yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سیلفی میں ناک پھیلی ہوئی کیوں دکھائی دیتی ہے؟

Web Editor March 27, 2018 1 min read
Why does the nose appear spread out in the selfie?
Share this:

قریب سے لی گئی سیلفی میں مرد کی ناک 30 فیصد زیادہ چوڑی اور کسی خاتون کی ناک 29 فیصد پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہے

Why does the nose appear spread out in the selfie?نیوجرسی رٹگرز یونیورسٹی سے وابستہ چہرے کے معروف پلاسٹک سرجن بورس پیشکوور نے کہا ہے کہ آپ کی ناک اتنی لمبی نہیں جتنی سیلفیز میں دکھائی دیتی ہے۔ اس کے ثبوت کے طور پر اپنی درست تصویر کھنچوا کر اسے دیکھ کر سیلفی سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔

بورِس کے مطابق امریکہ کے نصف پلاسٹک سرجنوں سے لوگوں نے رابطہ کرکے کہا ہے کہ ان کی سیلفی ٹھیک نہیں آتی اور بالخصوص ان کی ناک بہت عجیب دکھائی دیتی ہے۔ ان میں سے کئی افراد نے ناک کی پلاسٹک سرجری پر زور دیا جو بے وجہ ہے کیونکہ بورس کے مطابق سیلفی آپ کی حقیقی تصویر نہیں ہوتی اور اس میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور رہ جاتی ہے۔

بورس کا مشورہ ہے کہ سیلفی دیکھ کر چہرے کے بارے میں فکرمند ہونے کے بجائے کسی اچھے کیمرے سے عام تصویر لے کر اپنا معائنہ ضرور کرائیے۔ ان کے مطابق سیلفی آپ کے خد و خال کو درست طور پر نہیں دکھاتی لیکن اس کے باوجود لوگ مجھے اپنی سیلفیاں دکھا کر قائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی تصویر بری ہے اور ناک تو بہت ہی عجیب دکھائی دے رہا ہے۔

ثبوت کے طور پر بورِس نے کمپیوٹر ماہرین کی مدد سے اوسط انسانی سر کا ایک ماڈل تیار کیا۔ اس کےبعد ٹیم نے نوٹ کیا کہ اگر 12 انچ کی دوری سے ایک سیلفی لی جائے تو اس میں ناک کیسی دکھائی دے گی۔ اس کے بعد 5 فٹ کے فاصلے سے ایک معیاری پورٹریٹ تصویر بنائی جائے تو اس میں ناک کیسی نظر آئے گی۔ ماہرین یہ جان کر حیران رہ گئے کہ قریب سے لی گئی سیلفی میں ناک کے نقوش بگڑ جاتے ہیں۔

حساب کتاب لگانے کے بعد انہوں نے کہا کہ قریب سے لی گئی سیلفی میں مرد کی ناک 30 فیصد زیادہ چوڑی اور کسی خاتون کی ناک 29 فیصد پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے اپنی تحقیقات ایک سائنسی جریدے میں بھی شائع کروائی ہیں جس کا نام   جاما فیشل پلاسٹ سرجری   ہے۔

جو لوگ بہترین فوٹوگرافی چاہتے ہیں ان کےلیے یہ فرق بہت بڑا ہے۔ سمارٹ فون میں وائیڈ اینگل لینس ہوتا ہے جو قریبی تصاویر کو مزید پھیلاتا ہے جن میں انسانی ناک بھی شامل ہے۔ اسی لیے وائیڈ اینگل لینس سےتصویر لینے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے تصویر ہولناک دکھائی دیتی ہے۔

بڑے لینس والے کیمرے تصویر کو ہموار انداز میں لیتے ہیں اور اس سے نوکدار تصاویر کا خاتمہ ہوتا ہے۔ تاہم آئی فون ایکس، پکسل ٹو ایکس ایل اور گیلکسی نوٹ 8 میں پورٹریٹ موڈ ہوتا ہے جو سیلفی کو بہتر کرتا ہے۔ لیکن اس میں بھی ایک مسئلہ یہ ہے کہ جن افراد کے بازو لمبے ہوں ان کی سیلفی اچھی آتی ہے جبکہ بصورتِ دیگر اس کا ایک ہی حل سیلفی اسٹک کی صورت میں موجود ہے۔

اسی لیے بورس کہتے ہیں کہ ناک کا آپریشن کرانے کے بجائے کوئی سیلفی سٹک خرید لیجیے یا پھر اچھے کیمرے والے فون سے اپنی دوست کی مدد سے اپنے پورٹریٹ تصویر بنوائیے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The government has 'compromised' not deal, prince Waleed bin Talal
Previous Post حکومت سے ڈیل نہیں ’سمجھوتہ‘ ہوا ہے، شہزادہ ولید بن طلال
Next Post خوابوں کی تعبیر
Interpretation of dreams

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.