counter easy hit

پیرس، 05 فروری پیرس میں پاکستان کی شہ رگ کشمیر اورکشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی کیا جائیگا، مرزا ساجد جرال

پیرس، 05 فروری پیرس میں پاکستان کی شہ رگ کشمیر اورکشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی کیا جائیگا، مرزا ساجد جرال

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کے معروف سیاسی وسماجی کشمیری راہنما مرزا ساجد جرال نے کشمیرڈے کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 05ن فروری کا دن کشمیری بھائیوں کیساتھ مخصوص ہے اور پاکستان کی شہ رگ کشمیر اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر سطح پر پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے انشااللہ تاریخی مظاہرہ کیا جائیگا اور پوری عالمی برادری کو اس عالمی مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرنے پرمجبور کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اوردنیا بھر میں جہاں جہاں کشمیری اورپاکستانی آباد ہیں ۔ ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔ حریت پسند کشمیری اور پاکستانی عوام متحد ہوکر کر کشمیر کاز سے اپنی وفاداری کا اعلان کرتے ہیں۔ سیاسی، مذہبی، سماجی تنظیمیں اورشخصیات ہر وابستگی سے بالا ترہو کر کشمیر کاذ کیلئے اکھٹی ہوتی ہیں۔  خاص طورپر سفارتخانہ کی سطح پر  کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی روایت کو قائم رکھتے ہوئے اس سال بھی 5 فروری کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے مختلف بھرپور تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔

MIRZA SAJID JARRAL, SENIOR, KASHMIRI, AND, SOCIAL, LEADER, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website