counter easy hit

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ نوگزہ قبرستان میں ٹوکے کے وارسے دس سالہ ذیشان قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا

qatal lalamusa

qatal lalamusa

لالہ موسیٰ(نامہ نگار)تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقہ نوگزہ قبرستان میں ٹوکے کے وارسے دس سالہ ذیشان قتل کا معمہ حل نہ ہوسکا،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ بارہ اور تیرہ مئی کی درمیانی شب محلہ اسلام پورہ کے رہائشی 10سالہ ذیشان کو نوگزہ قبرستان کے قریب ٹوکے کے وارکرکے انتہائی بے دردی سے قتل کیاگیاتھا،پولیس نے مقتول ذیشان کے سوتیلے باپ احسان اللہ اوردونوجوانوں کو گزشتہ بیس دنوں سے شامل تفتیش کیاہواہے لیکن اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آرہا،علاقہ کے عوام کم سن بچے کے اندھے قتل کے پس پردہ محرکات اور اصل قاتلوں کے بارے میں جاننے کیلئے بے تاب ہیں لیکن پولیس کی طرف سے ’’ایک چپ سوسکھ‘‘ کے مصداق کسی قسم کا جواب سامنے نہیں آرہا۔