counter easy hit

بیرون ملک سے موبائل فون پاکستان لانے پر پابندی کیوں لگائی؟ فواد چوہدری نے اصل وجہ بتا دی

Why did you ban mobile phones from abroad abroad? Fawad Chaudhary said the real reason

جدہ ( ویب ڈیسک ) وفافی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے وہ جدہ میں بین الاقوامی باکسر عامر خان کے ہمراہ پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔فواد چودھری نے کہا کہ باکسنگ میں عامر خان کی کامیابی نے پاکستان کی عزت و احترام میں اضافہ کیا ہے ، باکسنگ کے دوران ہزاروں لوگ عامر خان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے ۔اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں پاکستان میں اس طرح کے مقابلے منعقد کروں میری کامیابی میں پاکستانیوں کی دعائیں شامل تھیں ۔ فواد چوہدری نے پاکستان کے حالات پر بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب معاملہ عدالتوں اور ن لیگ کے درمیان ہے تو حکومت کیوں جج ارشد ملک کے بیان کی حمایت میں پریس کانفرنسیں کر رہی ہے۔وزراء کو ان معاملات پر نہیں بولنا چاہئے یہ غلط ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی ہم نے 200 ارب کے قرضوں کی قسط دی ۔خزانے کو رقم کی ضرورت ہے دوست ممالک نے بھر پور تعاون کیا ہے معاشی حالات ٹھیک کرنے کیلئے عوام کو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ، حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ عوام اور سرمایہ دار ایمانداری سے ٹیکس دیں ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ موبائل فون کی درآمد پر پابندی ضروری ہے کیونکہ ہمارے ملک میں کمپنیاں موبائل بنانے کی فیکٹری لگا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سعودی عرب کے پاکستانی تارکین وطن کی شکر گزار ہے جنہوں نے بڑے پیمانے پر زرمبادلہ وطن بھیجا ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل نہیں کرتی تو انہوں نے کہا کہ ہم اس پر کام کررہے ہیں، پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے سعودی حکومت سے بات چیت جاری ہے عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website