counter easy hit

پيرس، ڈائریکٹر ذائقہ ریسٹورنٹ عمران یونس کا يوم دفاع پاکستان کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ، سفیر پاکستان سمیت سفارتخانہ کے اہلکاروں اور پاکستانی کميونٹی سیاسی وسماجی شخصیت کی بھرپور شرکت 

پیرس(علی اشفاق) جناب معین الحق سفیر پاکستان برائے فرانس نے پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں کو ان کی بے مثال قربانیوں اور وطن عزیز کا کامیابی سے دفاع کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے کل فرانس میں یوم دفاع پاکستان کی ایک پروقار تقریب بعنوان ”ہمیں پاکستان سے پیار ہے“ میں کیا۔ اس تقریب میں سفارت خانہ پاکستان فرانس کے افسران، پاکستانی کمیونٹی اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سفیر پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ اپنے وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے اور طاقتور دشمن کا مقابلہ غیرمعمولی جرات اور ماہرانہ انداز میں کیا ہے اور انہوں نے اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ بے مثال ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا مقابلہ کرتے ہوئے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں جن کا اعتراف بین الاقوامی برادری بھی کرتی ہے۔

Publiée par Qadeer Abdul sur Jeudi 6 septembre 2018

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے اندرون ملک اور خطے میں امن و ترقی کا خواہاں ہے جس کیلئے پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور باہمی مفادات پر مبنی تعلقات قائم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں دیرپا اور پائیدار امن قائم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی درخواست کی کہ وہ فرانس میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Publiée par Qadeer Abdul sur Jeudi 6 septembre 2018

اس تقریب کے دوران پاکستانی کمیونٹی کے سربراہان نے اپنی تقریروں کے دوران 1965 کی جنگ کے شہیدوں، غازیوں اور ان کے اہل خانہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہوں نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ وہ فرانس میں رہتے ہوئے اپنے ملک پاکستان کی ترقی، سالمیت اور دفاع میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ملی نغمے بھی پیش کیئے گے۔

zaiqa restaurant, director, imran younas, opens, its, dorrs, for, Pakistani, Community, for, defense, day, in, Paris

Ambassador of Pakistan Moeen ul Haq with Farhan Younas Memon

Umair Baig and Sahibzada Haleem

PTI Leaders at the Program

Ch. Safdar Bernali and Afzal Dhal

Raja Mazhar Zimawarya with Raja Ashfaq

Musician perform at Defense Day

Women Participants at Defense Day

Mian Zulifqar Jatala during Program

Yasir Qadeer, Sahibzada Atteq and Babar Mughal

zaiqa restaurant, director, imran younas, opens, its, dorrs, for, Pakistani, Community, for, defense, day, in, Paris

zaiqa restaurant, director, imran younas, opens, its, dorrs, for, Pakistani, Community, for, defense, day, in, Paris