counter easy hit

بنوں: سیکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

Bannu

Bannu

بنوں (یس ڈیسک) بنوں میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا ہوا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں تین اہل کاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر ایمبولینسوں کے ذریعے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔