بقراطوں”نے اُن میں پھرسے جان ڈال دی۔ ایک لاش گری توخاںصاحب کی آنکھوں کی چمک اور لہجے کی تلخی میں سو گُنا اضافہ ہوگیا ۔اب وہ کہتے ہیں کہ ”لاہور کا میچ بڑا دلچسپ ہوگا ۔میں بڑی شدت سے لاہور جانے کا انتظار کر رہاہوں۔ اگر نوازلیگ کے گُلوںبٹوں نے وہی کچھ کیا جو فیصل آباد میں ہواتھا تو میں نوازشریف کا لاہور میں رہنا مشکل کر دوںگا”۔ اُمیدِ واثق ہے کہ جب تک طرفین کے ” صلاح کار” باقی ہیں پھڈا چلتا ہی رہے گا اور اب تو عدلیہ کے فُل بنچ نے بھی ہاتھ کھڑے کرکے کہہ دیاہے” حکومت کو اپنی کمزوریوں اور تحریکِ انصاف کی چالاکیوںسے خودہی نپٹنا پڑے گا۔

کنٹینر لگانے کا کیا فائدہ ،کیا حکومت کو جلوسوں کے ساتھ چلتی کرین نظر نہیںآتی ؟”۔البتہ ہمیں فُل بنچ کے اِس بیان سے بالکل اتفاق نہیں کہ ”تحریکِ انصاف نے پوری قوم کو ذہنی طور پر پریشان کر رکھاہے ”۔کیونکہ ہم ذہنی طورپر ”تماش بین”ہیں اور ہلّے گُلے میں ہی خوش رہتے ہیں ۔ایسا کرتے ہوئے اگر دوچارلاشیں گِر بھی جائیں تو بیس کروڑکی آبادی کو کیا فرق پڑتاہے ۔رہی معیشت کی بربادی کی بات تو ،زیادہ دولت کا کرنا بھی کیاہے ،یہ بھی تو بڑے بڑے مگرمچھوں کے پیٹ میں ہی جانی ہے ۔ اب معزز قارئین خودہی فیصلہ کر لیں کہ ہم کس موضوع کا انتخاب کریں؟۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر: پروفیسررفعت مظہر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Book Friendship
Previous Post کتاب دوستی کا کم ہوتا رجحان
Next Post سرخ آندھیوں کا انتظار ہے کیا!
Muhammad Akram Awan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.