yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سمندر کا سینہ چیرنے والے

Yes 1 Webmaster November 20, 2015 1 min read
World Fisherman's Day
Share this:
World Fisherman's Day
World Fisherman’s Day

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال 21 نومبر کو ماہی گیروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ قیام پاکستان سے اب تک ماہی گیر 68 سالوں میں تاحال اپنے بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، سماجی و معاشی انصاف تو دور کی بات، انسانی حقوق کے تحت انھیں انسان تک نہیں سمجھا جاتا۔ملک میں40 لاکھ سے زائد ماہی گیر ہیں، جن کے لئے کسی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ ہر حکومت ان کے حق میں بلند بانگ دعوؤں پر مشتمل تقریر کرتے ہیں ،لیکن عملاََ ان کے لیے کچھ نہیں کر تے ۔یہ ماہی گیر غربت کی لکیر کے نیچے سسک سسک کر جی رہے ہیں۔اور بے بسی کی موت مر رہے ہیں۔

ان کو صاف پانی ،دو وقت کی روٹی،صحت و تعلیم کے لیے سہولیات تو خواب و خیال ہیں ،پہننے کو سرچھپانے کے لیے چھت تک میسر نہیں ہے ۔سردی گرمی سے بچائوکے لیے ضروی اشیاء بستر ،کمبل میسر نہیں ہیں ۔، ان کے بچے علم کی روشنی سے کوسوں دور جہالتوں کے اندھیروں میں ڈوبے ہیں۔

یہ بات ہر کوئی کرتا ہے کہ ماہی گیر آج بھی بنیادی سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں ،لیکن ان کے لیے کیا کچھ نہیں جاتا ،ہر سال یوم ماہی گیر پر کچھ شور اٹھتا ہے، دن گزرنے کے ساتھ ختم ہو جاتا یا اپنی موت آپ مر جاتا ہے۔

ماہی گیری دنیا کا قدیم ترین پیشہ ہے ۔ ماہی گیروں کا عالمی دن منانے کا مقصد ماہی گیروں کو تمام شہری حقوق دلوانا ہے ۔
پاکستان میں ہر سال ماہی گیروں کی تنظیم فشر فوک فورم کراچی کے ساحلی علاقے جاموٹ جیٹی میں ایک رنگا رنگ میلے کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں سندھ اور بلوچستان سے ہزاروں ماہی گیرشرکت کرتے ہیں ۔فشر فوک فورم کے مطابق ماہی گیر ملک کا سب سے محروم اور غریب طبقہ ہے ،جس کی اکثریت تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔

ماہی گیروں کی تنظیم فشر فوک فورم نے گزشتہ عالمی یوم ماہی گیر کے موقع پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا تھا ،جس میں پاکستان اور بھارت کے ماہی گیروں کی گرفتاری اور ان سے جنگی قیدیوں کا سا سلوک کرنے پر احتجاج کیا گیا تھا ۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ماہی گیر پر امن شہری ہیں اور سمندر میں اپنی روزی تلاش کرتے ہیں مگر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث ماہی گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ماہی گیروں نے دونوں ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سمندری حدود کو واضح کرنے کے لئے سگنلز یا لائٹ ہاؤس لگائیں تاکہ ماہی گیر غلطی سے سمندری حدود کی خلاف ورزی نہ کریں۔

اس وقت سینکڑوں ماہی گیر دونوں ممالک کی جیلوں میں قید ہیں ۔کوئی ان کا پرسان حال نہیں ۔کیا ان کے کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں۔ ۔’حقوق” ایک ایسا معتبر جملہ ہے ۔دیکھا گیا ہے ،سب اپنے اپنے حقوق کی باتیں کرتے ہیں، فرائض کو بھولے رہتے ہیں ۔اس کے برعکس ماہی گیر اپنے فرائض پورے کر رہے ہیں، لیکن حکومت ان کے حقوق پورے نہیں کرتی ۔ماہی گیر حقوق سے دستبردار ہو کر، گردن جھکا کر غلاموں جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔

ماہی گیر بھی کیا کرسکتے ہیں، جہاں اور جس ریاست میں، سماج و معاشرے میں انسانی حقوق کتابوں تک محدود ہوں۔سمندر کا سینہ چیر کر،روزی کمانے والوں کا اپنا سینہ دکھوں ،غموں ،مجبوریوں،بے بسی ،غربت ،نے چیر کے رکھا ہوا ہے، وہ بے بس اتنے ہیں کہ اپنے ساتھ ہونے والے غیر انسانی حقوق ،اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھا سکتے ،کیونکہ ان کی روزی ہوائی ہوتی ہے ۔وہ چھٹی نہیں کر سکتے ورنہ ان کے بچے بھوکے رہ جائیں گے ۔بے چارے ماہی گیروں کو ان کی محنت کے حساب سے پکڑی ہوئی مچھلیوں کے دام نہیں ملتے۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Writing
Previous Post انسان کی آواز اور میڈیا کا کردار
Next Post پاکستان میں داعش کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ترجمان پاک فوج
Asim Saleem Bajwa

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.