counter easy hit

فرانس سے بڑی خبر: پرتشدد مظاہروں کے بعد صدر نے آخر کار بڑا اعلان کر ڈالا

پیرس(ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون نے کم سے کم تنخواہ میں 100 یورو اضافے اور ٹیکس کی مد میں رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے،، فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کے خلاف تین ہفتوں سے جاری پرتشدد احتجاج اور مظاہروں کے بعد صدر ایمانوئیل میکرون نے عوامی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا،، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کے خلاف تین ہفتوں سے جاری پرتشدد احتجاج اور مظاہروں کے بعد صدر ایمانوئیل میکرون نے عوامی مطالبے کو پورا کرتے ہوئے قومی ٹیلی ویڑن پر آکر اپنا موقف پیش کیا۔فرانسیسی صدر نے تیل کی مصنوعات میں اضافے کو عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے اور تیل مصنوعات کی کم یابی سے منسلک کرتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق کئی فلاحی اقدامات اور ٹیکس اصلاحات کا اعلان کیا۔صدر نے ملازمین کی کم سے کم تنخواہ میں 100 یورو اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کم آمدنی والے شہریوں کے لیے ٹیکسوں میں چھوٹ دینے اور ملازمین کو سال میں ایک ٹیکس فری بونس کا دینے کا بھی اعلان کیا۔فرانسیسی صدر نے عوامی مطالبے پر ملازمین کے اوور ٹائم پرعائد ٹیکس ختم کردیا۔ تنخواہوں پر ٹیکس کی شرح آمدنی کے حساب سے متعین کرنے کے اعلان کے علاوہ کم پینشن لینے والے ملازمین پرعائد ٹیکس کو بھی منسوخ کر دیا ۔واضح رہے کہ فرانس میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف تین ہفتے تک پرتشدد احتجاج جاری رہا جس کے دوران 3 افراد ہلاک اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے جب کہ 1700 شہریوں کو حراست میں لیا گیا تھا،،