counter easy hit

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ،ظہیر ستی

 Zaheer Sati

Zaheer Sati

پیرس(نمائندہ خصوصی)اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ سبزیاں اور دالیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی عملی طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ظہیر ستی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، ا نہوں نے کہا کہ حکمران سستی شہرت کے لئے روز نئے اعلانات کرتے ہیں مگر عوام فاقوں سے مر رہے ہیں۔ سڑکوں اور پلوں کی مد میں قوم کا قیمتی سرمایہ ضائع کیا جا رہا ہے