counter easy hit

ملک و قوم کی ترقی کے حوالے سے میاں برادران کی کامیاب حکمت علی کو مخالف ممالک بھی تسلیم کر چکے، ڈاکٹر خلیل حیدر جرال

Khalil Haider

Khalil Haider

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر خلیل حیدر جرال نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ملک و قوم کی ترقی کے حوالے سے میاں برادران کی کامیاب حکمت علی کو مخالف ممالک بھی تسلیم کر چکے ہیںیہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی اور پی پی سمیت دوسری سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں سے خوفزدہ ہوکر نان ایشوز مسائل کو ہوا بنا کر عوام کو تقسیم کرنے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں لیکن ماضی کی کہانی نہیں دھرائی جائے گی اب تیر چلے گا نہ بلا کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ سب صرف باتوں کے کھیلاڑی ہیں جبکہ مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی خیر خواہ سیاسی جماعت ہے جس کی حکومت میں عوام کو ریلیف مل رہاہے جبکہ ملکی مسائل کے حل کے لیے دن رات کام جاری ہے انشااللہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ملکی ترقی کے اثرات عوام کو ملنا شروع ہوجائیں گے