counter easy hit

مسئلہ کشمیر علاقائی نہیں تسلیم شدہ عالمی مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی، فرزند کشیر زاہد ہاشمی

مسئلہ کشمیر علاقائی نہیں تسلیم شدہ عالمی مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی، فرزند کشیر زاہد ہاشمی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر فرانس اور انٹرنیشنل کشمیرپیس فورم فرانس کے صدر فرزند کشمیر زاہد ہاشمی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر علاقائی یاجغرافیائی نہیں بلکہ تسلیم شدہ عالمی مسئلہ ہے جس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انشااللہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے ہر سطح پرکوششیں جاری رکھی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے مرکز سے بھرپور تقاریب منعقد کی جائینگی۔ حکومت پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیر ڈے منانے کیلئے احکامات جاری کرچکی ہے انشااللہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق بھارتی ہٹلر کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے قابل ستائش کوششیں کی ہیں۔ وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان نے طویل عرصے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دو ٹوک الفاظ میں کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔انشااللہ اس مشن کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

 

ZAHID HASHMI, PRESIDENT, INTERNATIONAL, KASHMIR, PEACE, FORUM, FRANCE

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website