counter easy hit

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر میسی کا ننھا مداح انٹرنیٹ اسٹار بن گیا

World-renowned footballer

World-renowned footballer

کابل …..ارجنٹائن کے نامور فٹ بالر میسی کا6 سالہ افغانی مداح راتوں رات انٹرنیٹ اسٹار بن گیا ہے جس کی شہرت دنیا کے کونے کونے تک پھیل گئی۔
سپراسٹار میسی کے مداح مرتضیٰ احمد کی فٹ بال کے کھیل سے محبت کی انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی ہے۔ افغان صوبے غزنی کے رہائشی مرتضیٰ نے اپنے باپ سے فرمائش کی کہ اپنے ہیرو کی ٹیم جرسی اسے دلائی جائے لیکن غربت کے باعث باپ اپنے لاڈلے بیٹے کے ارمان پورے نہ کرسکا۔والد کی مجبوری مرتضیٰ کے پاؤں کی زنجیر نہ بن سکی اوراس نے پلاسٹک بیگ سے اپنے ہیروکی جرسی بناڈالی ہے جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر ایسی مشہور ہوئی کہ کوئی بھی ان ننھے مداح پر فدا ہوئے بنا نہ رہ سکا۔