counter easy hit

مومنہ مستحسن کی لکس سٹائل ایوارڈز کی پرفارمنس کے بعد اداکار مانی نے نیا شوشا چھوڑ دیا

Actor Mani left new show after performing the performance of the Mindah Stahsan's Lakshish style awards.

کراچی (ویب ڈیسک ) مزاحیہ کرداروں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے مومنہ مستحسن پر واضح کیا ہے کہ وہ ان کی بیوی کو فون کرکے شکایتیں نہ کرے۔ مومنہ مستحسن کی لکس سٹائل ایوارڈز میں پرفارمنس کو ’ موت کے کنویں میں ناچنا‘ قرار دینے کے بعد مانی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے کہا ’ہم شریف کیا ہوئے ساری دنیا ہی بدمعاش ہوگئی، تیاری پکڑلیں کیونکہ مواد بہت ہے‘۔ انہوں نے ایک اور پوسٹ میں اپنی بیوی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’ حرا کو فون کرکے شکایتیں مت کرو، اب میں کسی کی نہیں سننے والا۔‘ سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید کے بعد سلمان شیخ نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ تصویر لگائی اور وضاحت دی لیکن کچھ دیر بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کرکے نئی پوسٹ کی۔انہوں نے نئی پوسٹ میں ’ کم عقل، جذباتی، خود کش انسٹاگرامرز کیلئے‘ کے عنوان کا اضافہ کیا اورلکھا کہ ان کی جانب سے مومنہ مستحسن کی لکس سٹائل ایوارڈز میں دی جانے والی پرفارمنس پر تبصرہ بطور ناقد بالکل اسی طرح کیا گیا تھا جس طرح گلوکارہ کے گانے ’ کوکو کورینا ‘ پر بعض بلاگرز نے کیا تھا ۔ ’ میں نے نہ تو مومنہ کی جسمانی ساخت کو نشانہ بنایا اور نہ ہی اس کی زندگی پر تنقید کی لیکن کچھ جعلی فیمنسٹوں نے وقت برباد کرکے مجھے سائبر بلی کرنے کی کوشش کی۔ ‘ مانی کا کہنا تھا کہ اگر وہ فیمنزم کے خلاف ہوتے تو ان کی اہلیہ حرا گھر پر بیٹھی کچن سنبھال رہی ہوتیں لیکن ان کی بیوی نے اپنے دم پر اپنا نام بنایا ہے۔ مانی نے کہا کہ وہ جس چیز کو پسند کرتے ہیں اس کی تعریف بھی کرتے ہیں، ان کی نظر میں مومنہ ایک اچھی گلوکارہ ہیں جن کا گانا ’ تیرا وہ پیار‘ ان کے پسندیدہ گانوں میں سے ایک ہے جو ان کے فیملی کے تفریحی دوروں کے دوران باقاعدگی سے سنا جاتا ہے۔’ میں نے مومنہ کے ہنر کو ہدفِ تنقید نہیں بنایا بلکہ ان کے انتخاب کے لتے لیے تھے، میں گزشتہ 19 سال سے میزبانی کر رہا ہوں، اتنے وسیع تجربے کے باوجود اگر میں انگریزی زبان کا کوئی شو ہوسٹ کرنے لگوں تو یہ ایک بری چوائس ہوگی، یہی معاملہ مومنہ کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ میری تنقید فنکار کی چوائس پر تھی اس کے ہنر پر نہیں، جو لوگ پرانے مانی کو جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ میں ایسا ہی تھا، ایسا ہی ہوں اور ایسا ہی رہوں گا۔‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website