counter easy hit

یمن میں فوجی ہیڈکوارٹر کے باہر خودکش حملے میں 7 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

Suicide Attacks

Suicide Attacks

صنعاء (یس ڈیسک) یمن میں فوجی ہیڈکوارٹر پر یکے بعد دیگرے 2 خودکش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 اہلکار ہلاک ہو گئے جب کہ القاعدہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

جنوبی صوبے ہدرامات میں خودکش حملہ آوروں نے بارود سے بھری 2 گاڑیاں یکے بعدیگرے فوجی ہیڈکوارٹر سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فوجی حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے فوجی ہیڈکوارٹر کو اس وقت نشانہ بنایا جب آرمی چیف نے ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنا تھا، حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ گزشتہ روز کی جانے والی اس کارروائی کا نتیجہ ہو سکتا جس میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 2 القاعدہ رہنما ہلاک کر دیا تھا۔

دوسری جانب یمن میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم انصاف الشریعہ نے خود کش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں دعویٰ کیا کہ حملے میں درجنوں فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔