counter easy hit

اوبر نے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا

Ober started helicopter service

بین الاقوامی آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کردیا ہے۔نیویارک سے شروع ہونے والی اس ہیلی کاپٹر سروس کی پہلی رائیڈ مین ہٹن سے اڑی اور کوئنز میں واقع جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پراتری۔ اوبر نے اپنے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کیلئے شروع کی گئی اس سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھا ہے، ہوائی اڈے تک رائیڈ تقریباً 8 منٹ کی ہوگی۔اوبر نے بھارت میں بھی فضائی ٹیکسیاں چلانے پر غور کر نا شر و ع کر دیا ہے اوبر کی نئی ایئر سروس سے صارفین کو ٹریفک میں پھنسنےسے بھی نجات ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے شاہراؤں پر چلنے والی گاڑی کے بعد اب اپنے صارفین کےلیے امریکی ریاست نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس متعارف کرا دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی اوبر کمپنی نے ایک بار پھر اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کیا ہے، ہیلی کاپٹر ابھی صرف نیویارک میں اپنی سروس فراہم کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیویارک سے شروع ہونے والی اس ہیلی کاپٹر سروس کی پہلی رائیڈ مین ہٹن سے اڑی اور کوئنز میں واقع جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پراتری، اسے بھی عام ایپلیکشن کے ذریعے آسانی سے بک کیا جائے گا تاہم جیسے عام گاڑی سواری اٹھانے کے لیے دروازے یا گلی تک نہیں آئے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوبر نے اپنے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کیلئے شروع کی گئی اس سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھا ہے، ہوائی اڈے تک رائیڈ تقریباً 8 منٹ کی ہوگی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کی جائے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ سفر کریں اور جلد از جلد اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوبر کی نئی ایئر سروس سے صارفین کو ٹریفک میں پھنسنے سے بھی نجات ملے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website