counter easy hit

مچھلیوں نے ٹریفک جام کرادی مگر کیسے؟ جان کرآپ بھی کہیں گے سبحان اللہ

نیویارک (ویب ڈیسک) مچھلیاں ہر گھر میں تو خوبصورت لگتی ہیں لیکن پانی میں رہنے والی مخلوق ہونے کے باوجود اگر سڑک پر چلتی گاڑیاں ہی یہی مچھلیاں رکوادیں توقدرت پر یقین مزید پختہ ہوجاتا ہے کہ کس مخلوق نے کیا کام کردیا۔

عرب اور امریکی میڈیا کے مطابق درجنوں مچھلیاں امریکہ میں ہائی وے عبور کرنے کی کوشش میں مصروف ہوگئیں اور یہ سب منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا ، یہ دلچسپ منظر ایک گاڑی میں سوار شہری نے اپنے موبائل فون میں قید کرلیا جو مچھوں کی وجہ سے بیچ سڑک رکنے پر مجبور ہوگیا۔ سی این این کے مطابق مچھلیوں کو سڑک پر رواں دواں لوگوں نے بحفاظت راستہ دیا اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں شدید بارشوں کے بعد ایسا کام معمول ہے ۔اگر کوئی مچھلی خوش قسمت ہوتو وہ سڑک کی دوسری پار واپس پہنچ جاتی ہے۔