yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروعفرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع
    بین الاقوامی خبریں
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • ایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرارایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرار
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرارسپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
    • ایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرارایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرار
    کاروبار
    • امریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہامریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہ
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بی بی سی کی ایک دنگ کر ڈالنے والی رپورٹ

MH Kazmi July 29, 2019 1 min read
A stunned BBC report
Share this:

A stunned BBC report

لاہور (ویب ڈیسک) یہ سنہ 1999 کی بات ہے جب ایک دن مقامی شخص تاشی نامگیال کارگل کے بالٹک سیکٹر میں اپنے نئے یاک کی تلاش میں سرگرداں تھے۔ ایک خطیر رقم سے خریدے جانے والے یاک کے گھر واپس نہ آنے پر وہ پہاڑیوں پر چڑھ کر دیکھ رہے تھے کہ ان کا یاک کہاں کھو گیا ہے۔ بی بی سی کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ۔۔۔ بہرحال ان کی کوشش رنگ لائی اور انھیں ان کا یاک نظر آ گيا۔ لیکن اس کے ساتھ انھوں نے جو منظر دیکھا اسے کارگل جنگ کا پیش خیمہ کہا جا سکتا ہے۔ ‘اگر وہ میرا نیا یاک نہ ہوتا تو شاید میں اس کی تلاش بھی نہ کرتا، اور پھر شاید میں پاکستانی دراندازوں کو بھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔’ 55 سالہ تاشی نامگيال ممکنہ طور پر وہ شخص ہیں جنھوں نے سب سے پہلے انڈیا کی جانب کارگل کی پہاڑیوں میں چھپے ہوئے پاکستانی فوجیوں کو دیکھا۔ انھیں یہ معلوم تو نہیں تھا کہ یہ پاکستانی فوجی ہیں مگر مشتبہ محسوس ہونے پر انھوں نے فوراً ہی اس بارے میں انڈین فوج کو آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا ‘میں ایک غریب چرواہا تھا، اس وقت میں نے اس یاک کو 12 ہزار روپے میں خریدا تھا اور جب پہاڑوں میں میرا یاک کھو گیا تو میں پریشان ہو گیا۔ عام طور پر یاک شام تک واپس آ جاتے ہیں۔ لیکن وہ نیا یاک تھا اسی لیے مجھے اس کی تلاش میں جانا پڑا۔ اس دن مجھے یاک تو مل گیا لیکن مجھے پاکستانی فوجیوں کو دیکھنے کا موقع بھی ملا۔’ بدھ مت کے پیروکار تاشی کارگل سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر دریائے سندھ کے کنارے گارکون گاؤں میں رہتے ہیں۔ وہ مجھے اس جگہ بھی لے گئے جہاں انھوں نے دراندازوں کو دیکھا تھا۔ انھوں نے بڑے فخر کے ساتھ مجھے اپنا وہ کھیت دکھایا جہاں وہ خوبانی اگاتے ہیں۔ چلتے چلتے جب ہم ایک جگہ پہنچے تو انھوں نے چیخ کر کہا ‘وہ یہیں پر تھے اور یہ وہ جگہ ہے جہاں سے میں نے انھیں دیکھا تھا۔’ ’پہلے مجھے خیال آیا کہ شاید یہ لوگ شکاری ہیں۔ اس کے بعد میں نے دوڑ کر اس کے متعلق فوج کو بتایا۔’ اس اطلاع کے بعد کارگل میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ایک جنگ لڑی گئی جس میں تقریباً 600 انڈین فوجی ہلاک ہوئے۔ تاشی اور اس گاؤں کے دوسرے افراد فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ انڈیا کی اس فتح میں انھوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اپنی تہذیبی شناخت والی مخصوص ٹوپی پہننے والے تاشی اس جنگ کے بعد حکومت کی جانب سے دیے گئے اعزاز کو دکھاتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر ایوارڈ ان کی ہوشیاری اور بہادری کے لیے انھیں دیے گئے ہیں۔لیکن کارگل جنگ کے 20 سال بعد ان اعزازات سے ان کا دل بھر چکا ہے۔ وہ کہتے ہیں ‘میرے چار بچے ہیں، لیکن ایک بیٹی کی تعلیم میں مدد کرنے کے علاوہ مجھے کوئی مالی مدد نہیں ملی اور نہ ہی کسی سے عزت ملی۔ بہت سے وعدے کیے گئے لیکن ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔’ تاشی نے کہا کہ انھیں انڈین وزیر اعظم نریندر مودی سے بڑی توقعات ہیں، لیکن کسی کو ان تک پیغام پہنچانے کی ضرورت ہے۔ تاشی سمیت اس گاؤں کے دوسرے لوگ بھی ترقی کی کمی سے ناراض ہیں۔ اس گاؤں میں رہنے والی تاشی پنچوک کہتی ہیں کہ ‘ہم نے اپنے کھانے کی فکر کیے بغیر اپنے فوجیوں کے کھانے پینے کا خیال رکھا، لیکن کسی نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔’ اپنے گاؤں کی ضروریات کو بیان کرتے ہوئے پنچوک نے کہا ‘ہمارے یہاں مواصلات کی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ ہم عزت اور خصوصی سلوک کے مستحق ہیں کیونکہ ہم نے بہت سی جانیں بچائیں اور انڈین فوج کی عزت بچائی۔’ جب ہم نے اس گاؤں کے بارے میں کارگل کے نائب کمشنر بصیرالحق چودھری سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ اس گاؤں کو فوج سے ملنے والی امداد پر وہ کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ حکومت 15 اگست کو تاشی سمیت دیگر گاؤں والوں کے لیے اعزاز و اکرام کا منصوبہ بنا رہی ہے جبکہ اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے انتظامات میں اضافے پر بھی غور کر رہی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Legend actor Ferdous Jamal has opened the pool of the real age of the most beautiful actress of the present
Previous Post لیجنڈ اداکار فردوس جمال نے موجودہ دور کی سب سے خوبصورت اداکارہ کی اصل عمر کا پول کھول دیا
Next Post سالوں بعد بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کی تاریخ کا اعلان ہو گیا ، کھیل کے میدانوں میں جوش کی لہر دوڑا دینے والی خبر
Years later, the history of the Indian team's arrival in Pakistan has been announced, reports of enthusiasm in the playing field

Related Posts

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

August 16, 2026
فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

August 16, 2026
اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

August 16, 2026
مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.