counter easy hit

چوہدری جعفر اقبال علاقائی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،کامران الہٰی بٹ

jafar Iqbal Chaudhry

jafar Iqbal Chaudhry

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )چیئر مین زکوۃ کمیٹی گنجہ کامران الہٰی بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم این اے حلقہ این اے 106پارلیمانی سیکرٹری وفاع چوہدری جعفر اقبال علاقائی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے خود کو خدمت کیلئے وقف کررکھا ہے اور تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اقدامات کیے جارہے ہیں ڈویژنل پبلک سکول کا قیام چوہدری جعفر اقبال کا عظیم کارنامہ ہے جس سے اس علاقے کے بچوں کو علم کے حصول میں آسانی ہوگی جلد اس علاقے کے عوام کو سوئی گیس کا بھی تحفہ دیں گے اور تمام مسائل مرحلہ وار حل ہوں گے اور حلقہ این اے 106ترقی خوشحالی کی بلندیوں پر گامزن ہوگا ہم چوہدری جعفر اقبال اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں