counter easy hit

نیویارک میں سفید رنگ کے لباس میں ہزاروں افراد کی پکنک

White Suiting Surprise Picnic Day by thousands in NewYork America

White Suiting Surprise Picnic Day by thousands in NewYork America

امریکی شہر نیویارک میں ایک سر پرائزڈنر کا انعقادکیا گیا، جس میں مہمانوں کوای میل کے ذریعے ایک مطلوبہ مقام پر سفید رنگ کا لباس پہن کر آنے کی دعوت دی گئی۔

دریائے ہڈسن پر منعقد کیے گئے ڈائنر این بلینک نامی اس منفرد ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے سماجی روابط کی ویب سائٹ کا سہارا لیا گیا، جس کے بعد مطلوبہ وقت اور مقام پرحیرت انگیز طور پر5ہزار افراد سفیدرنگ کا سادہ لباس پہن کر جمع ہوگئے۔

اس ڈنر کا مقصد آپس میں مل بیٹھ کر خوشگوار وقت گزارنا تھا، جس کیلئے کھانے پینے کی چیزوں سے لے کر سجاوٹ کی اشیاء اور بیٹھے کا انتظام تک انہیں مہمانوں نے کیا جہاں سب کچھ سفید ہی سفید تھا جیسے کہ چاروں طرف برف کی چادر بچھی ہوئی ہو۔

واضح رہے کہ ڈانر این بلینک کا آغاز1988میں پیرس سے ہوا، جہاں دوستوں نے عوامی مقام پر مل بیٹھنے کیلئے سفید ڈریس کوڈ کا انتخاب کیا، جس کے بعد سے اب یہ ایک سالانہ ایونٹ بن چکا ہے اور دنیا بھر کے مختلف ممالک میں اسکا باقاعدگی سے انعقاد کیا جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website