counter easy hit

پاکستان خوش قسمت ہے کہ ۔ ۔ ۔یوم اقبال کے موقع پر تاجک سفیر نے ایسی بات کہہ دی کہ ہرپاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم اقبال منایاگیا ، اس موقع پر تاجک سفیر نے بھی شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وفاقی دارلحکومت میں ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیرعلی جنوو نے کہاکہ پاکستان خوش قسمت تھا جس کی قیادت علامہ محمد اقبال جیسے لوگوں نے کیا، مسلمانوں کے لیے ایک الگ ملک لینے کے لیے ادبی اور سیاسی دونوں میدانوں میں بے مثال کاوشیں کیں ۔انہوں نے کہاکہ علامہ محمد اقبال ایک شاندار شاعر، عظیم مفکر ہونے کے ساتھ ساتھ مثبت نظریہ کے مالک تھے۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کے نظریاتی بانی تھے ، 1930 میں الہ آبادمیں مسلم لیگ کے سیشن میں  علامہ اقبال ہی وہ پہلے سیاستدان تھے جنہوں نے دو قومی نظریہ پیش کیا جس کے بعد بالآخر 14 اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آیا،  ان کا مزید کہنا تھاکہ علامہ اقبال نہ صرف بڑے شاعر تھے بلکہ موجود ہ دور کے عظیم مسلم فلاسفر بھی تھےاور اسی وجہ سے تاجک عوام میں مقبول تھے۔