counter easy hit

بھارت کے بہترین ٹی وی میزبان کا ایوارڈ کس نے اپنے نام کر لیا ؟ جانیے

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے بہترین میزبان اور انوراگ کشیپ نے بہترین تخیلاتی ہدایتکار کا ایشین اکیڈمی کری ایٹو ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا کی معلومات کے مطابق سلمان خان نے سنگاپور میں ہونیوالی تقریب میں ٹی وی شو ’’بگ باس 11‘‘ کیلئے بہترین میزبان اور انوراگ کشیپ نے ویب سیریز ’’سیکرڈ گیمز‘‘ کے پہلے سیزن کیلئے بہترین تخیلاتی ہدایتکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ رپورٹس کی معلومات کے مطابق آرتی بجاج نے بہترین ایڈیٹنگ اور جاپانی ٹی وی سیریز ’’مس شرلوک‘‘ نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اسی طرح انڈونیشیا کی ادینیہ وراثتی نے فلم ’’کریٹیکل سیون ‘‘کیلئے بہترین اداکارہ جبکہ چین کے یو ہی وی نے ’’ڈرگ ہنٹر ‘‘کیلئے بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کیا۔