counter easy hit

ن لیگ پاکستان اور عوام سے محبت کر نے والوں کا گلدستہ ہے، ذکا محی الدین ڈار

Zaka Mohiuddin Dar

Zaka Mohiuddin Dar

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے راہنما ذکا محی الدین ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ پاکستان اور عوام سے محبت کر نے والوں کا گلدستہ ہے اس کے قائدین اور کارکنوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیاہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان ہے تو ہم دنیا میں باوقار ہیں اس کی ترقی میں ہماری خوشحالی کا پیغام ہے یہی وجہ ہے کہ ملکی ترقی کے لیے کام کرنے والی سیاسی جماعتوں میں ن لیگ کا نام سر فہرست ہے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں اور مسلم لیگ ن کی کی کارکردگی کو سامنے رکھا جائے توفرق واضح ہے جس کی وجہ سے ہمارا دعوہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے آنے والے دنوں میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا اورانتشاری سیاست کے مواجدین مخالفین کے پاس باتوں کے سوا کچھ بھی نہیں ہوگا انشااللہ مسلم لیگ ن نوٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر آنے والے الیکشن بھی جیتے گی۔