counter easy hit

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر لگنے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت

چٹاگانگ: بنگلہ دیش میں موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بس پر پتھر لگنے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

The Australian Cricket Team's security is more stringent just after stoning on the bus

The Australian Cricket Team’s security is more stringent just after stoning on the bus

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مہمان ٹیم چٹاگانگ میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے کے بعد اسٹیڈیم سے ہوٹل واپس جا رہی تھی، پتھر لگنے سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے لیکن کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق ہوسکتا ہے کہ پتھر کسی دوسری گاڑی سے ٹکرانے کے بعد اڑ کر آسٹریلوی ٹیم کی بس پر لگا ہو، انتظامیہ اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے اور سیکیورٹی کا حصار مزید سخت کردیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم کے سکیورٹی مینیجر شان کیرول نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے اس واقعے کے بعد کئے جانے والے اقدامات سے خوش ہیں، دوسرے دن کے کھیل کےلیے آسٹریلیا کے ٹیم کو میدان جاتے ہوئے کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ 2 سال قبل آسٹریلوی ٹیم نے بنگلہ دیش کا دورہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر ملتوی کر دیا تھا۔