yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سالوں بعد بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ، کھیل کے میدانوں میں جوش کی لہر دوڑا دینے والی خبر

MH Kazmi July 29, 2019 1 min read
Years later, the history of the Indian team's arrival in Pakistan has been announced, reports of enthusiasm in the playing field
Share this:

Years later, the history of the Indian team's arrival in Pakistan has been announced, reports of enthusiasm in the playing field

لاہور (ویب ڈیسک) انڈیا کی ٹینس ٹیم 55 برس بعد رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ ڈیوس کپ کی ٹائی کے سلسلے کا ایک میچ کھیلنے کے لیے انڈیا کی ٹیم ستمبر میں پاکستان روانہ ہو گی۔انڈیا کی آخری ٹینس ٹیم 55 برس قبل سنہ 1964 میں میچ کھیلنے پاکستان آئی تھی۔ اُس وقت انڈین ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو چار صفر سے شکست دی تھی۔گذشتہ 12 برسوں میں پاکستان نے ڈیوس کپ کے ایک بھی ٹائی میچ کی میزبانی نہیں کی، جس کی وجہ پاکستان کی سکیورٹی کی خراب صورتِ حال تھی۔اِسی وجہ سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کے ٹائی میچز کے پاکستان میں انعقاد پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔فیڈریشن نے یہ پابندی سنہ 2017 میں اٹھالی تھی۔پاکستان ٹینِس ٹیم بھجنے کی وضاحت کرتے ہوئے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کےسیکریٹری جنرل ہیرون موئے چیٹرجی نے کہا ہے کہ پاکستان جا کر ٹینس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہ ایک ایسی بات جس سے ہم گریز نہیں کرسکتے ہیں۔ ہمیں سزا ملے گی اگر ہم وہاں میچ کھیلنے نہ پہنچے۔’انڈیا اگر میچ نہیں کھیلے گا تو اس پر ہانگ کانگ کی طرح جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ ہانگ کانگ پر پاکستان میں ڈیوس کپ کا ٹائی میچ نہ کھیلنے پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔پاکستان میں ٹائی میچ اسلام آباد کے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹس میں 14 اور 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کمپلیکس میں سنہ 2017 اور سنہ 2018 میں ازبکستان، جنوبی کوریا اور تھائی لینڈ کے درمیان ٹائی میچ کھیلا گیا تھا۔ایشیا گروپ ون کے ٹائی میچ میں جیتنے والی ٹیم ڈیوس کپ کے ورلڈ گروپ کوالیفائیرز میں شرکت کرے گی۔انڈیا کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی سوم دیو دیو آرمن نے انڈیا کے کھلاڑیوں کا پاکستا ن جا کر میچ کھیلنے کا ْ خیر مقدم کیا ہے۔’یہ امن کا ایک پیغام ہے اور مسابقت کے ماحول میں باہمی احترام کے ساتھ میچ کھیلنے کا موقع بھی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔’اس سے پہلے انڈیا اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ کا ٹائی میچ سنہ 2006 میں ممبئی میں کھیلا گیا تھا جو انڈیا نے تین دو سے جیت لیا تھا۔ اس سے بھی پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کا ٹائی میچ سنہ 1973 میں ملیشیا میں کھیلا گیا تھا۔رواں برس فروری میں ڈیوس کپ کے ڈرا میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹائی میچ کے لیے پاکستان کا نام آیا تھا۔ اس لیے یہ واضح تھا کہ انڈیا کی ٹیم پاکستان جائے گی۔لیکن پلوامہ حملے اور پھر پاکستان اور انڈیا کے درمیان فوجی اور سفارتی کشیدگی کے بعد اس دورے کے منسوخ ہو جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا، تاہم انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی میچ کا منعقد کرانے کا اشارہ دے دیا۔اور اب انڈیا کی وزارتِ کھیل نے انڈیا کی ٹینس ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی اجازت نامہ بھی جاری کردیا ہے۔پاکستان میں ٹائی میچ کھیلنے کے لیے جانے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے، جن میں پرجیش گنیشوارن، رام کمار راما ناتھن، اور سمیٹ ناگل سنگل میچز کھیلیں گے، جبکہ روہن بوپنا اور ڈیویِج شرن ڈبل میچز کھیلیں گے۔پاکستان کی جانب سے ڈیوس کپ کا ٹائی میچ عقیل خان، اعصام الحق، محمد عابد مشتاق، مزمل مرتضیٰ اور مدثر مرتضیٰ کھیلیں گے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
A stunned BBC report
Previous Post بی بی سی کی ایک دنگ کر ڈالنے والی رپورٹ
Next Post دنیا کا سب سے مضبوط پاسپورٹ سنگا پور کا، عمران خان کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد پاکستان کس نمبر پر آ گیا ہے؟ تازہ ترین تفصیلات
Singapore's number one strongest passport in the world, Pakistan has reached number one after Imran Khan completes one year. Latest details

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.