yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کیا تحریک انصاف کی طرف سے صدارت کے لیے نامزد کی جانے والی ناصرہ اقبال صاحبہ صدر بن پائیں گی؟اپوزیشن جماعتوں کا اس انتخاب میں کیا کردار ہو گا؟ ناقابل یقین حقائق اس خبر میں پڑھیے

Web Editor August 5, 2018 1 min read
Will Nasir Iqbal be nominated for the presidency by presiding justice? What will be the role of opposition parties? Read incredible facts in this news
Share this:

لاہور; پچیس جولائی کو منتخب ہونے والی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو 25 اگست سے پہلے پہلے نیا صدر بھی منتخب کرنا ہو گا۔پاکستان کے دستوری نظام میں صدر کا انتظامی کردار اگرچہ محدود ہے لیکن اس کی موجودگی نظام حکومت کو چلانے کے لیے ازحد ضروری ہے۔ دستور کے

مطابق یہ عہدہ ایک لمحے کے لیے بھی خالی نہیں چھوڑا جاسکتا ۔ دستور کے آرٹیکل اکتالیس کے مطابق صدر کے عہدے کی میعاد کے خاتمے سے زیادہ سے زیادہ ساٹھ دن پہلے یا کم ازکم تیس دن پہلے نیا صدر منتخب کیا جانا لازم ہے۔ دستور میں یہ بات بھی واضح طور پر لکھ دی گئی ہے کہ اگر اسمبلیاں موجود نہ ہوں تو پھر اسمبلیوں کے انتخابات کے تیس دن کے اندر اندر صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا۔عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر تو ابھری ہے، مگر اس جماعت کی طاقت میں اتنا اضافہ نہیں ہوا کہ وہ آئندہ صدر بھی اپنی مرضی کا منتخب کر سکے کیونکہ صدر کے انتخاب میں قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں کا بھی کردار ہوتا ہے جہاں پاکستان تحریکِ انصاف کے پاس اراکین کی تعداد صدر منتخب کرانے کے لیے مطلوبہ تعداد سے کہیں کم ہے۔مندرجہ ذیل دیے ہوئے چارٹ کی مدد سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس وقت مختلف اسمبلیوں اور سینیٹ میں کوئی بھی جماعت اتنی طاقتور نہیں کہ

تنہا کسی کو صدرِ پاکستان کے عہدے پر منتخب کر سکے۔اس چارٹ کی تیاری میں ہم نے دستورمیں دیے گئے فارمولے کے مطابق ہر پارٹی کے براہ راست منتخب ہونے والے اراکین کی تعداد کے ساتھ خواتین کی مخصوص نشستوں کے ساتھ ساتھ اقلیتی نشستیں بھی شامل کی ہیں۔یہ بھی واضح رہے کہ آزاد منتخب ہونے والوں کے ووٹ آزاد کے خانے میں ہی درج کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی حتمی نوٹیفیکیشن کے بعد ہی یہ تعین ہو سکے گا کہ آزاد اراکین کون سی سیاسی جماعت اختیار کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی یاد رکھا جائے کہ سینیٹ کی ایک، قومی اسمبلی کی آٹھ اور صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی طور پر چھے نشستیں خالی ہیں۔

صدارتی انتخاب کا آئینی طریقہ کار

آئین پاکستان 1973ء کا تیسرا باب پاکستان کی وفاق سازی کے مطلق ہے۔ صدر کا عہدہ شق 41 کی ذیلی ایک کی رو سے سربراہ مملکت اور وفاق کے اتحاد کی علامت ہے۔ ذیلی نمبر 2 کے مطابق جو شخص مسلمان نہ ہو، 45 سال سے کم عمر ہو صدر پاکستان نہیں بن سکتا۔ذیلی نمبر تین کے مطابق دوسرے شیڈول کے مطابق الیکٹورل کالج دونوں اعوان اور صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہو گا۔ذیلی نمبر چار کے مطابق

صدر کا الیکشن مدت ختم ہونے سے 60 دن پہلے اور مدت ختم ہونے سے 30 دن کے بعد نہیں ہو سکتا۔اگر مقررہ وقت میں الیکشن نہیں ہوتا اور قومی اسمبلی تحلیل ہو جاتی ہے تو عام انتخابات کے انعقاد کے 30 دن کے اندر اندرصدارتی الیکشن ہو گا۔ذیلی نمبر پانچ کے تحت صدارتی عہدہ خالی ہونے کے 30 دن کے اندر اندر صدر کا انتخاب ہونا لازمی ہے۔ اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں عام انتخابات کرانے کے تیس دن کے عرصہ میں صدر کا انتخاب ضروری ہے۔ذیلی نمبر چھ کے مطابق صدر کے انتخابات پر کسی عدالت یا ادارے میں سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔

شیڈول نمبر دو

چیف الیکشن کمشنر صدر پاکستان کے الیکشن کا ذمہ دار ہو گا اور ریٹرنگ افسر ہو گا۔چیف الیکشن کمشنر نوٹیفیکیشن کے ذریعے طے کرے گا

1۔ تاریخ، وقت اور جگہ جہاں امیدواران نامزد گی جمع کرائیں گے اور کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

2۔ آخری تاریخ برائے واپسی کاغذات

3۔ تاریخ، وقت اور جگہ برائے ووٹنگ

ہر امیدوار اور امیدوار کے مستند ایجنٹ کو جانچ پڑتال اور امیدواران کے اوپر اعتراضات کر نے کی اجازت ہو گی۔اگر تمام امیدواران مگر ایک اپنے کاغذات واپس نہ لے تو اسے الیکشن کمشنر

کی طرف سے کامیاب قرار دے دیا جائے گا۔اگر کوئی مستند نامزد امیدوار میدان میں نہ رہے تو الیکشن کی کارروائی ازسرنو شروع سے ہو گی۔الیکشن کمشنر کی درخواست پر سپیکر دونوں اعوانوں کا اکھٹے سیشن اس جگہ طلب کریں گے جہاں پولنگ کا وقت اور تاریخ طے کیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر پولنگ افسر تعینات کرے گا۔پولنگ خفیہ بیلٹ سے ہو گی۔الیکشن کمشنر پریذائڈنگ آفیسر کو دونوں ایوانوں کے اہل ممبران جو ووٹ دے سکتے ہیں کی لسٹ فراہم کرے گا۔بیلٹ پیپر پر امیدواران کے نام انگریزی حروف کی ترتیب سے لکھے جائیں گے۔اگر کوئی بیلٹ پیپر ووٹر سے خراب ہو جائے تو وہ اسے واپس کر کے نیا حاصل کر سکتا ہے۔ اس کا پہلا بیلٹ پیپر منسوخ کر کے دوسرا جاری کیا جائے گا۔

بیلٹ پیپر ناقابل قبول ہو گا اگر

1۔ اس پر کوئی لکھائی یا ایسا نشان ہو جس سے ووٹر کی نشاندہی ہو سکے۔

2۔ اس پر پریذائڈنگ افسر کے ابتدائی دستخط نہ ہوں۔

3۔ کسی امیدوار کے نام کے سامنے نشان نہ ہو۔

4۔ ایک سے زیادہ امیدواروں کے ناموں کے سامنے نشان لگایا گیا ہو۔پولنگ کے اختتام کے بعد پولنگ افسر امیدواروں یا اس کے مستند ایجنٹ کی موجودگی میں بیلٹ بکس کھولے گا، خالی کرے گا، گنتی کرے گا اور بیلٹ پیپرز کے اوپر کورنگ نوٹ پر لکھے گا۔

گنتی کا طریقہ کار

چیف الیکشن کمشنر پارلیمنٹ میں ہر امیدوار کو ملنے والے ووٹوں کی گنتی کریگا۔ صوبائی اسمبلی میں صدارتی امیدواروں کو ملنے والے ووٹوں کو سب سے کم نشستیں رکھنے والی صوبائی اسمبلی کی تعداد سے ضرب دی جائے گی اور جس اسمبلی کا ووٹر ہو گا اس کی کل نشستوں کی تعداد سے تقسیم کر دیا جائے گا۔ جس کے بعد ووٹوں کی اس تعداد کو پارلیمنٹ میں حاصل ہونے والے ووٹوں میں جمع کردیا جائے گا۔اگر دو یا زیادہ امیدوار ہیں تو ان میں سے زیادہ ووٹ لینے والا جیت جائے گا۔ شق نمبر 42 کے تحت صدر پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان سے حلف اٹھائے گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Election 2018 is not one at the election mark but the lady leader said that the captains also think
Previous Post الیکشن 2018 میں انتخابی نشان پر ایک نہیں بلکہ۔۔۔۔خاتون رہنما نے ایسی بات کہہ کہ کپتان بھی سوچ میں پڑگئے
Next Post (ن) لیگی قیادت اور گورنر کے پی کے درمیان اختلافات۔۔۔ اڈیالہ جیل سے آنے والے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا
Differences between LEGI leadership and Governor of P ... Adelaah refused to accept the decision coming from jail

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.