counter easy hit

لاہور : آئی ٹی یونیوسٹی کے طلبہ نے روبوٹ تیار کرلیے

students prepared Robots

students prepared Robots

لاہور….لاہورمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی یو نیورسٹی کے طالب علموں نے موم بتی سےبجلی تیار کرنے والے روبوٹ بنالیے۔ یہ روبوٹ آگ میں پھنسے لوگوں کو بچا نے جیسی امدادی سرگرمیاں بھی انجام دے سکیں گے ۔
آئی ٹی یونیورسٹی ارفع کریم ٹاور میں تھرڈ سیمیسٹر کے طلبہ کے تیار کردہ 25ربوٹس کی نمائش کی گئی، روبوٹس دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے ۔ یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف کاکہنا تھا کہ طلبہ کی یہ تخلیقی کاوش خوش آئندہے ، ا س حوالےسے انہیں بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔روبوٹس تیار کرنے والے طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ موم بتی سے بجلی تیار کریں گے اوراگر کہیں آتشزدگی کی صورت میں شیشے توڑ کر پھنسے لوگوں کو بچائیں گے۔نمائش کےشرکاء کا کہناتھاکہ پاکستان میں روبوٹس کی تیاری پہلا اور حیران کن واقعہ ہے۔